Saturday, May 11, 2024
HomeLatest || تازہ تریندرس مقدمہ شیخ عبد الحق محدث دہلوی

درس مقدمہ شیخ عبد الحق محدث دہلوی

درس مقدمہ شیخ عبد الحق محدث دہلوی

تقريظ

حضرت مولانا سید اشہد رشیدی صاحب مدظله العالی مہتمم جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مراد آباد

باسمہ سبحانہ تعالی

نحمده ونصلى على رسوله الكريم اما بعد!

ہر دور میں اہل علم و فن اصطلاحات کو یاد کرانے اور ان کی تعریفات طلبہ عزیز کو ذہن نشین کرانے کا اہتمام کرتے رہے ہیں؛ کیونکہ کسی بھی فن سے پورے طور پر استفادہ کے لئے اس کی اصطلاحات سے واقف ہونا از حد ضروری ہے، نخود صرف ہو یا منطق و فلسفہ تفسیر وفقہ ہو یا علم حدیث و علم کلام ہو، ہر فن کی اصطلاحات سے مستفیض ہونے کے لئے ان کا نوک زبان ہونا لازم ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اصطلاحی تعریف کا جامع و مانع ہونا ضروری ہے ورنہ اس سے صحیح طور پر فائدہ حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا، جب تک کسی کلمہ کی اصطلاحی تعریف اس کے تمام افراد کو جامع اور دخول غیر سے مانع نہ ہو اس وقت تک اس کلمہ کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا اور اس سے فائدہ اٹھانا ایک ایسا خواب ہے جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ ان نزاکتوں کو محسوس کرتے ہوئے فن حدیث کی اہم اصطلاحات پر مشتمل مقدمہ شیخ عبدالحق کی تدریس کے دوران حلِ عبارت اور ترجمہ کے ساتھ ساتھ اصطلاحات کو لکھا کر یاد کرانے کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس کے فوائد کھلی آنکھوں محسوس کئے جاتے رہے ہیں؛ کیونکہ تعریفات کو حشو وزوائد سے بچا کر جامع و مانع بنانے کا اس سے بہتر کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔ 

درس مقدمہ شیخ عبد الحق محدث دہلوی

۴۲ – ۱۴۲۱ھ میں بھی مقدمہ شیخ عبدالحق بندہ کے زیر درس تھا، سال کے آخر میں کچھ طلبہ نے املا کی کاپی کو کتا بچہ کی شکل میں پیش کیا، جس کی کمپیوٹر کے ذریعہ کتابت کی گئی تھی ، میں نے غور وفکر کے بعد اس کو مزید مفید بنانے کی غرض سے عبارت کا اضافہ کرایا اور چند مقامات پر اصلاح و صدف کے بعد مزید تحقیق و تفتیش کے لئے طلبہ عزیز کی ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی اور ان کو کام کی نوعیت سمجھادی، طلبہ وقتا فوقتا آتے رہے اور مشورہ کرتے رہے، بالآخر نوے پچانوے (۹۵) صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ معرض وجود میں آہی گیا، جس میں آسان انداز میں تعریفات کو بیان کیا گیا ہے اور حل عبارت کی تشفی بخش کوشش کی گئی ہے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ انشاء اللہ یہ درسی افادات عربی ہفتم کے طلبہ کے لئے کارآمد اور مفید ثابت ہوں گے، نیز طلبہ عزیز کی سی علمی کاوش اہل علم سے داد تحسین وصول کرے گی ۔

میری دعا ہے کہ رب ذوالجلال اس مبارک کوشش کو قبول فرمائے ، اس کے فائدہ کو عام و تام فرمائے ، مرتبین درسی افادات (مولوی محمد لقمان انا وی ، مولوی محمد انس مراد آبادی، مولوی محمد یاسین آسامی) کے لئے اس کو علمی ترقی کا ذریعہ بنائے اور ہر طرح کی بھول چوک کو معاف فرمائے ( آمین ) وصلی اللہ علی النبی الکریم۔

فقط والسلام

(مولانا) سید اشہد رشیدی (صاحب)

مہتمم واستاذ حدیث جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مراد آباد

Dars e Muqaddima Shykh Abdul Haq By Maulana Syed Ashhad Rasheedi

درس مقدمہ شیخ عبد الحق محدث دہلوی

Read Online

Download (1MB)

Link 1       Link 2

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular