Friday, April 26, 2024
HomeLatest || تازہ ترینصدقہ فطر احکام و مسائل

صدقہ فطر احکام و مسائل

صدقہ فطر احکام و مسائل

مفتی محمد شعیب اللہ خان

صدقہ فطر احکام ومسائل

اسلام میں مختلف قسم کے صدقات کا حکم دیا گیا ہے اور ان میں سے ایک صدقہ فطر بھی ہے جس کا عید الفطر کے مبارک و مسعود موقعہ پر دینا مشروع ہے۔اس مختصر تحریر میں اسی تعلیم وحکم کے مختلف پہلو اور اس کے احکام ومسائل پر روشنی ڈالی جائے گی۔ صدقہ فطر اور قرآن کریم صدقہ فطر اسلام کا ایک ایسا حکم ہے، جس سے شاید ہی کوئی ناواقف ہو، اس کی مشروعیت قرآن وحدیث سے ثابت ہے، قرآن کریم میں فرمایا گیا: ﴿ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى ( وہ کامیاب ہو گیا جس نے زکوۃ دی) [الاعلی ]

اس آیت کی تفسیر میں متعدد اقوال مذکور و منقول ہیں: ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہاں زکوۃ سے صدقہ فطر مراد ہے۔ امام بزار نے بطریق عمر و بن عوف نبی کریم صلى الله عليه وسلم سے حدیث نقل کی ہے کہ آپ نماز عید سے قبل صدقہ فطر کا حکم دیتے تھے اور دلیل میں اسی آیت کی تلاوت فرماتے تھے، حضرت ابن عمرؓ کے بارے میں منقول ہے کہ آپ عید میں جانے سے پہلے صدقہ فطر دیتے تھے اور اسی آیت کو دلیل میں پیش فرماتے ۔

Read online

صدقہ فطر احکام و مسائل
صدقہ فطر احکام و مسائل

Download Now

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular