Monday, May 20, 2024
HomeLatest || تازہ ترینمفتاح الصرف

مفتاح الصرف

مفتاح الصرف

عربی کے طلبہ کے لئے علم الصرف کے تمام ضروری مسائل کی ضامن کتاب مفتاح الصرف طریقہ تعلیم اور ضروری اصلاحات کے جدید اضافوں کے ساتھ مکمل چارے

مؤلفہ مولانا محمد الیاس کو ہاٹی

باهتمام شیخ القراء مولانا الحافظ القاری فتح محمد صاحب مدظله دارا العلوم نانک واڑہ ، کراچی سے

تقریظ

از حضرت مولا نا عبد اللہ صاحب مدظلہ شیخ الحدیث جامعہ رشیدیہ ساہیوال

حامداً و مصلياً . اما بعد احقر راقم الحروف نے رسالہ مفتاح الصرف مولفہ مولانامحمد الیاس صاحب سلمہر بہ غور سے دیکھا بہت مسرور ہوا۔ ماشاء اللہ مولف موصوف نے بہت محنت کی ہے میں دیر سے ایسی کتاب کا متلاشی تھا۔ الحمد للہ کہ میری تمنا پوری ہوئی ۔ ابتدائی عربی کے طلبہ کے لئے سہل اور قواعد صرف کا جامع رسالہ ہے بڑی خوبی یہ ہے کہ امثلہ اکثر قرآن پاک سے اخذ کی گئیں ہیں ۔ احقر کے خیال میں مدارس عربیہ کے ارباب اہتمام بجائے اور صرف کے اردو رسائل کے اس کو درسی فرمالیں ۔ احقر کا ارادہ ہے کہ آئندہ سال شوال ۱۳۹۳ھ سے اس کو اپنے مدرسہ رشیدیہ میں دری کر لیا جاوے گا ۔ اللہ تعالٰی مولف کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ کتبہ احقر عبداللہ غفرلہ ۔ مدرس مدرسه رشید یه ساہیوال کیم شعبان ۵۱۳۹۳

تقریظ 

از شیخ الحدیث و صدر مفتی حضرت مولانا الحافظ محم عبد اللہ صاحب مدظلہ خیر المدارس ملتان

الحمد لله و کفی و سلام علی عباده الذين اصطفى اما بعد مولانا محمد الیاس صاحب کو ہائی کی تصنیف مفتاح الصرف کے بارے میں جو کچھ حضرت قاری فتح محمد صاحب مدظلہ نے تحریر فرمایا ہے مجھے اس سے پورا پورا اتفاق ہے۔ واقعی رسالے کے چاروں حصے علم صرف کی تمام ضروریات کے لئے جامع ہیں اس کی عبارت مناسب اختصار کے ساتھ ترتیب دی گئی ہے۔ جس کی بناء پر قواعد و تعریفات کا حفظ کرنا آسان ہو گیا ہے اور مضامین اپنی عمدہ ترتیب کی بناء پر اس قدر سہل ہیں کہ طلبا کے لئے مجھنے اور استاد کے لئے سمجھانے میں انشاء اللہ کی قسم کی وقت پیش نہیں آئے گی اور اسکے چاروں حصے صرف کی متعدد کتابوں سے مستغنی کر دیں گے۔ امید ہے اہل علم اس کتاب کی جامعیت اختصار اور تسہیل کو مد نظر رکھ کر اس کی پوری قدر دانی کریں گے اور اس کو اپنے مدارس کے نصاب میں شامل کر کے معلمین و متعلمین کو افادہ و استفادہ کا موقع عطا فرمادیں گے۔ والله المستعان

محمد عبد الله عفا اللہ عنہ کیم شعبان ۰۱۳

Miftah us Sarf

By Maulana Muhammad Ilyas Kohati

Read Online

Download (6MB)

Link 1      Link 2

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular