Friday, May 10, 2024
HomeHealth || طب و صحتحجامہ علاج بھی سنت بھی

حجامہ علاج بھی سنت بھی

حجامہ علاج بھی سنت بھی

بسم الله الرحمن الرحیم مقدمه

حجامہ لگانا آپ سلیم کی سنت ہے اور ایک بہترین علاج بھی ہے۔ رسول اللہ للی نے خود حجامہ لگوایا اور دوسروں کو ترغیب دی۔

امام بخاری سے یہ اپنی صحیح میں حجامہ پر پانچ ابواب لائے ہیں۔ رسول اللہ لی جب معراج پر تشریف لے گئے تو ملائکہ نے اُن سے عرض کیا کہ اپنی امت سے کہیں کہ وہ حجامہ کروا ئیں ۔ حجامہ ایک قدیم علاج ہے جو کہ بہت مفید ہے۔ یہ گرم اور سرد دونوں علاقوں میں مفید ہے۔ چین کا یہ قومی علاج ہے اور پورے ملک میں یہ علاج کیا جاتا ہے۔ یہ عرب ملکوں کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں میں بھی رائج ہے۔ امریکہ اور یورپ کی یونیورسٹیوں میں ان طلباء کو جو کہ آلٹرنیٹو میڈیسن (Alternative Medicine) پڑھ رہے ہیں حجامہ پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے۔ ہر ڈاکٹر ( مرد ہو یا عورت ) کو چاہیے کہ وہ اس کو سیکھے اور اس کے ذریعے سے علاج کرے، تا ہم تجربہ کار استاد سے سیکھ کر ہی علاج کرے، از خود تجربہ نہ کرے۔ اس مختصر کتابچے میں ہم چاہتے ہیں کہ حجامہ کا تعارف کرائیں ۔ شروع میں ہم نے آپ اللہ کی صحیح احادیث کو نقل کیا ہے ، پھر ہم نے ان امراض کو جن میں یہ استعمال ہوتا ہے اور جن میں نہیں ہوتا ذکر کیا ہے اور اس کا عملی طریقہ بھی لکھ دیا ہے۔ آخر میں تصاویر کی مدد سے ان مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں مختلف امراض میں حجامہ لگانے چاہئیں۔

طریقہ کار بہت آسان ہے اور سہولت سے انسان ایک گھنٹے میں سیکھ سکتا ہے۔ الحمد للہ ! بغیر کسی مضرات (Side Effect) کے ہم نے پچھلے دس سالوں میں ہزاروں مریضوں کو حجامہ لگائے ہیں۔

ڈاکٹر ا مجد احسن علی

اظہار تشکر

اللہ بلا کا شکر و احسان ہے جس نے مجھے تو فیق دی کہ میں نے حجامہ کو سیکھا اور اُس کے ذریعے سے علاج کیا اور صلاۃ وسلام ہو رسول اللہ صلى الله عليه وسلم پر جو رحمت اللعالمین ہیں اور انسانیت کے لئے روحانی و جسمانی شفاء لے کر آئے ہیں۔ میں شکر گزار ہوں ڈاکٹر ہاشم صاحب کا (ممبر امریکن بورڈ ، امراض معدہ ) جن سے میں نے پہلے حجامہ سکھی۔ یہ ایک حاذق طبیب ہیں جنہوں نے حجامہ اور (Acupuncture) چین میں جا کر سیکھا۔

اسی طرح سے میں شکر گزار ہوں ڈاکٹر نور الدین صاحب کا جنہوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی میں (M.B.B.S) کی سند حاصل کرنے کے بعد حجامہ سیکھی۔ اس وقت وہ تھائی لینڈ میں صرف حجامہ کرتے ہیں اور اس فن کے ماہرین میں سے ہیں۔ میں اُن سب عرب اُستادوں کا بھی شکر گزار ہوں جن سے میں نے استفادہ کیا۔ اسی طرح میں مولانا بلال احمد اور مولانا سلمان صاحب ( استاد مدرسه ابن عباس بنی ) کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے احادیث کی تخریج کا کام کیا۔ مولانا یوسف صاحب، مفتی سعد بخاری صاحب اور جنہوں نے اس کتابچہ کی تیاری میں مفید رائے دیں ان کا بھی ، خواجہ عاصم صاحب اور ان کے والد خواجہ خالد ظہیر صاحب کا بھی جنہوں نے اس کتاب کی تیاری میں مدد کی۔

Al – Hijamah – Ilaj Bhi Sunnat Bhi By Dr Amjad Ali

الحجامہ سنت بھی علاج بھی

بہترین علاج جسے تم کرتے ہو حجامہ لگانا ہے۔

حجامہ کرنے کا طریقہ، حجامہ کیسے کریں، حجامہ کس تاریخ کو کریں، حجامہ سے کس بیماری کا علاج کریں،

حجامہ کے فضائل، فوائد، ضرورت، امراض، مقامات، ایام، اجرت اور دیگر ضروری مسائل پر احادیث کی روشنی میں 

Read Online

ڈاون لوڈ

By Dr Amjad Ali

طب یونانی کی پوری لائبریری

RELATED ARTICLES

4 COMMENTS

  1. asalam o alaikum
    sir mujhe islamic books parhne ka buhat shoq he plz mujhe ye kitab pdf men send karen
    jaza kallah.

  2. As salaamu alaikum plz send me pdf file in english of hijama points for all cause on my email id

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular