Saturday, April 20, 2024
HomeLatest || تازہ تریناصول فقہ کی تاریخ

اصول فقہ کی تاریخ

اصول فقہ کی تاریخ

عرض ناشر

شریعت محمدی صلى الله عليه وسلم اپنی جامعیت ، کاملیت و ہمہ گیریت کے ساتھ ایسے جامع اصولوں پرمشتمل ہے جو ہر عہد کے جدید معماروں کو راست بنیاد پرغذا فراہم کرتے ہیں۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ میں صحابہ کرام کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری پیش آتی تو حضور کی خدمت میں حاضر ہوتے آپ اس ابدی صداقت کی جامع تشرع فرما دیتے کہ خالق کائنات نے حضور کو اجتہاد کی اجازت عنایت فرمائی تھی آپ نے اجتہاد کیا صحابہ کرام کو اجتہاد کے طر لیتے اور اصول سکھائے اور صحابہ کرام نے عہد رسالت میں اجتہار کیا۔ غرض عہد رسالت میں فن اصول فقہ کی اگر چہ باضابط د دین نہیں ہوئی تھی لیکن اصول وضوابط موجود تھے۔ مرور ایام کے ساتھ اسلام کی روشنی پھیلتی چلی گئی قوموں کے اختلاط اور معاشرتی ضرورتوں نے نت نئے مسائل کو جنم دیا تو دیگر علوم کی طرح فن اصول فقہ کی بھی مستقل با ضابط تد دین ہوئی اور ہر دور میں محدثین محققین و مولفین نے انہی اصول و قواعد کے مطابق فقہی جزئیات کی توضیح وتشرت کی۔

عصر حاضر میں کوئی ایسی جامع تصنیف تھی جس میں فن اصول فقہ کا تاریخی حقیقی تجزیہ ہوائی ضرورت کے پیش نظر ڈاکٹر فاروق حسن صاحب کی تادر، وقیع تاریخی وتحقیقی کاوش پیش خدمت ہے جس میں انہوں نے عہد رسالت صلى الله عليه وسلم سے عصر حاضر تک فن اصول فقہ کی تارخی خصوصیات مصنفین کے منانج ، کب اصواتین کا تعارف، اہمیت ،محاسن و معایب اور شروح و حواشی کا ارتقائی انداز سے تحقیق و جامع تجزیہ پیش کیا ہے تاکہ قارئین ایک ہی نظر میں مختلف ادوار میں کئے جانے والے کام سے آگاہ ہوسکیں۔

الله تعالی اس مجمود کو قارئین کے لئے مفید اور ہمارے لئے ذخیرۂ آخرت بنائے ۔ آمین

مختصر تعارف

مصنف ڈاکٹر فاروق حسن (MEL یو نیورسٹی کراچی کے شعبہ علوم انسانی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں جہاں وہ اسلامیات کے علاوہ دیگر مذاہب کے طلبہ وطالبات کی Ethical Behavior کی کلاسیں بھی باقاعدگی سے لیتے ہیں۔ 2001 ء میں جامعہ کراچی سے پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد کی نگرانی میں اصول فقہ میں Ph.D کی ڈگری حاصل کی۔ 1993 میں کراچی یونیورٹی سے اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے کیا اور اول پوزیشن حاصل کیا۔ وہ فاضل عربی میں بھی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔ قانون کی ڈگری گورنمنٹ ایس ایم لاء کاری کراچی سے حاصل کی ۔ جامعہ الازہر مصر سے بھی تعلیم حاصل کی ۔ 2002 میں انڈونیشیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے مذہب اور ان کے موضوع پر منعقده عالی کانفرنس میں مصر کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ وہ ایران اور مصر میں بھی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ مختصر تعارف کتاب: : اس کتاب میں ایک ہزار سے زاد اصولی کیان اصول فقہ پربارہ سو سے زائدکتابوں کا تعارف آسان انداز واسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔

* فن اصول فقہ کی سو سے زائد اہم کتابوں کا ارتقائی انداز سے حقیقی تجزیہ پیش کیا گیا ہے جس میں مصنفین کے مناج، کتب کے مشتملات اہمیت محاسن و مصائب اور اس پڑھی جانے والی شروح و حواشی وغیرہ کو مولفین کی تاریخ وفات کی زمانی ترتیب کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے تا کہ قاری ایک ہی نظر میں مختلف ادوار میں کئے جانے والے کام سے آگاہ ہو سکے۔

مختلف ممالک کے معرونی سیاسی و جغرافیائی حالات میں فی اصول فق کی نشیب و فراز سے گزرتا رہا اورکس طرح ہمارا حال ماضی سے مربوطر باختر جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

* فن اصول فقہ کی حفاظت کرنے والوں کے ذکر کے دوران اہم اور نایاب تاریخی اوعلم الرجال پر کتابوں کا تعارف بھی ہوگیا جوفائدہ سے خال نہیں ہے۔

که اول تا آخرتمام عنوانات و مضامین میں حسن ترتیب تسلسل، جامعیت و یکسانیت کوٹوا رکھا گیا ہے۔ * مستند کتابوں کے عمل حوالہ جات اور حواشی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ * اس کتاب میں اہم مصادر ومراج سے استفادہ کیا گیا ہے۔

* یہ کتاب جامعات ، لا کالجز، دینی مدارس ، اسا تزه، دانشوران ملت بطلب وعوام کے ساتھ تشنگان علم اصول فقہ کے لئے ایک بہترین اور انمول تحفہ ہے۔

و او مختصر یہ کہ کتاب تاریخ این اصول فقه پای انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتا ہے۔

میں اپنی اس سعی و کاوش کو تاریخ اسلام کے پہلے فقیہ اولین انساینت – دافع ظلمات ، ساقی کوثر ، شافع امنیجمین بن عبداللہ بن عبد المطلب البانی القربی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام نامی اسم گرامی سے منسوب کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ مجھ ناچیز کی ہی کوشش بارگاہ ایزدی میں شرف قبولیت حاصل کرے

گی اور قیامت کے دن میری اور میرے والدین اور جملہ متعلقین کی مغفرت کا سبب بنے گی۔ (انشاءالند)

ڈاکٹر فاروق حسن

Funn e Usool e Fiqh Ki Tareekh By Shaykh Dr Farooq Hasan

Read Online

Download

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular