Friday, April 19, 2024
HomeLatest || تازہ ترینمنتخب مسائل معلم الحجاج

منتخب مسائل معلم الحجاج

منتخب مسائل معلم الحجاج

کیا؟ کیوں؟ کیسے؟

حج کے مسائل اور احکامات پر اردو زبان میں شاید معلم الحجاج سے بہتر کتاب آج تک نہیں لکھی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ جب سے یہ کتاب لکھی گئی ہے اس وقت سے لے کر آج تک عوام و خواص اس کتاب سے مستفید ہورہے ہیں کافی عرصہ سے یہ بات محسوس کی جارہی تھی کہ اس عظیم کتاب کی طرف سے حجاج کرام کی توجہ بتی چلی جارہی ہے جس کی بظاہر ایک بڑی وجہ یہ نظر آئی کہ جس زمانے میں یہ کتاب لکھی گئی تھی اس زمانہ اور موجودہ زمانے میں حالات کافی حد تک تبدیل ہو چکے ہیں اور تغیر زمانہ کی بناء پر کئی مسائل کا وجود ختم ہو چکا ہے اور ان کی جگہ جدید مسائل نے لے لی ہے بندہ کے استاد محترم مفتی محمد حنیف عبد المجید صاحب دامت برکاتہم کی توجہ دلانے، بلکہ اصرار پر اور میرے مرحوم و مغفور شیخ مکرم جنہیں بندہ واصف بھائی کہا کرتا تھا کی توثیق نے بندہ کو اس کتاب کی تنظیم نو اور جدید مسائل کے اضافہ پر ابھارا، باوجود یہ کہ بندہ قطعا اس کا اہل نہیں، لیکن ان حضرات کی توجہات اور شفقتوں نے قدم قدم پر بندہ کا ساتھ دیا اور بالآخر آج یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے، اس موقع پر نا انصافی ہو گی کہ بندہ ان محسنوں کا ذکر نہ کرے جن کی معاونت کے بغیر شاید یہ کام پایہ تکمیل تک نہ پہنچتا، بندہ تہہ دل سے اپنے والدین، برادر مکرم حافظ بلال صاحب، مولانا عمران عیسٹی صاحب، مولاناعادل صاحب، مولانا عمران داؤد صاحب، بھائی سلطان ہمدانی صاحب، بھائی نبیل صاحب، بھائی عامر صاحب اور بھائی شبیر صاحب کا شکر گزار ہے، کہ انہوں نے قدم قدم پر بندہ کی معاونت فرمائی اور بندہ کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا، کتاب کے قارئین سے بھی گزارش ہے کہ دوران حج بندہ کو، بندہ کے والدین کو مذکورہ تمام حضرات کو اور خصوصا میرے حضرت واصف منظور صاحب رحمتہ اللہ علیہ کو اور میرے شہید استاد ہی مولانا عطاء الرحمن صاحب کو اپنی دعاؤوں میں یادر ھیں۔

دوران مطالعہ کتاب میں اگر کسی غلطی پر مطلع ہوں یا کوئی مسئلہ آپ کی نظر میں ایسا ہو جو اس کتاب میں مذکور نہ ہو تو بندہ کو ضرور مطلع کریں، بندہ آپ کی آراء کا منتظر رہے گا۔

فقط والسلام سعد عبد الرزاق

Muntakhab Masail -e- Muallim -ul- Hujjaj By Shaykh Mufti Saad Abdur Razzaq

Read Online

Version 1

 

Download

Version 1 [3]

RELATED ARTICLES
  1. masha Allah kitab se cheeda cheeda chand jaghon ka mutalea kiya kafi achi ketab hai Allah taala is aamalko maqboolfarmayen aameen .Mufti Abdul wadood

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular