Wednesday, May 1, 2024
HomeHealth || طب و صحتفوری طبی امداد

فوری طبی امداد

فوری طبی امداد

حرف آغاز

عام طور پر فوری طبی امداد یا پہلی طبی امداد کو اس امداد یا ذرائع سے منسوب کیا جاتا ہے جو حادثات اور ہنگامی صدمات کے ضمن میں اختیار کیے جاتے ہیں لیکن میرے نزدیک فوری طبی امداد کا یہ مفہوم بہت مختصر اور محدود ہے۔ ہم میں سے کتنے ہیں جو زندگی کے اس طویل سفر میں روزانہ حادثات سے دو چار ہوتے ہیں۔ شاذ و نادر ہی ہم ضربات اور چوٹوں کے حوادث میں زخمی ہوتے ہیں لیکن اس کے علاوہ مختلف قسم کے کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے، چاقو چھری سے زخمی ہونے جل جانے نزلہ زکام اور بد ہضمی اور اسی نوع کی دیگر چھوٹی موٹی تکلیفوں سے ہمیں اکثر واسطہ پڑتا ہے۔ ان حالات میں ڈاکٹر تک پہنچنے سے پہلے فوری طبی امداد کی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔ اس کتاب کی ترتیب میں اسی روز مرہ ضرورت کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ کتاب کے آخر میں دیئے گئے اشاریہ پر ایک نظر ڈالنے سے آپ محسوس کریں گے کہ مختلف حالات میں گھر کے دوسرے افراد کسی متاثر مریض کو کتی قابل قدر امداد بہم پہنچا سکتے ہیں۔ کھیل کود کے دوران بچوں اور نوجوانوں کو جو حادثات پیش آتے ہیں ان کا ذکر ہماری تصنیف “کھلاڑیوں کے لیے پہلی طبی امداد میں بڑی تفصیل سے کیا گیا ہے۔ قارئین اگر کتاب میں کوئی خامی یا تشنگی محسوس کریں بلا تکلف اس سے مجھے آگاہ کریں میں اس کے لیے ان کا انتہائی ممنون ہوں گا۔

احقر العباد محبوب عالم قریشی

فوری طبی امداد

پہلی طبی امداد کے سلسلہ میں ہم کافی عرصہ سے جن روایتی طریقوں پر عمل کر رہے ہیں کیا ان میں کوئی تبدیلی رونما ہوتی ہے؟ میں آئندہ صفحات میں ہلال احمر یا ریڈ کراس اداروں کی جانب سے شائع ہونے والے کتابچوں یا ان میں درج طریقوں کا تذکرہ نہیں کروں گا کیونکہ جدید سائنس نے ان پرانے طریقوں کو فرسودہ اور متروک قرار دے دیا ہے اس لیے اب ہمیں بھی طبی امداد کے ان نئے اور آسان طریقوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے جو وقت کے تقاضوں کا ساتھ دے سکیں۔

پہلی طبی امداد کے لئے جتنے میکانکی اور سرجری کے طریقے رائج تھے ان کے بارے میں کافی لٹریچر شائع ہو چکا ہے۔ ان میں سر درد کے لئے ایسپرین درد کی شدت کے لئے پھینیڈین کے انجکشن اور شدید اضطراب اور ہیجان کی حالت میں مسکن ادویات کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہمارے ہاں متعدد فلاحی ادارے کافی عرصہ سے ابتدائی طبی امداد میں یہی مروجہ طریقے استعمال کر رہے ہیں، چنانچہ برصغیر میں لڑی جانے والی دو گذشتہ جنگوں میں زخمیوں کی دیکھ بھال اور علاج کے لئے انہی سکہ بند ذرائع کو استعمال میں لایا گیا۔ لیکن جب ہم نے جدید سائنس کے کمالات کا مشاہدہ کیا تو ہم مجبوراً ان فرسودہ طریقوں کو خیر باد کہہ کر ایک ایسے علاج سے روشناس ہو چکے ہیں جس میں نسبتا” پہلی طبی امداد کے لئے زیادہ بہتر ذرائع موجود ہیں۔ چنانچہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ اس ضمن میں ہمارے تجربات دوسروں کے لئے بہتر عملی رہبری مہیا کریں گے اور پہلی طبی امداد کے سلسلہ میں اس کتاب میں جو مشورے اور اشارات درج کئے جائیں گے ان پر عمل کرنے سے ہر شخص اس رفاعی خدمت کو بجا لانے میں بہت آسانی اور محیر العقول کامیابیاں حاصل کرے گا۔ ہماری تجویز ہے کہ ہر سکول، دفتر اور کارخانہ پہلی طبی امداد کے مراکز کے علاوہ گھر گھر میں ان ادویات کی موجودگی کا اہتمام کیا جائے جن کا میں آئندہ چل کر تذکرہ کروں گا۔ انشاء اللہ پہلی طبی امداد میں کام آنے والی ان ادویات کے بر وقت استعمال سے کئی قیمتی

Read Online 

ڈاکٹر کی آمد سے پہلے فوری طبی امداد، محبوب عالم قریشی

فوری طبی امداد

Download

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular