Friday, April 26, 2024
HomeLatest || تازہ تریندرسی بہشتی زیور (مردوں کے لیے )

درسی بہشتی زیور (مردوں کے لیے )

درسی بہشتی زیور (مردوں کے لیے )

بیت العلم ٹرسٹ

بسم الله الرحمن الرحیم

مقدمه

حکیم الامت مجد د ملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحم الله تعالی کی مشہور و معروف کتاب ’’بہشتی زیور“ کسی تعارف کی محتاج نہیں جس میں ایک مسلمان کی پیدائش سے لے کر مرنے تک کے تمام ضروری مسائل جواسے پیش آتے ہیں درج ہیں۔ حضرت مولانا مفتی ابولبابہ شاہ منصور صاحب مدظلہ العالی سھیل بہشتی زیور کے مقدمے میں فرماتے ہیں:۔

بہشتی زیور کی نافعیت اور خواص و عوام میں مقبولیت کا ایک اہم سبب یہ بھی ہے کہ یہ کتاب سہل سے سہل تر زبان میں عوام کی روزمرہ گفتگو کے طرز پڑھی اور اس میں تمام ضروری مسائل کو آسان پیرائے میں اس طرح بیان کیا گیا تھا کہ معمولی سا اردو خواں طبقہ بھی آسانی سے ضروری مسائل سمجھ سکتا تھا۔

دوسری بات یہ کہ بہشتی زیور میں تقریبا تمام مسائل میں مفتی بہ اقوال کو ذکر کیا گیا ہے، جس سے مختلف اقوال میں تریکوٹین کی پریشانی نہیں رہتی ۔ تیسری بات یہ کہ بہشتی زیور میں معمل مسائل فقہ مذکور ہیں، جیسے فقہ کے متون میں مسائل بالترتیب اور بالاستیعاب ہوتے ہیں اور یہ مسلمانوں کی ایک اہم ترین ضرورت ہے کہ ان کے پاس اپنی علاقائی زبانوں میں مسائل فقہ کا ایک ایسا مجموعہ ہو جو کم از کم فقہ کے تمام بنیادی مسائل پرمشتمل ہوتا کہ وہ اس سے آسانی سے استفادہ کر سکیں، کیوں کہ ایک تو ہر مسلمان عربی نہیں سیکھ سکتا اور جوعربی پڑھتے اور سیکھتے ہیں ان میں بھی ایک بڑی تعداد وہ ہے جو مسائل فقہ کو اچھی طرح نہیں سمجھ پاتے، نیز کتب فقہ میں عموما اختلافی اقوال مذکور ہیں، اس

سے بھی خلجان رہتا ہے۔ بہشتی زیور ان ہی ضرورتوں کو پیش نظر رکھ کر مرتب کی گئی تھی اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک حد تک کا فیتھی کیوں کہ اس وقت تک ایسا کوئی بھی سامنے نہیں آیاتھا جو عام فقہی مسائل پر مشتمل ہو

آگے چل کر مفتی صاحب فرماتے ہیں: ۔

آج سے کچھ عرصہ پہلے تک بہشتی زیور عوام کے لیے ایک مستند اور آسان مرجع کی حیثیت رکھتی تھی ، تقریبا ہر مسلمان گھرانے میں بہشتی زیور” کا وجود ضروری تھا۔ لوگ بہشتی زیور یاتو د ساپڑ ھتے تھے یا پھر مطالعہ میں رکھتے۔۔۔۔۔۔

Darsi Bahishti Zewar (for men)

By Baitul Ilm Trust

Read Online

Version 1

 

Download

Version 1 [101]

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular