Friday, March 29, 2024
HomeLatest || تازہ ترینالبرہان میگزین جون 2012

البرہان میگزین جون 2012

ماہنامہ البرہان میگزین لاہور

ڈاکٹر امین

monthly-al-burhan-dr-ameen-amin

ہم مجرم ہیں ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہم مجرم ہیں:

ہمارے امراء دولت کی ہوس میں ہر حد کو چھلانگ رہے ہیں۔ – ہمارے غرباء اپنی غربت و افلاس ختم کرنے کے لیے ہر ناجائز کام کرنے کوتیار بلکہ بے چین ہیں۔ – ہمارے حکمران اپنی حب مال و جاہ میں ملک بیچنے پرآمادہ بلکہ اس میں مصروف ہیں۔ – ہمارے سپہ سالار اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے سے قاصر ہیں۔

ہمارے سیاستدانوں کو سوائے کرسی کی آرز واورتنگ و تاز کے اور کچھ سوجھتا ہی نہیں ۔ – ہمارے صحافی ہکے ہوئے ہیں اور فحاشی و عریانی کے سوداگر ہیں۔ – ہمارے علماء میں عوام کی اصلاح کی تڑپ ہے اور نہ وہ اس کے لیے کچھ کرنے کو تیار ہیں۔ وہ

مدرسے میں چند اسباق پڑھا کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے ہمالیہ سرکرلیا۔ – ہمارے صوفی اصلاح کو کاروبار اور بزنس بنائے ہوئے ہیں۔ – ہمارے خواص دنیا میں غرق اور عوام بے حس ہو چکے ہیں۔ – ہم آخرت کی فکر سے غافل اور حب دنیا میں گرفتار ہیں اور ماسوا اسلام (خصوص مغربی فکر و

تہذیب ) میں پناہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ ۔ ہم اللہ کے حقوق ادا کر رہے ہیں نہ اس کے بندوں کے۔ – ہم نے بحیثیت قوم اللہ سے یہ وعدہ کیا تھا کہ ہم پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے لیکن ہم اس میں

نه انفرادی حیثیت سے اسلام پر مل کر رہے ہیں اور نہ اجتماعی حیثیت میں ۔ یوں ہم نقض عہد کے

سزاوار ہیں۔ اے اللہ! ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہم مجرم ہیں۔ ہم اپنے سارے جرموں کا اقرار کرتے ہیں۔ ہمیں معاف فرمادے میں اصلاح اور توبہ کی توفیق عطا فرما دے۔ آمین یا رب ا

Al Burhan JUN 2012

Read Online

monthly-al-burhan-dr-ameen-amin

ڈاون لوڈ پی ڈی ایف

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular