Tuesday, May 21, 2024
HomeHealth || طب و صحتکلر تھراپی

کلر تھراپی

کلر تھراپی

عرض داشت

خواجہ شمس الدین عظیمی

رنگوں کی تھیوری رنگوں کی افادیت اور رنگوں سے علاج کے بارے میں عوام تک معلومات بہم پہنچانے کے لئے ۱۹۶۰ء سے ملک کے مختلف اخبارات روزنامہ حریت جسارت، مشرق اعلان ملت (گجراتی) جنگ پاکستان، جنگ لندن اخبار جہاں اور MAG میں مختلف عنوانات سے کالم لکھے گئے۔

اخبارات روحانی ڈائجسٹ، پاکستان ، روحانی ڈائجسٹ انٹر نیشنل برطانیہ اور بالمشافہ ملاقات کے ذریعے جن لوگوں کو مشورہ دیا گیا یا علاج کیا گیا ان کی تعداد تقریباً ۸ لاکھ ہے۔ ۲۰ سال کے عرصے میں جیسے جیسے لوگوں نے اس طریقہ علاج سے استفادہ کیا ہے ہم ان کے تجربات کو محفوظ کرتے رہے۔

مارچ ۱۹۷۸ء میں کتاب رنگ اور روشنی سے علاج شائع ہوئی تھی جو عوام میں بہت مقبول ہوئی۔ اس کتاب کی مسلسل اشاعت جاری ہے۔ رنگوں سے علاج کے سلسلہ میں مختلف کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔ میں نے ان کتابوں کا گہری نظر سے مطالعہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے ذہن سے اضافے کئے پھر ان اضافوں کا اور اس چھان بین کا تجزیہ کیا ہے۔

یہ تو میں نہیں کہہ سکتا کہ مریضوں کو سو فیصدی فائدہ ہوا ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ اگر صحیح طریقہ کار سے علاج کیا جائے تو ننانوے فیصد کی فائدہ ہو گا۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ علاج مفت برابر ہے۔ آسان ہے اور کوئی پابندی یا کسی قسم کا قابل ذکر پر ہیزان علاجوں میں نہیں کیا جاتا اور یہ علاج ہر گھر میں جو پانی استعمال ہوتا ہے اس پانی سے ہوتا ہے۔ فرق اتنا ہے کہ چند قسم کے رنگ پانی میں سرائیت کر جاتے ہیں۔ جب یہ پانی استعمال ہوتا ہے تو معدہ اس کو چیک نہیں کرتا بلکہ براہ راست یہ پانی خون میں اور اعصاب میں شامل ہو جاتا ہے۔ یہ اس کی بہت بڑی خصوصیت ہے جو دنیا کی کسی دوا میں نہیں ہے۔ آپ اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ انسانی جسم کے اندر یہ پانی کیا تغیر پیدا کر سکتا ہے۔ دوسری خصوصیت یہ ہے کہ یہ پانی خون کے اندر دور کرتا ہے جیسے عام پانی دور کرتا ہے۔ یہ خصوصیت بھی دنیا کی کسی دوا میں نہیں ہے۔

تیسری سب سے بڑی اس کی اہمیت یہ ہے کہ یہ پانی جس وقت خون کے اندر گردش کرتا ہے اس وقت رگوں، نسوں اور گوشت پوست کے اندر اس کا رنگ اور اس کی خاصیت تحلیل ہو جاتی ہے اور عام پانی جو باقی رہاوہ خارج ہو جاتا ہے۔ پسینہ کے ذریعہ یا بول براز کے ذریعہ ۔

کلر تھراپی

دنیا کی ہر دوا اپنا اثر چھوڑتی ہے اور اپنا اثر چھوڑ کر خارج ہو جاتی ہے۔ کلر تھراپی کی طرح اعصاب میں پیوست نہیں ہوتی۔ یہ اسی علاج کی ایک اہم خصوصیت ہے۔

کلر تھراپی سے تیار شدہ پانی کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ رنگ سے جو پانی الگ ہوتا ہے وہ پانی اعصاب کو رگوں کو دل اور دماغ کو اور خون کے ذرات کو سب کو دھو ڈالتا ہے اور جتنے زہریلے مادے ہوتے ہیں انہیں اپنے ساتھ لے جاتا ہے جو خارج ہو جاتے ہیں۔

اس کتاب کلر تھراپی کو پیش کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ رنگوں پر کی گئی تحقیق سے پوری نوع انسانی کو فائدہ پہنچے اور مستقبل کے غیر جانبدار محقق کے لئے تحقیق و تلاش کے نئے روزن کھلیں۔

رنگوں کی تاریخ رنگوں میں روشنی کا طول موج اور فریکوئنسی رنگوں کی تخلیق رنگ فی الواقع کیا ہیں ؟ رنگوں سے متعلق موجودہ سائنسی نظریات، رنگوں سے متعلق روحانی نظریہ ، کائنات میں رنگ اور لہروں کا نظام، لہروں کی تقسیم سے حواس کا بننا اور لہروں کی کمی بیشی سے انسان کے اندر لا شمار خلیات میں ہونے والی کیمیاوی تبدیلیاں کتاب میں ان سب پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔

ایلو پیتھی ، یونانی طلب ہو میو پیتھی، ایکو پنکچر ، ایورویدک، مقناطیسی علاج، بایو کیمک یا کوئی بھی طریقہ علاج ہو سب میں یہ بات مشترک ہے کہ جسم پر ارتعاش کے ذریعہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ارتعاش دو طرح ہوتا ہے۔

بالواسطه

بلا واسطہ

تمام طریقہ ہائے علاج میں جسم پر ارتعاش کا اثر بالواسطہ ہوتا ہے جبکہ کلر تھراپی میں جسم پر ارتعاش کا اثر بر اور است ہوتا ہے۔ ڈاکٹر ز ہو میو پیتھ اور حکماء نے اس طریقہ علاج سے استفادہ کیا تو نتائج اطمینان بخش اور حوصلہ افز اور ہے۔

کلر تھراپی پر مزید ریسر چ جاری ہے۔ انشاء اللہ یہ طریقہ علاج علم طب کو ایک نئے دور میں داخل کر دے گا اور اس آسان اور مفت برابر علاج سے مخلوق خدا کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ بات بعید از امکان نہیں ہے کہ فطرت سے ہم آہنگ علاج کر تھراپی عوام الناس اور خواص میں قبولیت عام حاصل کرے گا۔

ہم نے ایک لیبارٹری قائم کی ہے۔ اس لیبارٹری میں کروم“ کے نام سے نئے نئے تجربات کئے جار ہے ہیں۔ جس میں اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی ہو رہی ہے۔ اللہ کی ذات پر یقین ہے کہ تجربات کے بعد رنگین پانی سے علاج کے ساتھ ساتھ نئی نئی دوائیں وجود میں آئیں گی اور عوام الناس کو کلر تھراپی سے علاج کرنے میں مزید آسانیاں فراہم ہو جائیں گی۔

خواجہ شمس الدین عظیمی ریسرچ سوسائٹی

آپ کی دعاؤں کا محتاج خواجہ شمس الدین عظیمی مرکزی مراقبه بال سرجانی ٹاؤن کراچی

یکم جون ۱۹۹۸ء

Color therapy

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular

درجہ بندی کیٹگری

Amliyat42Arabic books26Audio Books || آڈیو کتابیں9Beliefs || عقائد124Biographies of great people || سیرت اکابر145Biography || سیرت3Biography of Hazrat Muhammad || سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم71Biography of the Companions || سیرت صحابہ109Biography of the Prophets || سیرت انبیاء29Books in other languages0Children || بچوں کے لیے31Corners of human life || انسانی زندگی0Dajjaliyat Signs of Doomsday || دجالیت علامات قیامت39Dars e Nizami various books || درس نظامی مختلف کتب214Denying the hadith || فتنہ انکار حدیث20Dictionaries || لغات اور ڈکشنری42Economy || معیشت36English Books251Fatawa || فتاوٰی39Gardening || گارڈننگ34Hadith || حدیث42Hajj Umrah || حج عمرہ39Hakeem Muhammad Iqbal56Health14Health || طب و صحت190History7History || تاریخ141Jurisprudence || فقہ2Jurisprudential issues || فقہی مسائل173Latest || تازہ ترین2680Magazine || میگزین19Magic giants || جادو جنات53Novel || ناول47Nukat e Quran10Nukta17Online Quran Teaching32Poetry || شاعری7Politics || سیاست70Principles of Hadith || اصول حدیث48Principles of Jurisprudence || اصول فقہ28Quran || قرآن70Quranic Sciences || علوم قرآن62Roza/Ramazan || روزہ56Sabaq.pk4Sacrifice || قربانی17Salah || نماز55School Books41Science and technology || سائنس و ٹیکنالوجی34Selected columns || منتخب تحریریں7Sermons and advice || وعظ و نصیحت281Shah Waliullah || شاہ ولی اللہ محدث دہلوی40Society || معاشرت48Sources of Hadith || مصادر احادیث39Traditions || رسومات23Translations and interpretations || تراجم وتفاسیر119Travelogue || سفر نامے10Türkçe (Turkish)4Videos || ویڈیوز86Women || خواتین29Worship || عبادات42Zakat || زکوٰۃ11Zikrullah Prayers || اذکار و دعائیں46Русский(Russian)4د پښتو1قانون مفرد اعضاء44مختلف کتابیں1265مولانا سید عبدالوہاب شیرازی کی کتب27हिन्दी(Hindi)7中文书籍 Chinese6