Saturday, April 27, 2024
HomeJurisprudence || فقہJurisprudential issues || فقہی مسائلکرکٹ کی تاریخی و شرعی حیثیت

کرکٹ کی تاریخی و شرعی حیثیت

کرکٹ کی تاریخی و شرعی حیثیت

مرتب: مفتی احمد اللہ نثار قاسمی

تقریظ

احیاء دین اکیڈمی حیدرآباد

حضرت مولانا سید احمد ومیض صاحب نقشبندی دامت برکاتہم اسلام کامل دین اور جامع دستور حیات ہے، جو تمام شعبہ ہائے زندگی میں انسان کی رہنمائی کرتا ہے، زندگی کے ہر شعبے سے متعلق اسلام میں واضح ہدایات موجود ہیں، بیع و شراء، معاملات و معاشرت، عقائد و عبادات، سیاست و معیشت اور سیر و تفریح کوئی شعبہ ایسا نہیں جس سے تعلق اسلام کی پاکیزہ تعلیمات نہ ہوں، اسلام چونکہ دین فطرت ہے اس لئے اس میں انسان کے فطری تقاضوں کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے، سیر وتفریح اور کھیل کو د فطرت انسانی میں داخل ہے، اسلام کھیل کود سے بالکلیہ منع نہیں کرتا، احادیث شریفہ میں تیر اندازی، تیرا کی اور گھوڑ دوڑ کی ترغیب دی گئی ہے، ہر وہ کھیل جو صحت انسانی کے لئے مفید ہو اور اس میں ممنوعات شرعیہ کا ارتکاب نہ ہو اسلام اس میں قدغنی نہیں لگا تا صحت انسانی کے لئے مفید کھیلوں کی اگر چہ اسلام میں اجازت ہے لیکن کھیل سے ایسا اشتغال کہ آدمی اسے مقصد زندگی کا درجہ دینے لگے شریعت اسلامی کی نظر میں محسن نہیں ہے، اسلام حیات انسانی کے ایک ایک لمحہ کو قیمتی قرار دیتا ہے، زندگی کے قیمتی لمحات کو صرف کھیل کود میں صرف کرنا منظمندی نہیں ہے،

موجودہ دور میں کھیلوں کے غلبہ کا یہ عالم ہے کہ معاشرت کے ہر فرد پرکھیلوں کا بھوت سوار ہے کھیلوں سے حد سے زیادہ دیچیپی آدمی کو فرائض زندگی سے غافل کر رہی ہے، انسانی معاشروں پر جن کھیلوں کا سب سے زیادہ تسلط ہے ان میں ایک کرکٹ ہے، ہر شخص مستقبل کرکٹ میچوں میں مست ہے، نوجوان اور کم عمر لڑ کے اس کی لت میں مبتلا ہو کر اپنا خراب کر رہے ہیں، کرکٹ کو لیکر سٹہ بازی کا بازار گرم ہے، کرکٹ کی مشغولی نمازوں اور دیگر دینی فرائض سے دور کر رہی ہے، انسانی معاشرہ پر کرکٹ کے اثرات بد میں آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، کرکٹ سے فحاشی وبے حیائی کو فروغ مل رہا ہے بعض لوگوں کے لیے کرکٹ نشہ کی شکل اختیار کر چکا ہے، شب و روز وہ اس میں مگن رہتے ہیں، کچھ لوگوں نے کرکٹ کو جوے اور سٹے کا دھندہ بنالیا ہے۔

مسلم معاشرے پر کھیل کود کے افراط و تفریط کے اثرات کا تقاضہ تھا کہ علماء کرام عام لوگوں کو کھیل کود کے فوائد و نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے اسلامی نقطہ نظر کو واضح کریں، اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائے پر اور گرامی مجی فی الہ علی احمداللہ شاہ قاسمی صاحب کو انہوں نے اس جانب توجہ فرمائی اور تفصیل سے تعلق زیرنظر مفصل و مفید کتاب مرتب فرمائی جس میں کھیل کود سے متعلق اسلامی نقطہ نظر کی وضاحت کے ساتھ مختلف کھیلوں کے احکام فوائد و نقصانات پر خوب روشنی ڈالی ہے

مفتی احمد اللہ نثار قاسمی جواں سال فاضل ہیں ، عصری موضوعات پر ان کا قلم خوب چلتا ہے، اس سے قبل ” کرسمس کی حقیقت ، نیا سال اور اسلامی نقطہ نظر اور یوم عاشقان جیسے موضوعات پر ان کے مفید رسالے شائع ہو کر قبولیت عامہ حاصل کر چکے ہیں تدریسی مصروفیات کے ساتھ تصنیف و تالیف کو بھی حرز جان بنائے رکھا ہے،شہر کے ایک مؤثر ادارہ خیر المدارس کے مقبول اساتذہ میں ہیں، اللہ تعالی نے ان کے اوقات میں بڑی برکت رکھی ہے، ہر وقت علمی کاموں میں مصروف رہتے ہیں، خدائے تعالیٰ سے دعاء ہے رب ذوالجلال دیگر کتابوں کی طرح ان کی اس کتاب کو بھی قبولیت عطا فرمائے اور عامتہ السلمین کے لئے نافع بنائے ۔ آمین وصلی اللہ علی النبی الکريم والحمد لله رب العالمین۔

( حضرت مولانا ) سید احمد ومیض ندوی صاحب دامت برکاتہم)

۲۰۱۸/۸/۲۲، مطابق – ارذی الحجہ ۱۴۳۹ھ

Cricket ki Tarikhi wa Shari Haisiyat

By Mufti Ahmadullah Nisar

Read Online

Download (1MB)

Link 1      Link 2

 

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular