Monday, April 29, 2024
HomeHealth || طب و صحتمیازم ہومیو پیتھی قیاس یا حقیقت

میازم ہومیو پیتھی قیاس یا حقیقت

میازم ہومیو پیتھی قیاس یا حقیقت

سلفس سورا سائیکوسس Sycosis, Syphilis, Psora

پیش لفظ

دنیائے ہو میو پیتھی میں تمام اطباء جہاں ہو میو پیتھک طریقہ ہائے علاج سے پر  اطمینان ہیں، وہیں پر ایک موضوع ان تمام ماہرین و اکابرین کے درمیان ایک معما بنا ہوا ہے کہ آخر کار میازم کسے کہتے ہیں، میازم کی حقیقت کیا ہے، آیا میازم ہوتے بھی ہیں کہ نہیں، اگر ہوتے ہیں تو کیا، کب، کیسے ، کہاں اور کتنے ہوتے ہیں وغیر وغیرہ۔

بیشتر ہو میو پیتھک اطباء میازم کو محض اس وجہ سے مانے پر مجبور ہیں کہ : بانی ، ہومیو پینک اکٹر ہا نہین نے بذات خود میازم کی موجودگی کا اظہار کیا ہے. لہذہ اب مجھ میں آئے یا نہ آئے، سب نے میازم کا راگ تو آلا پتا ہے، مگر کرنی اپنی اپنی من مانی ہے۔ کیونکہ نصف سے زائد ایلو پیچک میتھڈ سے مانوس و ماخوذ مضامین پڑھ کر ہو میو پیتھک ڈاکٹر بن جانے سے ہو میو شیقی کے بنیادی فلسفہ ہائے میازم اور امراض و علاج کی حقیقت کو مکمل طور پر یا ڈاکٹر انیمین کے آرگین کے مطابق کیسے جان پائیں گے ؟ میری اس ادنی سی کاوش کے ذریعے ہم میازم کی حقیقت وماہیت کی مکمل تفصیل کے ساتھ جانکاری حاصل کر کے اس مشکوک و غیر تسلی بخش قسم کے موضوع پر مغالطوں سے پاک جانکاری اور مکمل دسترس پانے میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان شاء اللہ

ہو میو پیتھک ڈاکٹر یونس کشالی

کشالیز ہربل میڈیکیٹر (کلیک اینڈریسر چن)

مال نادان میر پور خاص، سندھ پاکستان.

میازم کا مطلب کیا ہے؟

اس سوال سے متعلق تمام ماہر اطباء، ایکدم ماہر لسان بن جاتے ہیں اور لغوی طور پر میازم لفظ کی قدیمی تاریخ بیان کر کے نصف سے زیادہ وقت یہ ثابت کرنے میں گنوا دیتے ہیں کہ میازم کسی طرح کی عفونت یعنی گندگی کو ہی کہا جاتا ہے. اور تنے والے غیر تسلی بخش طوالت سے تنگ آکر تالیاں بجا کر مقرر کو تخلیہ کا خاموش پیغام ارسال کر دیتے ہیں۔ اور مقرر اس عمل کو اپنی علمی قابلیت کی داد پری مان کر اپنے بیانات کا قائل ہو جاتا ہے، لیکن اب بھی وہ مشکوک ہی رہتا ہے کہ: آیا میں نے جو کچھ بھی کیا ہے ، وہ درست و حقیقت پر بھی بنی ہے یا کہ حقائق ابھی تک بھی مہم ہی ہیں ( آرگین دفعہ: 6) وجہ یہ ہے کہ وہ مقررہ ڈاکٹر ہانسین کے قول کو فراموش کر چکا ہوتا ہے کہ کسی بھی تحریک کو متحرک ہونے کیلئے کوئی ابتدائی سبب درکار ہے۔ اور وہ سب مادی نہیں بلکہ روحانی ( قابل قسم اور قابل مشاہدہ غیر مادی خود کار کیفیاتی) ہوتا ہے. میازم کا مطلب محض عنونتی مادہ نہیں بلکہ یہ خود کار کیفیات کا نام ہے اور جب کسی کیفیت میں کوئی ہیجان یا بحران پیدا ہوتا ہے تو وہ تحریک سستی میں آجاتی ہے. بالکل اسی طرح ہی جیسے دو بدلتے موسموں کے درمیان والے دن انتہائی مضر صحت بن جاتے ہیں۔ اس طرح میازی کیفیت بھی اپنی تحریک کے باعث کمی / علونی کیفیت اختیار کر لیتی ہے۔ اور اس کو میازی بگاڑ کہا جاتا ہے۔ یعنی کہ ” میازم کا مطلب ایسی خود کار بلا انقطاع متحرک کیفیت ہے کہ جو اگر اعتدال پر رہے تو صحت اور اگر سست ہو جائے تو بیماری (یعنی تیزی اور تحلیل) کا سبب بنتی ہے”۔

Miazms Homeopathy

Read Online

Download PDF

 

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular