Wednesday, May 15, 2024
HomeLatest || تازہ ترینخلاصۃ القطبی

خلاصۃ القطبی

خلاصۃ القطبی

خلاصۃ القطبی مؤلف : ابو زکریا مولانا علی محمد اوپل

رسالہ شمسیہ کے مصنف کے مختصر حالات

آپ کا نام : علی بن عمر بن علی، کنیت ابوالحسن اور لقب نجم الدین ہے حکیم دبیر ان سے مشہور ہے نسنت میں کا تہی اور قزوینی کہلاتے ہیں آپ محقق طوسی کے ارشد تلامذہ میں سے ہیں۔ تصانیف: آپ نے بلند پایہ کتابیں تالیف فرمائی ہیں مثلاً (۱) جامع الدقائق فی کشف الحقائق (۲) عینی القواعد (۳) بحر الفوائد شرح عین القواعد (۴) کشف الاسرار شرح خواهش الافکار (۵) حکمتہ العین (۶) امام فخر الدین رازی کی مخص کی شرح المنصص وغیرہ۔

وفات: ۳ رب المرجب یا ماه رمضان ۶۷۵ ھ میں آپ نے وفات پائی صاحب قلمی کے مختصر حالات آپ کا نام محمد ہے ابوعبداللہ کنیت ہے قطب الدین رازی یا قطب الدین محتانی آپ کا لقب ہے والد کا نام بھی محمد ہے آپ کو رازی اس لئے کہتے ہیں کہ رازی رئی“ کی طرف منسوب ہے یہ بلاد یلم کا ایک شہر ہے وہاں پر ۶۹۲ ھ میں آپ کی پیدائش ہوئی۔ آپ کو قطب الدین تحتانی بھی کہتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ قطب الدین رازی یعنی صاحب قطبی اور قطب الدین شیرازی یعنی شارح حکمۃ الاشراق یہ دونوں عالم ہم نام بھی ہیں ہم عصر بھی اور اتفاق کی بات ہے کہ دونوں ایک ہی زمانہ میں شیراز کے ایک ہی مدرسہ میں مدرس بھی تھے۔ بالائی منزل میں قطب الدین شیرازی پڑھاتے تھے تو ان کو قطب الدین فوقانی کہتے ہیں اور زمینی منزل میں قطب الدین رازی پڑھاتے تھے اس لئے آپ کو قطب الدین محتانی کہتے ہیں۔ تحصیل علم : آپ نے اپنے بلا میں رہ کر ضوم عقلیہ کی تحصیل کی اور علوم شرعیہ میں بھی شریک رہے اور علامہ عضد الدین سے استفادہ کیا پھر دمشق چلے گئے اور تادم حیات یہیں زندگی بسر کی۔

علمی مقام : علامہ تاج الدین سیکی فرماتے ہیں کہ آپ معقولات میں چوٹی کے امام تھے آپ کا نام مشہور ہے اور دور دراز تک آپ کی شہرت ہے اس کے بعد فرماتے ہیں کہ جب یہ ۳ نے ۶ھ میں دمشق پہنچے اور ہم نے ان سے بحث و مباحثہ کیا تو منطق و حکمت میں امام اور معانی و بیان اور علم تفسیر کا بہترین عالم پایا آپ درس و تدریس میں مہارت تامہ رکھتے تھے آپ کے حلقہ تلمذ میں شامل ہونے والے لوگ اکثر آسمان علم وفضل کے آفتاب و ماہتاب بن کر نمودار ہوئے ۔ علامہ سعد الدین تفتازائی اور محقق دوانی جیسی شخصیات آپ کے شاگرد ہیں۔

تصانیف: (۱) لوامع الاسرار شرح مطالع الانوار (۲) محاکمات شرح اشارات۔ (۳) رساله قطبه (۴) حواشی کشاف (۵) شرح مادی الصغیر (۲) قطمی یہ کتاب آپ کی اتنی مقبول ہوئی کہ یوم تالیف سے لیکر آج تک شامل درس ہے۔

وفات: آپ نے تقریباً چوہتر سال عمر پا کر ا وی قصد و ۷۶۶ ھ میں وفات پائی۔

Khulasatul Qutbi

By Maulana Ali Muhammad

Read Online

Download (3MB)

Link 1     Link 2

 

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular