Thursday, May 2, 2024
HomeLatest || تازہ ترینمستند خلاصہ مضامین قرانی مولانا سلیم الدین شمسی

مستند خلاصہ مضامین قرانی مولانا سلیم الدین شمسی

مستند خلاصہ مضامین قرانی

مولانا سلیم الدین شمسی

ایک ضروری وضاحت

کسی کو غلط فہمی نہ ہو کہ زیر نظر تعارف مضامین قرآن‘ سورتوں، رکوعوں یا آیات قرآنی کا اردو ترجمہ یا تفسیر ہے ، ہمارے نزدیک عربی متن کے بغیر صرف اردو تراجم کی اشاعت غیر درست، ناروا بلکہ ناجائز اور حرام ہے، اس میں فتنوں کو راہ پانے اور تحریفوں کے لئے چور دروازے پیدا ہونے کے بہت سے مواقع ہیں۔ اسی لئے علمائے کرام نے ہمیشہ احتیاط رکھی ہے کہ قرآن مجید کے محض ترجمہ پر مشتمل کوئی کتاب شائع نہ ہو، اور ایسی کوششوں کی ہمیشہ مخالفت کی گئی ہے۔ چنانچہ جب کبھی اس قسم کی کوئی کوشش بعض ناشرین کی طرف سے کی گئی تو نہ صرف علماء کرام بلکہ عام دیندار طبقہ نے بھی اس کو قرآن دشمنی یا کم از کم قرآن کے ساتھ نادان دوستی پر معمول کیا اور وہ مذموم کوشش پھل پھول نہ سکی آپ اپن

تصدیق

مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ

بانی جامعہ دار العلوم کراچی

قرآن کریم کو پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کرانے کی ضرورت کسی مسلمان سے مخفی نہیں مگر یہ کام جس قدرضروری اور اہم ہے اس قدر احتیاط کا تقتضی ہے۔ دنیا کی دوسری کتابوں کی طرح نہیں کہ اس کا جو مفہوم جس کا جی چاہے بیان کرے یا اس کا خلاصہ مضمون نکال کر اس کو قرآن کی طرف منسوب کر دے۔ مولانا سلیم الدین صاحب کسی نے ایک خاص انداز میں خلاصہ مضامین قرآنیہ کو جمع فرمایا۔ مجھے اس پر کلمات تقریظ لکھنے کی فرمائش کی ، احقر نے اپنی قلت فرصت کے سبب دار العلوم کراچی کے دو مدرس مولانا رشید. احمد صاحب اور مولانا سلیم اللہ خان صاحب کو سپرد کیا اور ان حضرات نے اس کا مطالعہ کر کے بتلایا کہ اس تعارف مضمون میں کوئی بات ایسی نہیں پائی جو مفہوم قرآنی کے خلاف ہو اس سے اطمینان ہوا۔ لیکن اس کے ساتھ پڑھنے سنے والوں کو یہ ہر وقت ملحوظ رہنا چاہئے کہ نہ یہ قرآن کا ترجمہ ہے نہ تفسیر کہ جس کے ذریعہ قرآن کے احکام اور معارف کو سمجھا جا سکے ، بلکہ اسکا مقصد خود مصنف سلمہ کی تحریر کے مطابق یہ ہے کہ:

زیر نظر خلاصہ قرآنی مضامین کا ایک مختصر تعارف ہے جو کم سے کم وقت میں قرآن مجید کے بعض طرز خطاب سے متعارف کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اس کو مطالعہ کرنے کے بعد قرآن کا ترجمہ اور تفسیر پڑھنا ایک مبتدی کے لئے آسان ہو جاتا ہے۔“ اس مقصد کے لئے بلاشبہ یہ تعارف مضامین یا فهرست مضامین قرآنیہ ایک نہایت مفید کتاب ہے۔ شرط یہ ہے کہ اس کو اس کے مقام پر رکھا جائے، بغلونہ کیا جائے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو نافع و مفید اور مقبول بنا ئیں۔

بندہ محمد شفیع عفی عنہ

۲ ربیع الاول ۵۸۲

Mustanad Khulasa Mazameen E Qurani

By Maulana Salim ud Din Shamsi

Read Online

Download (10MB)

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular