Monday, April 29, 2024
HomeHealth || طب و صحتمجربات سلطانی

مجربات سلطانی

مجربات سلطانی

حکیم مولوی محمد یار خان کھوکھر قریشی علوی نقشبندی

اما بعد التماس ہے کہ اگرچہ اس سے پیشتر مجربات کی بہت سی کتابیں چھپ چکی ہیں۔ مثلاً رموز الاطباء اسرار صدری۔ اسرار الاطباء صدری مجربات گلدستہ مجربات۔ مجربات مان سنگھ وغیرہ وغیرہ مگر بقول شخصے۔

ہر گلے را رنگ و بوئے دیگر است

اپنے مجربات خفیہ و کنوز صدریہ کا یہ حقیر سا مجموعہ فیض عوام کے لئے اپنے بھائیوں کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔

مجربات سلطانی

نیاز مند کو علم طب حاصل کرنے سے قبل ہی نسخہ جات کے سیکھنے کا بڑا شوق اور محبت تھی۔ اسی لئے جس شخص کے ہاں کوئی اچھا نسخہ سنتا۔ اسے حتی الوسع حاصل کر کے تجربہ کرتا یا لکھ کر اپنے پاس رکھ لیتا۔ اور عام طور پر سیاحوں ، درویشوں ، معلموں، متعلموں، فقیروں ، حکیموں، سنیاسیوں وغیرہ سے نسخہ جات نیز ، عملیات کے متعلق استفسار کرتا رہتا۔ بدیں خیال کہ عموماً ہر ایک آدمی کے پاس کوئی نہ کوئی چھوٹا بڑا نسخہ یا عمل ضرور ہوتا ہے۔ بعدہ حصول علم طب کے دنوں میں تو اس مقصد کے لئے سعی بلیغ سے کام لیا گیا یعنی اپنے لائق فائق استادوں ، ہم جماعتوں ، عام حکیموں، جوگیوں، سنیاسیوں وغیرہ کی خدمتیں خوشامد میں کر کے مجرب اور غیر مجرب نسخہ جات کا بہت کچھ ذخیرہ جمع کیا۔ پھر جب اپنا مطب کھولا تو ان کا بار بار تجربہ کرنے پر جو جو نسخہ جات درست اور قابل اطمینان ثابت ہوئے انہیں محفوظ رکھنے کے علاوہ پریکٹس کے دوران میں اور بہت کچھ صدری اکسیری معتمد علیہ نسخہ جات حاصل کئے۔ خصوصاً حضرت استاد زمان لقمان دوران رئیس الاطباء جناب حکیم مفتی سلیم اللہ خان صاحب لاہوری کے بیاض کے نسخے اور خاص الخاص معمولات مطب قابل ذکر ہیں۔ الغرض جب مجربات میرے پاس کافی تعداد میں جمع ہو گئے۔ تو عرصہ تک زیر استعمال رکھ کر آخر مقتضائے حدیث شریف خیر الناس من ينفع الناس ان راز ہائے سربستہ کو ظاہر کرنے کا خیال پیدا ہوا۔

 Mujaribat E Sultani

Read Online

جلد اول   جلد دوم   جلد سوم   جلد چہارم

Download PDF

جلد اول   جلد دوم   جلد سوم   جلد چہارم

طب یونانی کی پوری لائبریری

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular