Thursday, May 2, 2024

لطائف و ظرائف

لطائف و ظرائف

عرض مرتب و ناشر

بسم الله الرحمن الرحيم

الحمد لحضرة الجلالة والنعة لخاتم الرسالة

لطافت انسانی فطرت ہے لطیف و پاکیزہ مزاح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ثابت ہے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مزاح میں کوئی بات خلاف واقعہ یا مخاطب کی دل آزاری کا باعث نہ ہوتی تھی.

مثلاً آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ مانگنے والے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا کہ میں تمہیں اونٹنی کا بچہ سواری کے لئے دے سکتا ہوں وہ صاحب حیران ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرما کر ان کی حیرانی دور فرمادی کہ ہر اونٹ اونٹنی کا بچہ ہوتا ہے… ہمارے دور کے مجد دوقت حکیم الامت حضرت مولانا شاہ محمد اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ایک جامع کمالات ہستی تھی۔ آپ اپنی مبارک مجلس میں علمی حقائق فقہی مباحث اور تصوف کے نکات عجیبہ کے علاوہ اتباع سنت اور حاضرین کی نشاط طبع کے لئے کوئی لطیفہ یا مناسبت لفظی کا حامل کوئی ایسا ذو معنی جملہ بھی کبھی کبھی ارشاد فرما دیا کراتے جس سے پوری محفل زعفران زار بن جاتی . ان جملوں میں مزاح کے ساتھ ادب کی چاشنی بھی ہوتی ۔ اس سے معلوم ہوا کہ ظرافت شان درویشی یا علم وفضل کے منافی نہیں بلکہ متین و لطیف ظرافت خوش مزاجی اور شگفتہ دلی کی علامت ہے.

لطیف و پاکیزہ مزاح سے آپس میں محبت بڑھتی ہے اور چھوٹوں کو اپنے بڑوں سے بات کرنے کا حوصلہ بلکہ سلیقہ حاصل ہوتا ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مزاح فرمانے کی ایک وجہ یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ اس سے لوگوں کو مانوس بنانا مقصود تھا۔ ورنہ آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رعب سے لوگ کھل کر دل کی بات نہ کہہ سکتے. حکیم الامت حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کی لطیفہ گوئی یا بذلہ سنجی اور لطافت و ظرافت بھی اسی طرح کے فوائد پر مشتمل ہوتی تھی۔

آپ کی مجلس کے یہ لطائف و ظرائف جہاں پڑ مردہ چہروں کو پر رونق بناتے ہیں وہاں مردہ دلوں کو زندگی بھی بخشتے ہیں۔ بقول رمزی اٹاری تری حاضر جوابی سے ہر اک مسرور ہوتا تھا سادہ سا فقرہ مصرعہ منشور ہوتا تھا

چنانچہ احقر کی ایک عرصہ سے خواہش تھی کہ حضرت والا کے مواعظ و ملفوظات سے علمی لطائف و ظرائف منتخب کر کے یکجا شائع کر دیے جائیں تا کہ اہل علم کے علاوہ عام لوگ بھی ان سے مستفید ہو سکیں…

یہ عرض کر دوں کہ عرصہ ہوا کہ محترم جناب صوفی محمد اقبال قریشی صاحب مدظلہ نے بھی اشرف اللطائف“ کے نام سے ایک چھوٹا سا کتابچہ شائع کیا تھا اور احقر نے بھی حکیم الامت کے حیرت انگیز واقعات کے نام سے ایک کتاب ترتیب دی تھی اس میں بھی ایک باب اشرف اللطائف کے نام سے دیا تھا اب ان دونوں میں سے کافی حصہ اس میں لے لیا گیا ہے… آخر اس نعمت عظمیٰ کا اظہار بھی کر دوں کہ اس کتاب کا مسودہ کا کافی حصہ کمپیوٹر کتاب ہو چکا تھا کہ بتوفیقہ تعالی حرمین شریفین کے سفر کی سعادت نصیب ہوئی تو یہ ضروری سمجھا کہ اپنے شیخ و مربی ادام اللہ فیوضہ کے گوش گزار کر دوں یا ملا حظہ اقدس سے گزار دوں، میری مراد عارف باللہ سیدی و مرشدی حضرت ڈاکٹر حفیظ اللہ مہاجر مدنی ادام اللہ نیوضہ (جو کچھ عرصہ سے مدینہ منورہ زاداللہ شرفا وعزت ہجرت فرما چکے ہیں)

خدمت اقدس میں پیش کیا …

حضرت والا نے انتہائی احسان فرمایا کہ مکمل مسودہ ملاحظہ فرمایا اور اس کی

اشاعت کے ارادہ پر اظہار مسرت فرمایا اور دعادی…

چونکہ یہ مجموعہ حضرت حکیم الامت تھانوی کے علوم و معارف سے مقتبس ہے … اس لئے اس کے بارے میں لب کشائی یا مدح سرائی کی مطلق ضرورت نہیں البتہ احقر مراتب علم سے بالکل نابلد ہے نہ جانے انتہائی کوشش کے باوجود تر تیب اور تصحیح میں کس قدر اغلاط رہ گئی ہوں گی قارئین کرام سے التماس ہے اگر وہ اطلاع فرما دیں تو احسان عظیم ہوگا اور دعائیں دوں گا۔ بس اللہ جل شانہ کی بارگاہ میں الحاح والتجا اور دعا ہے کہ وہ اسے شرف قبول نصیب فرما دیں اور ذریعہ نجات بنا دیں. میرے والدین ماجدین اور میرے مشائخ کرام سے خصوصی رحمت کا معاملہ فرمادیں آمین … اس نئے ایڈیشن کی تصحیح کے ساتھ ساتھ جناب محترم محمد راشد صاحب

(ڈیرہ اسماعیل خان) نے ایسے مزید لطائف جمع کر کے ارسال فرمائے جو جز و کتاب بنا دیئے گئے ہیں (فجزاه الله خيرا الجزا) یوں یہ ایڈیشن سابقہ ایڈیشن کے مقابلہ میں کافی جامع انداز میں پیش کیا جارہا ہے جس میں حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے لطائف . مزاحیہ حکایات کے علاوہ اکا بر اور مشاہیر امت کے لطائف بھی شامل کر دیئے گئے ہیں

والسلام محمد الحق غفر له

ربیع الاول، ۱۴۳۸ھ

بمطابق دسمبر ۲۰۱۶ء

Lataif wa Zaraif

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ پی ڈی ایف

 

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular