Monday, April 29, 2024
HomeHealth || طب و صحتطبیب اعظم اور امراض جسم

طبیب اعظم اور امراض جسم

طبیب اعظم اور امراض جسم

طبیب اعظم اور امراض جسم

سب سے پہلے تمام قسم کی حمدوثناء اس ذات پاک کے لیے جس نے انسانوں کو اپنا نائب اشرف المخلوقات بنایا ہے جو موت وحیات کا مالک ہے اور درودوسلام ہمارے رہبر کامل طبیب اعظم اللہ پر ہوں جو تمام کائنات کے لیے رحمت بن کر آئے ۔ انشاء اللہ آپ کو اس کتاب کے مطالعے کے بعد نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی رحمت آپ میلہ کی رہنمائی سے نظر آئے گی پھر آپ اس کو مشاہدات میں بھی محسوس اور دیکھیں گے۔ اس کتاب میں مصنف نے احسن طریقے سے نبی کریم صلى الله عليه وسلم کے اصول علاج کو بیان کیا ہے اس میں سلیس الفاظ کے ساتھ اصول علاج کو سمجھایا گیا ہے اور غذا کے استعمال اور مزاج پر بھی مفصل روشنی ڈالی گئی ہے تا کہ عام قارئین بھی مستفید ہو سکیں اس کتاب کو بار بار مطالعہ کریں یہ کتاب آپ کو ہر بار مطالعہ کرنے سے نئی معلوماتی رہنمائی فراہم کرنے گی۔ میں نے اس کو موجودہ دور کے لیے ایک نایاب تحفہ پایا ہے۔ میری دعا ہے اللہ پاک مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین ۔

حکیم محمد الیاس

معنون

میں استاد الحکماء ، دور رواں کے طبی سائنس دان ، موجد و محقق حکیم احمد دین شاہد روئی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے نئے طریقہ علاج کو تلاش کیا اور متعارف کروایا۔ جسے آج ہم طب جدید و نظریہ مفرد اعضاء کہتے ہیں ۔ آپ نے 1910 میں تحقیق وریسرچ کا کام شروع کیا جس وقت ہر ذی شعور معالج پریشان تھا۔ پڑانے اور پیچیدہ امراض میں طب قدیم ( یونانی ) اور ایلو پیتھک سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا تھا۔ ان طریقہ علاج سے مایوس ہو کر آپ نے افعال الاعضاء دل ، دماغ اور جگر پر ریسرچ شروع کی آپ کی اس تحقیق میں ہر اُس طبیب نے حصہ لیا جو اس وقت کے طریقہ علاج سے خاطر خواہ مطمئن نہیں تھے۔ جس کے نتیجے میں آپ نے ایک نئی تھیوری پیش کی جس کو نظریہ مفرد اعضاء اور طب پاکستان کہا جاتا ہے۔ اس تھیوری کو سامنے رکھتے ہوئے دور حاضر کے ایچ ڈاکٹر حکیم خورشید احمد نے کئی مایوس مریضوں کا کامیاب علاج کیا اور میری بھر پور رہنمائی فرمائی۔ اللہ تعالیٰ آپ کی صحت ، مال و اولاد میں برکت فرمائے اسی لیے میں یہ کتاب حکیم احمد دین شاہد روئی اور ایچ ڈاکٹر حکیم خورشید احمد کے نام پر نہایت محبت و اختصار کیساتھ معنون کرتا ہوں۔ حکیم محمد الیاس دنیا پوری نے اس کتاب کو تحریر کرنے کی رغبت دلائی اور شفقت کیساتھ رہنمائی بھی فرمائی جس پر میں حکیم محمد الیاس دنیا پوری ، حکیم محمد احسان اور حکیم تسلیم رضا کا نہایت عقیدت کے ساتھ شکر گزار ہوں اللہ تعالیٰ ان سب کو صحت و تندرستی اور ہر طرح سے اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین ثم آمین ۔

داعی تجدید طب حکیم عبد الرزاق سعید

Tabeeb e Azam aur Amraz e Jisam

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں

9th Class English Free

Previous article
Next article
RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular