Thursday, May 9, 2024

روح سلوک

روح سلوک

عرض مرتب

پیش نظر وعظ وہ مہتم بالشان بیان ہے جو مرشدی و مولائی شیخ العرب و العجم عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب ادام اللہ ظلا هم و فی مهم و بر کا تقم نے ۱۲ شعبان المعظم ۱۴۱۷ھ مطابق ۱۴ جنوری ۱۹۹۲ء بروز جمعرات بعد نماز فجر ساڑھے پانچ بجے صبح مدرسہ مفتاح العلوم اوس جنوبی افریقہ کی مسجد میں بیان فرمایا جس میں حضرت والا نے بندگی کی معراج حق تعالیٰ کے قرب اعظم یعنی مقام اولیاء صدیقین کے حصول کا طریقہ اپنے مخصوص سہل و دلنشین انداز میں بیان فرمایا جس کے ایک ایک لفظ میں محبت کی مے دو آتشہ بھری ہوئی ہے۔ اس کا نام حضرت والا نے روح سلوک تجویز فرمایا اللہ تعالیٰ شرف قبول عطا فرمائیں اور قیامت تک امت مسلمہ کے لیے ہدایت ورہنمائی کا ذریعہ بنائے۔ وعظ کے بعد ایک بشارت بھی نصیب ہوئی۔ وعظ کے بعد ناشتہ کر کے سب لوگ آرام کے لیے لیٹ گئے ۔ حضرت والا کے خلیفہ حضرت مولانا عبدالحمید صاحب نے خواب دیکھا کہ مسجد نبوی میں حضرت والا دامت برکاتہم صلوۃ وسلام پڑھ رہے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرات شیخین کے ساتھ تشریف لاتے ہیں اور مسکرا کر حضرت کو دیکھتے رہتے ہیں پھر فرمایا کہ دیکھو میرے اختر کو دیکھو۔ وعظ کے آخر میں ملفوظات کے بعد خود مولانا کی زبانی یہ خواب مذکور ہے۔

احقر سید عشرت جمیل میر عفا اللہ تعالٰی عنہ

خادم خاص حضرت والا دامت برکا تم ۱۸ صفر المظفر ۱۴۳۰ھ مطابق ۱۴؍ فروری ۲

Rooh-e-SulookByShaykhHakeemMuhammadAkhtarr.a

 

Read Online

ڈاون لوڈ

By Shaykh Hakeem Muhammad Akhtar (r.a)

 

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular