Saturday, May 4, 2024

جملوں کی شناخت کیسے کریں

جملوں کی شناخت کیسے کریں

دعائیہ کلمات

حضرت مولانا محمد غلام وستانوی صاحب دامت بر کاتہم العالیہ رکن شوری دار العلوم دیوبند

الحمد لله كفى وسلم على عباده الذين اصطفى. أما بعدا تعلیم وتعلم میں مقصود بالذات درجہ علوم شرعیہ یعنی تفسیر و حدیث اور فقہ کو حاصل ہے، ان کی کما حقہ تحصیل کے لیے علوم عربیہ نحو، صرف کو مقصود بالتبع کا درجہ حاصل ہے، اس لیے کہ ان کے بغیر رسوخ فی العلم بہت مشکل ہے، یہی وجہ ہے کہ جس کی بناء پر درس نظامی میں ان کو اہمیت حاصل ہے، جیسا کہ محو و صرف کے بارے میں کہا جاتا ہے، النحو فی

الكلام كالملح في الطعام” اور “الصرف أم العلوم والنحو أبوها. پیش نظر کتاب ”جملوں کی شناخت کیسے کریں“ بھی ای سلسلہ کی ایک سنہری کڑی ہے، جسے مولوی واصف احمد سلمه تعالی مالیگا نوی معلم دار العلوم دیو بند نے تالیف فرمایا ہے جو ہمارے جامعہ اشاعت العلوم اکل کواں میں بھی ناظرہ و حفظ کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی موصوف کی کاوش کو قبول فرما کر طلبہ و طالبات کے

لیے مفید بنائے ، اور مزید علمی خدمات کے لیے قبول فرمائے، آمین ثم آمین۔

(مولانا ) محمد غلام وستانوی (صاحب)

رکن شوری دارالعلوم دیوبند

جملوں کی شناخت کیسے کریں؟

پسند فرموده

حضرت مولانا عبدالخالق صاحب مدراسی دامت برکاتہم العالیہ نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند

مولوی واصف احمد مہاراشٹری سلمہ نے اس رسالے میں جملوں کی شناخت کرانے کی کامیاب کوشش کی ہے، احقر نے مختلف مقامات پر نظر ڈالی، زیر نظر کتاب جملوں کی شناخت کیسے کریں؟” پسند آئی ، امید ہے کہ یہ کتاب طلبہ کے لیے مفید ہوگی، اللہ تعالی موصوف کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور ان کو دینی خدمات کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین ثم آمین

(مولانا) عبد الخالق مدراسی

خادم الله رئیس دارالعلوم دیوبند

تقریظ حضرت مولانا جمیل احمد صاحب سکروڑوی

حضرت مولا نا عبدالخالق صاحب سنبھلی

دامت بر کاتہم العالیہ اساتذہ دارالعلوم دیوبند

بسم الله الرحمن الرحیم

پیش نظر کتاب جملوں کی شناخت کیسے کریں“ عزیز گرای مولوی واصف احمد مہاراشٹری کی تالیف کردہ کتاب ہے، جو مختصر ہونے کے ساتھ انتہائی جامع ہے، جملہ بنانے کے تمام طریقوں کو محیط ہے، طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے یکساں مفید ہے، اللہ تعالی اس کتاب کو مقبولیت عام تامہ عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العلمین جمیل احمد

استاذ دار العلوم دیوبند

۲۲ جمادی الاولی ۱۴۳۹ھ

حضرت مولانا جمیل احمد صاحب زید مجدہ نے کتاب جملوں کی شناخت کیسے کریں کے حوالے سے جو تاثرات تحریر فرمائیں ہیں بندہ ان کی حرف بحرف تائید کرتا ہے۔

عبد الخالق سنبھلی خادم دارالعلوم دیوبند

ے جمادی الاولی ۱۴۳۹ھ

Jumlon ki Shanakht kaisey Karen?

By Maulana Wasif Ahmad

Read Online

Download (1MB)

Link 1       Link 2

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular