Tuesday, April 30, 2024

بصری ائمہ نحات

بصری ائمہ نحات

اخبار النحویین البصریین کا اردو ترجمہ

نحات بصرہ کے طبقات، خدمات اور حالات

اردو ترجمہ: مولانا کفیل احمد میواتی

تقریظ

امیرملت نمونه اسلاف حضرت اقدس منتی ابوالقاسم نعمانی صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث و مهتم دارالعلوم دیوبند

اہل علم واقف ہیں کہ عراق کے دو بڑے شہر کوفہ اور بصرہ علم نحو کے دو بڑے مراکز کے طور پر معروف ہوئے۔ ان دونوں مقامات پر بڑے بڑے نحومی پیدا ہوئے اور انھوں نے ائمہ نو کی حیثیت اختیار کرلی۔کافی اور نو کی بڑی کتابوں میں کوئی اور بصری ائمہ نحو کے اقوال بطور اصول ذکر کیے جاتے ہیں۔ پیش نظر کتاب بصرہ سے تعلق رکھنے والے ائمہ نحاۃ کے تعارف ، ان کے حالات اور واقعات کا ایک مرقع ہے۔ اصل کتاب قاضی ابوسعید سیرافی کی عربی تصنیف’اخبار الخوبین البصر بین“ کے نام سے معروف ہے۔ اس کا ترجمہ عز بر گرامی مولانا کفیل احمد میواتی معین المدرسین دارالعلوم دیو بند نے کیا ہے۔ یہ ایک سلیس، با

محاورہ اور مطلب خیز ترجمہ ہے۔ اصل کتاب سے پہلے ایک مفصل مقدمہ ہے جس میں علم نحو کی ضرورت اور اہمیت کے علاوہ عربی زبان وادب میں علم نحو کے مقام ومرتبہ کو واضح کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر کتاب بہت مفید اور معلومات افزاء ہے، اللہ تعالیٰ مترجم موصوف کے علم میں برکت فرمائے اور ان کی اس خدمت کو شرف قبولیت سے نوازے۔

ابوالقاسم نعمانی غفرلہ مہتمم دارالعلوم دیوبند

۵۱۴۴۳/۳/۱۶ – ۲۰۲۱/۱۰/۲۳ء

تقریظ

حضرت اقدس مولا نا عبدالخالق صاحب مدراسی استاذ حدیث دارالعلوم دیو بند بسم الله الرحمن الرحیم

یہ حقیقت ہے کہ نحوی صرفی اعتبار سے عربی زبان کی جتنی خدمت کی گئی ہے، کسی اور زبان کی نہیں ہوئی ، علمائے عربیت نے عربی زبان کی خدمت کر کے مصادر اسلامیہ ( قرآن اور حدیث ) کے فہم کی راہ آسان کی ہے، لیکن عربی زبان کے ان خدام کے احوال، ان کی علمی خدمات اور طبقات وغیرہ سے عموماً واقفیت نہیں ہوتی ہے اور علم نحو کی تاریخ اور ائمہ نحو کے حالات پر اردو زبان میں کوئی قابل ذکر کام بھی موجود نہیں ہے؛ اس لئے اس موضوع پر اردو میں کام کی ضرورت تھی ۔

باعث مسرت ہے کہ عزیزم مولوی کفیل احمد میواتی (معین المدرسین دار العلوم دیو بند ) نے پیش قدمی کی اور ائمہ نحو کے معرکۃ الآراء تذکرے ” اخبار الحوبین البصر بین“ کا عمدہ ترجمہ کیا ہے۔ اکثر جگہ اس پر طبع زاد ہونے کا گمان ہوتا ہے۔ موصوف نے ساتھ ہی کتاب کی تحقیق بھی کی ہے اور کتاب کا اشاریہ بھی تیار کیا ہے۔ جس کی وجہ سے کتاب کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ نیز شروع میں پر مغز مفصل مقدمہ بھی تحریر کیا ہے، جس سے کتاب کی افادیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے اور نافع عام بنائے ۔ آمین

خیر خواه عبد الخالق مدراسی

نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند

تقریظ

حضرت اقدس ملتی احمد خان پوری صاحب دامت بر کا اہم خلیفہ اجل حضرت فقیہ الامت ، شیخ الحدیث جامعہ تعلیم الدین ڈابھیل در کن شوری دار العلوم دیوبند شارح کتاب سیبویہ قاضی ابوسعید سیرافی” کی تصنیف ” أخبار الخوبین البصر بین ، ائمہ نحو کے تراجم وطبقات پر قدیم ترین کتاب اور قابل اعتماد مرجع ہے جس سے بعد کے سبھی ماہرین سیر نے استفادہ کیا ہے، چناں چہ ابن الندیم القبر ست میں قفط و الا نباہ میں ، ابن خلکان وفیات الاعیان میں، یاقوت حموی ” معجم الادباء میں اور علامہ سیوطی ” بغية الوعاة‘ میں اس سے نقل و استفادہ کرتے اور اس کا تذکرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ زیر نظر کتاب شیخ سیرائی کی اس تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔ اردو زبان میں محدثین و فقہاء کے حالات و خدمات پر تو بہت مواد ہے، مگر ائمہ نحو کے حالات و طبقات پر کوئی مستند کتاب نہیں ہے؛ اس لئے ایسی کتاب کی ضرورت تھی۔ خوشی کی بات ہے کہ عزیزم مولوی کفیل احمد سلمہ (معین المدرس دار العلوم دیوبند ) نے مذکورہ کتاب کا رواں اور سلیس ترجمہ کر کے اس سمت قدم بڑھایا ہے ۔ موصوف نے کتاب پر حواشی لکھنے کا بھی اہتمام کیا۔ اردو زبان میں ائمہ نحو کے حالات پر ان شاء اللہ یہ مفید کتاب شمار ہوگی ۔ مطالعے کے بعد اس کا فائدہ آپ بہ چشم خود ملاحظہ فرمائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو نافع بنائے اور اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نواز کر اس کتاب کی افادیت کو عام و نام فرمائے۔ آمین یا رب العالمین !

العبد احمد خان پوری عفی عنہ مورخه ۹ / شعبان ۱۴۴۲ھ ( حال وارد د یو بند )

Basri Aimma e Nuhaat

By Qazi Abu Saeed Sirafi

Read Online

Download (4MB)

Link 1       Link 2

 

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular