Monday, May 20, 2024
HomeLatest || تازہ تریناولاد کی تربیت کے اسلامی اصول

اولاد کی تربیت کے اسلامی اصول

اولاد کی تربیت کے اسلامی اصول

اولاد کی تربیت کے اسلامی اصول

بسم الله الرعين الرحيم

پیش گفتار

اولاد کی تربیت واصلاح کا فریضہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، کسی بھی قوم کے نونہالوں اور بچوں کی متواتر تعلیم و تربیت اور تہذیب اخلاق ، نہایت لازم اور ضروری ہے، کیونکہ بچے اور بچیاں دور کم سنی اور والدین کے گہوارہ پرورش و پرداخت میں ہی پھلتے اور پھولتے ہیں ۔

تاریخ شاہد ہے کہ جن ماؤں اور والدین نے اپنے بچوں کی صحیح تعلیم وتربیت کا مکمل نظم و انتظام کیا ، ان کے بچے مستقبل کے مثالی اور آئیڈیل افراد میں شمار کئے گئے، خود بھی چراغ انسانیت بنے اور خاندان و سماج کیلئے بھی باعث راحت وعبرت بنے ۔ اسی کے ساتھ یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ جن ماؤں اور بزرگوں نے اپنے بچوں کی اصلاح و تربیت میں غفلت و بے اعتنائی سے کام لیا ، ان کے بچے اور بچیاں حالات زمانہ کے دھارے میں بہہ گئے اور جہالت و ضلالت ان کے مقدر بن گئی۔

ناظرین کرام !

آپ کے بچے آپ کے باعزت ، پرسکون اور راحت بھرے مستقبل کا اہم ترین وسیلۂ حیات ہیں ، اسلئے ان کے کامیاب اور روشن مستقبل کیلئے ہر ممکن سے ممکن اور مفید سے مفید تر اقدمات، ہدایات اور توجہات کے ساتھ فکر مند اور کوشاں رہیں ، تا ہم ضرورت اس بات کی ہے کہ پہلے آپ اپنی زندگی کے تعلیمی وتربیتی پہلوؤں کو بھی ٹھیک کر لیں ، پھر سرا پا شوق و پر خلوص اور مسلسل مجاہدے کے راستے ان کو راہِ راست اور طریق حق سے واقف کرانے کی عملی مشق کرائیں۔

انسان کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ اس کی اولاد ہوتی ہے، ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کا بچہ شریف، نیک خو اور عظیم مراتب کا حامل ہو جائے ۔ مگر اس تمنائے خام کی مکمل یافت اسی وقت ممکن ہے جب صدق دل اور جذبہ دروں کے ذریعہ بچوں کی تربیت و ہدایت کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

زیر نظر کتاب ” اولاد کی تربیت کے اسلامی اصول“ کے عنوان پر برسوں سے چند سطور رقم کرنے کی تمنا تھی، الحمد للہ آج بفضلہ تعالیٰ اُس کی تکمیل کے آثار ظاہر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، یہ موضوع نہایت ہی حساس ہے اس پر پوری پوری توجہ صرف کرنے کی ضرورت تھی ، جہاں تک مجھ سے ممکن ہو سکا اور میرے بس میں تھا میں نے بچے اور بچیوں کی ہدایت و کامیابی اور صحیح رہنمائی کیلئے احادیث اور اقوال سلف سے خاص خاص ہدایات منتخب کر کے آپ حضرات کی خدمت میں پیش کر دئے ہیں ، اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ اگر آپ نے تربیت اطفال اور اصلاح اولاد کیلئے ان بنیادی اصولوں اور دستور ہائے حیات کو پوری دلجمعی و دلسوزی کے ساتھ اختیار کر لیا تو مستقبل قریب میں ضرور آپ کے بچے آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ثابت ہوں گے اور ان شاء اللہ تا حیات ان کی خوبصورت اور باکردار و روشن زندگی سے آپ کے ایوان حیات میں مسرتوں کی شمع فروزاں اور راحت ورحمت کا چمن شاداب وسدا بہار رہے گا۔ اسلئے ہر مسلمان کو چاہنے کی اس قیمتی تحفہ کو اپنے گھر میں رکھے۔

اللہ تعالی ہر مومن کو اپنے بچوں کو ہدایت و سرفرازی اور ارتقا وسربلندی کے اونچے اونچے منازل طے کرانے کیلئے اس کتاب میں درج کئے گئے راہنما اصولوں سے مستفید و مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے ، اور مؤلف و کاتب اور معاونین کو جزائے خیر عطا فرما کر ذریعہ نجات بنائے ، آمین ۔

(حضرت مولانا محمد علاء الدین صاحب قاسمی

خانقاہ اشرفیہ مکتبہ رحمت عالم رحمانی چوک پالی گھنشیام پور ضلع دربھنگہ (بہار) ۳۰/ شوال المکرم، ۲۴۴اه

مطابق ۲۲ مئی بروز دوشنبه ۲۰۰۲۳ء

Aulad ki Tarbiyat kay Islami Usool

By Maulana Ala ud Din Qasmi

Read Online

Download (1MB)

Link 1        Link 2

 

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular

درجہ بندی کیٹگری

Amliyat42Arabic books26Audio Books || آڈیو کتابیں9Beliefs || عقائد124Biographies of great people || سیرت اکابر145Biography || سیرت3Biography of Hazrat Muhammad || سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم71Biography of the Companions || سیرت صحابہ109Biography of the Prophets || سیرت انبیاء29Books in other languages0Children || بچوں کے لیے31Corners of human life || انسانی زندگی0Dajjaliyat Signs of Doomsday || دجالیت علامات قیامت39Dars e Nizami various books || درس نظامی مختلف کتب214Denying the hadith || فتنہ انکار حدیث20Dictionaries || لغات اور ڈکشنری42Economy || معیشت36English Books251Fatawa || فتاوٰی39Gardening || گارڈننگ34Hadith || حدیث42Hajj Umrah || حج عمرہ39Hakeem Muhammad Iqbal56Health14Health || طب و صحت190History7History || تاریخ141Jurisprudence || فقہ2Jurisprudential issues || فقہی مسائل173Latest || تازہ ترین2680Magazine || میگزین19Magic giants || جادو جنات53Novel || ناول47Nukat e Quran10Nukta17Online Quran Teaching32Poetry || شاعری7Politics || سیاست70Principles of Hadith || اصول حدیث48Principles of Jurisprudence || اصول فقہ28Quran || قرآن70Quranic Sciences || علوم قرآن62Roza/Ramazan || روزہ56Sabaq.pk4Sacrifice || قربانی17Salah || نماز55School Books41Science and technology || سائنس و ٹیکنالوجی34Selected columns || منتخب تحریریں7Sermons and advice || وعظ و نصیحت281Shah Waliullah || شاہ ولی اللہ محدث دہلوی40Society || معاشرت48Sources of Hadith || مصادر احادیث39Traditions || رسومات23Translations and interpretations || تراجم وتفاسیر119Travelogue || سفر نامے10Türkçe (Turkish)4Videos || ویڈیوز86Women || خواتین29Worship || عبادات42Zakat || زکوٰۃ11Zikrullah Prayers || اذکار و دعائیں46Русский(Russian)4د پښتو1قانون مفرد اعضاء44مختلف کتابیں1265مولانا سید عبدالوہاب شیرازی کی کتب27हिन्दी(Hindi)7中文书籍 Chinese6