امداد الفتاوی

3
1375

امداد الفتاوی

ترجمة المؤلف

یعنی مختصر سوانح حیات حضرت حکیم الامت قدس سرہ’ مصنف امداد الفتاویٰ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ – اُن یگانہ روزگار ہستیوں میں سے ہیں جن کی نظیریں ہر زمانہ کی تاریخ میں گنی چنی ہوا کرتی ہیں ۔ آپ کی سیرت و سوانح پر قلم اُٹھانا بھی کسی کے لئے کوئی آسان کام نہ تھا ۔ خصوصاً جبکہ حضرت قدس سرہ نے اپنے غایت احتیاط و تقویٰ اور مریدین و معتقدین کے غلو کے خطرہ سے بچنے کے لئے یہ وصیت شائع فرمادی تھی کہ میری سوانح عمری نہ لکھی جائے لیکن اس وصیت کی تعمیل کے نتیجہ میں بلا شبہ مسلمان ایک بڑی خیر و برکت اور بہت سی اہم مفید چیزوں سے محروم رہ جاتے ، اسی لئے خدام نے خود حضرت سے درخواست کی کہ اگر آپ کے سامنے کوئی صاحب احتیاط کے ساتھ آپ کی سیرت لکھیں اور آپ خود اس پر نظر فرما کر غلو اور نا مناسب چیزوں کی اصلاح فرمادیں تو وعیت کا منشا بھی پورا ہو جائے گا اور سوانح سے جو فائدہ مسلمانوں کو عموماً ، اور معتقدین کو خصوصاً پہونچ سکتا ہے۔ اس کا راستہ بھی مسدود نہ ہوگا۔

حضرت کو غایت تواضع کی وجہ سے جیسے یہ پسند نہ تھا کہ آپ کی سوانح شائع ہو اسی طرح افادہ خلق کی حرص بھی بہت تھی جو دراخت نبوت سے حصہ میں آئی تھی اس لئے اس کی اجازت دیدی ۔ اور حضرت کے خلیفہ، خاص خواجہ عزیز الحسن صاحب مجذوب مرحوم پر اس کی تصنیف کا قرعہ فال نکلا ۔ آپ نے اشرف السوانح نام کی تین ضخیم جلدوں میں یہ سیرت مکمل تحریر فرمائی اور زمانہ تصنیف میں حضرت کی نظر و اصلاح کا سلسلہ جاری رہا۔ چوتھی جلد تکملۃ السوانح کے نام سے وفات کے بعد شائع کی گئی۔ اس طرح یہ نہایت مفید معلومات اور ارشادات کا خزانہ چار جلدوں میں مکمل ہو گیا۔

اس کے بعد متعد د حضرات نے اس کی تلخیص و اختصار بھی اپنے طرز پر لکھا ۔ والد ماجد حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب پر متعد د حضرات نے حضرت کا مختصر ترجمہ لکھنے کے لئے فرمایا مگر موصوف نے بوجہ ہجوم مشاغل مجھے اس کام کے لئے مامور فرمایا کہ اشرف السوانح میں سے مختصر حالات کا انتخاب لکھ کر پیش کر دوں تعمیل حکم اور تحصیل سعادت کے لئے سطور ذیل لکھ کر پیش کر دی اور آپ کے ملاحظہ کے بعد شائع ہورہی ہے ۔ واللہ الموفق والمعین ۔

محمد تقی ابن مولانا مفتی محمد شفیع

دار العلوم کراچی

Imdadul Fatawa

Read Online

Volume 1 Volume 2 Volume 3 

Volume 4 Volume 5 Volume 6

Download

Volume 1 [171] Volume 2 [127] Volume 3 [124] 

Volume 4 [226] Volume 5 [85] Volume 6 [60]

3 COMMENTS

  1. asa wr wb. and finally we hav the most awaited fataawa of our times’s biggest mujaddid and muhaqqiq….. alhumdulillah………. may ALLAH accpet your services for HIS deen……….

  2. now its time for all the arabic books that we refer to for our fatawa writing…. jazaakALLAH KHAIR

  3. Hi,
    can anybody tell me or give me link site… for SHAWAN E ASHRAF… complete ???
    i need it plz tell me if you know….
    Thanks…

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.