Saturday, April 27, 2024
HomeLatest || تازہ ترینالبرہان اپریل 2012

البرہان اپریل 2012

البرہان اپریل 2012

اپریل ۲۰۱۲ء

جب باڑ باغ کو کھانے لگے

ایک صاحب نے کہا: امریکہ ہمارے قبائلی علاقہ میں ڈرون حملے کر رہا ہے۔ امریکی مدد سے بھارتی بلوچستان میں سے مداخلت کر رہے ہیں ۔ ملک ٹوٹ رہا ہے، معاشرہ بھر رہا ہے، بے گناہ مررہے ہیں ۔ فوج کھڑی دیکھ رہی ہے، سیاسی حکمران ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ پارلیمنٹ امریکہ کو یہ اجازت دینے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے کہ امریکی اور نیٹو پاکستانی راستوں سے اسلحہ و بارود افغانستان کے جائیں اور وہاں سے ہمارے خلاف استعمال کریں۔ اور بے چارے عوام کیا کریں؟ کھانے کو روئی ہے نہ پینے کو پانی ۔ لوڈ شیڈنگ، بے روزگاری اور مہنگائی نے ان کی زندگی عذاب کر رہی ہے۔

دوسرے نے جواب دیا: جب باڑ باغ کو کھانے لگے تو ڈکشنری میں الفاظ کے معنی بدل دینے چاہیں مثلا اب آپ غلامی، وطن فروشی، بے غیرتی اور بے حسی کے معنی بدل دیں تو آپ کی مشکل حل ہوجائے گی۔ نرم دلی

ا پٹیکل سائنس کے استاد نے کلاس سے پوچھا کہ زرداری صاحب کو تو خیر استثناء حاصل ہے کہ جو کرتوت وہ چاہیں کریں لیکن ون ملک صاحب ، احدمتار صاحب اور کیانی صاحب کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟

ایک طالب علم ان کا کردار آ ئین میں بھی واضح ہے اور اخبارات سے بھی۔ دوسرا: جناب ! وہ امریکہ کے آدمی ہیں۔ تیسرا: نہیں، وہ بھارت کے آدمی ہیں۔ چوتھا: يغلط ہے، وہ صرف پیسے کے آدمی ہیں، جو قیمت زیادہ لگادے۔ استاد: لیکن آپ یہ بات کیانی صاحب کے بارے میں تو نہیں کہہ سکتے؟

طالب علم: آپ ٹھیک کہتے ہیں جناب ۔ بس وہ ذرا نرم دل آدی ہیں خون خرابہ نہیں چاہتے ، ورنہ ڈرون گرانا کون سی بڑی بات ہے؟

Read Online

monthly-al-burhan-dr-ameen-amin

Download PDF

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular