Tuesday, April 30, 2024
HomeLatest || تازہ تریناسماء النبی کے فضائل و خصوصیات

اسماء النبی کے فضائل و خصوصیات

اسماء النبی کے فضائل و خصوصیات

تالیف: ابو عبداللہ محمد قاسم

کتاب کا تعارف (از محقق)

یہ تصنیف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ کے موضوع پر لکھی جانے والی دوسری کتابوں کے مقابلے میں نہایت اہمیت کی حامل ہے، بیشک اللہ تعالیٰ کی یاد کے بعد سب سے زیادہ دائمی ذکرِ خیر کی حق دار حضرت محمد ان میں یہ ہی کی ذات اقدس ہے۔ اور خدائے بزرگ و برتر کے ناموں کی معرفت کے بعد اس کے پیارے نبی کے ناموں کی معرفت زیادہ مقدم ہے۔ آپ مالی یا کہ تم کا ہر اسم گرامی اپنے اندر ایک الگ خوبی رکھتا ہے اور ہر خوبی کی کمان سے ایک نیا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اس موضوع پر قلم اٹھانے والے کی اہم غرض اسمائے مبارکہ سے برکت حاصل کرنا اور انہیں یکجا مدون کر کے ثواب طلب کرنا ہوتا ہے، آپ صلی ماتم کے اسمائے مبارکہ کو بیان کرنا رحمت الہی کے حصول اور گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے۔

اس کتاب کا نام تذکرۃ المحبين في أسماء سيد المرسلین ہے۔ اس کے مصنف ابو عبد اللہ محمد بن قاسم الرصاع الانصاری رحمتہ اللہ علیہ (متوفی ۸۹۴ ھ ) ہیں، جو اپنے زمانے کے علماء میں نہایت ممتاز شخصیت تھے، آپ کی جائے پیدائیش “سلمسان” ہے مگر تیونس میں زندگی بسر کی، مؤلف کا شمار فقیہ، مفتی ، خطیب، امام اور قاضی القضاۃ کی حیثیت سے تیونس کے مشہور لوگوں میں ہوتا ہے، آپ نے مختلف علوم پر کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ اس کتاب میں رسول اللہ مالی اسلام کے اسمائے مبارکہ (بشمول ان صفات کے جنھیں علماء اور عام مسلمانوں نے اسماء کے قائم مقام قرار دیا ہے ) کو تفصیل کے ساتھ انتہائی مرتب اور مناسب انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا شمار رسول اللہ مسلم کی سیرت پر لکھی جانے والی کتابوں میں ہوتا ہے۔ نیز اس کو آپ مسلم کی سیرت ، خصوصیات اور عادات کے علاوہ تاریخ پر لکھی جانے والی کتابوں میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب میں لغوی اور ادبی نثر پاروں کے ساتھ ساتھ اشعار کا عصر بھی پایا جاتا ہے جس نے مضمون میں چاشنی پیدا کر دی ہے، اس کے علاوہ کچھ اشارات تصوف کے بارے میں بھی موجود ہیں، کتاب کے ابواب کی کل تعداد ۹۳ ہے

مصنف کا اسلوب تحریر

مصنف رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی بات کو موانداز میں سمجھانے اور قاری کی توجہ مضمون کتاب کی جانب مبذول کرانے میں بڑی دلچسپی لی ہے، بعض جگہ عبارت میں اختصار اور باریک بینی سے کام لیا ہے۔ اس اسلوب کی وجہ سے کتاب میں بڑی لطافت اور عمدگی پیدا ہوگئی ہے ، مصنف نے عام فہم زبان اور مناسب تعبیر اختیار کرتے ہوئے اس کتاب کو قاری کے ذہن کے قریب کر دیا ہے۔

کتاب ہذا کا تقابلی جائزہ:

نبی کریم سنی میں ہی تم کے اسمائے مبارکہ کے موضوع پر عربی کتب کے ذخیرے میں متعدد کتابیں موجود ہیں، جن میں علامہ سیوطی رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب “الرياض الأنيقة في أسماء سيد الخليفة“ اور ابن فارس رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب “أسماء رسول الله و معانيها “ بھی شامل ہیں۔ لیکن شیخ رضاع رحمتہ اللہ علیہ کی اس کتاب کو باقی کتابوں پر برتری حاصل ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ دیگر کتب کے مقابلے میں یہ کتاب زیادہ تفصیل سے لکھی گئی ہے، شیخ رصاع کی اس کتاب کی شہرت کی وجہ بھی یہی ہے۔

کتاب کا اسلوب:

مصنف رحمۃ اللہ علیہ نے اولاً ایک مختصر مقدمہ تحریر فرمایا جس میں کتاب کی غرض اور طریقہ تالیف کو بیان کیا ہے، پھر اسی کے ضمن میں چند فوائد اور کچھ خاص امور کو ذکر کیا۔ اس کے بعد تسلسل کے ساتھ رسول اللہ من و ستم کے اسمائے مبارکہ کی تفصیلی وضاحت فرمائی ہے۔

مصنف نے کتاب کا آغاز آپ مینی یاری نم کے اسم مبارک (محمد) سے کیا ہے، اور ہر اسم گرامی کے لیے الگ سے باب قائم کیا ہے۔ اور پھر آپ منفی یتیم کے ہر نام مبارک کی مناسبت سے جو کچھ قرآن و حدیث اور آثار صحابہ میں بیان ہوا ہے اسے اپنی کتاب کا حصہ بنایا ہے۔ نیز عام قاری کو ان نتائج سے بھی آگاہ فرمایا ہے جو علماء اور مفسرین نے آپ میلی شیرینیم کے اسماء اور صفات سے اخذ کیے ہیں۔

یقینا یہ کام مصنف نے ایک صاحب قلم کی حیثیت سے محبت کے سچے جذبے سے سرشار ہو کر مضبوط قوت علمی کی بنیاد پر سر انجام دیا ہے۔ کافی جگہوں پر نبی کریم ملی ایم کی سنتوں اور آپ مینی یا یہ یمن کی خصوصیات کے مختلف مضمووں پر گفتگو فرمائی ہے۔ اس کے علاوہ صحابہ کرام اور اولیائے عظام کے احوال پر بھی جہاں مناسب سمجھا کلام کیا ہے۔ نیز کچھ روحانی اشارات کو بھی اس میں شامل کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں مصنف نے اسمائے مبارکہ سے حاصل ہونے والے نتائج کو نصیحت اور تنبیہ کے انداز میں بیان کیا ہے، مصنف نے ہر باب کو چند فصلوں پر تقسیم کیا ہے اور اس فصل کی مناسبت سے اسمائے مبارکہ کو ذکر کر کے

ہر اسم کی تشریح اور وضاحت کرتے ہوئے اس کے مختلف مضموؤں پر روشنی ڈالی ہے۔

ضمنی فوائد

اس کتاب میں مصنف نے موقع کی مناسبت سے متعدد فوائد بیان کیے ہیں۔ خوبی کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے اساتذہ اور ہم عصر علماء کی جماعت سے بھی کوئی مفید کلام نقل کرنے میں مضائقہ نہیں سمجھا۔ اس کے علاوہ کئی مفید باتیں مصنف نے اپنی طرف سے بھی بیان فرمائی ہیں جن سے ان کی شخصیت اور حالات کے سامنے آجاتے ہیں۔ کتاب کی اہمیت مصنف نے نبی کریم صلی یتیم کے اسمائے مبارکہ کو بیان کرنے میں ( قاضی عیاض رحمتہ اللہ علیہ کی ) کتاب الشفاء “ پر اعتماد کیا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے لگا تار مطالعہ ، غور و خوض اور چھان بین کے بعد کچھ رہنمائی دوسری کتابوں سے بھی لی ہے، اسی وجہ سے یہ کتاب سیرت، خصائص اور شمائل کی کتابوں میں شامل ہو جاتی ہے۔ یہ کتاب اس موضوع پر لکھی جانے والی اہم کتابوں میں سے ایک ہے لیکن علمی فائدہ حاصل کر نے اور با مقصد کلام میں دیگر کتب سیرت سے ممتاز ہے۔ اگر چہ مصنف کی اصل توجہ تو ابتدائی قاری کی طرف ہے لیکن یہ کتاب ماہر فن قاری کے لئے بھی مفید ہے۔ مصنف نے چونکہ اس موضوع کا حق ادا کرتے ہوئے بہت سارا مواد جمع کر دیا ہے اس لئے ماہر فن قاری بھی اس کتاب سے مستغنی نہیں ہو سکتا۔ ہمارے زمانے میں اس جیسی کتابوں کی اشاعت کی بہت ضرورت ہے تا کہ رسول اللہ صلی ایم کی ذات سے آگاہی حاصل ہو اور امت مسلمہ کی اس نوجوان نسل کو متوجہ کیا جائے جو اپنی ذمہ داری یعنی آپ سلم کی سیرت ، خصائص اور احوال کی معرفت سے انحراف کیے ہوئے ہے۔ نیز آپ میلی لی تم سے محبت کرنے والے عام مسلمانوں کے ذہنوں اور احساسات میں آپ سال یا اینم کی شناخت کو پیوست کر کے انہیں ایمانی قوت پہنچانا بھی ضروری ہے۔

کتاب کے مخطوطات

اس کتاب کے تین مخطوطات ہیں اے شروع میں ظاہری کتب خانے کے نسخے پر اعتماد کیا گیا، اس کے بعد اس نسخہ کا تیونسی نسخہ سے تقابل کیا گیا، بعد ازاں رباط کے تیسرے نسخہ سے مذکورہ دونوں نسخوں کا تقابل کیا گیا۔ ظاہری کتب خانے کا نسخہ تقریبا ۲۵۰ اوراق پر مشتمل ہے۔

کتاب کی تیاری کا عمل

متن کے بیان میں تمام نسخوں کا آپس میں موازنہ کیا گیا ہے لیکن نسخوں کے درمیان حروف کی معمولی غلطی ،سہو اور تھوڑے بہت فرق کے احاطہ سے صرف نظر کیا گیا ہے، اسی طرح تفصیلی بحث کے بغیر واقعات کے مراجع اور مصادر کی تخریج کی گئی ہے، چونکہ یہ کتاب وسعت اور طوالت کی متحمل نہیں اس لئے متن میں ہی آیات کی تخریج کر کے قوسین میں بند کر دیا گیا ہے۔

ان ( مخطوطات سے مراد قلمی نسخے ہیں جن کی مدد سے یہ کتاب عربی میں ایڈٹ کر کے شائع کی گئی ، از مترجم)

ASMA UN NABI FAZAIL WA KHUSUSIYAT

Read Online

Download

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular