ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں
(سید عبدالوہاب شاہ)
موجودہ زمانے میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا بہت چرچہ ہے، اب تو کالج اور یونیورسٹیز میں باقاعدہ یہ مضمون پڑھایا جاتا ہے، ڈیجیٹل مارکیٹنگ نے اب بہت زیادہ وسعت اختیار کر لی ہے۔ لیکن میں آپ کو یہاں آسان اور سادہ الفاظ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا تعارف کروا رہا ہوں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تعریف
آج سے پندرہ بیس سال پہلے تک جب بھی کوئی شخص یا کمپنی اپنی کسی خدمت، سروس، یا پروڈکٹ کو دوسروں تک پہنچانا چاہتے تھے تو اس کے لیے مختلف چینلز اور طریقے اختیار کیے جاتے تھے۔ مثلا، افراد کے ذریعے مارکیٹنگ، کاغذی اشتہار کے ذریعے مارکیٹنگ، اخبار، ریڈیو، ٹی وی کے ذریعے مارکیٹنگ، وال چاکنگ، پینا فلیکس، بروشرز، وزٹنگ کارڈ وغیرہ۔
لیکن اب انٹرنیٹ کا زمانہ ہے لہذا مارکیٹنگ کا طریقہ اور چینلز بھی بدل چکے ہیں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے مراد اپنی مصنوعات یا خدمات کو آن لائن مارکیٹنگ چینلز کے ذریعے پھیلانا ہے۔ یعنی ویب سائٹس، سوشل میڈیا، ای میل وغیرہ۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا میدان کار بہت وسیع ہے، اور لا محدود علاقوں اور لامحدود لوگوں تک آپ رسائی ممکن ہے۔ جبکہ مارکیٹنگ کے پرانے طریقے انتہائی محدود میدان کار رکھتے تھے، اور ان کے ذریعے محدود لوگوں تک ہی رسائی ممکن تھی۔
Learn Digital Marketing