Saturday, July 27, 2024

فضائل و آداب عیادت و جنازہ

فضائل و آداب عیادت و جنازہ

فضائل و آداب عیادت و جنازہ تالیف: محمد انس رضا قاسمی بستوی

انتساب

احقر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے اس حقیر کاوش کو درج ذیل حضرات کی طرف منسوب کرتا ہے، جن کو اللہ نے احقر کے لئے بظاہر اسباب خیر تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا ہے۔

مشفق والدین مکرمین جن کی انتھک قربانیوں اور غیر معمولی شفقت و عنایات ہی کے مرہون احسان ہے، جن کی مثالی تربیت، بے پایاں مخلصانہ تو جہات اور سحر گاہی دعائیں ہر وقت شامل حال ہیں، (رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيراً ) میرے پروردگاران دونوں پر رحمت فرمائیے جیسے پالا انہوں نے مجھ کو چھوٹا سا آمین ،برحمتک یا ارحم الراحمين. پاسبان حریم ملت اسلامیہ حسن قوم وملت حضرت اقدس مولانا غلام قادر صاحب حفظہ اللہ بانی ومہتمم جامعہ ضیاء العلوم وجامعة الطیبات پونچھ (جموں وکشمیر ) کی نذر کرنے میں اپنی سعادت خیال کرتا ہوں میرے محسن اور کرم نو از حضرت والا زید مجدہم نے اپنے دامن شفقت و عنایات میں سایہ عطا فرما کر خدمت دین کا موقع عنایت فرمایا جو میرے لئے دارین میں سعادت وفلاح کا ذریعہ ہوگا ، اللہ تعالیٰ حضرت کے سایہ عاطفت کو تادیر ہمارے سر و پر قائم و دائم فرمائے ۔ آمین فجزاهم الله احسن الجزا في الدنيا والآخرة.

استاذ معظم حضرت الاستاذ بحر العلوم مولانا غلام نبی قاسمی کشمیری صاحب قدس سرہ استاذ حدیث دار العلوم وقف دیوبند ، شیخ الحدیث جامعہ ضیاء العلوم وجامعة الطیبات پونچھ (جموں و کشمیر ) جن کی دعائیں، شفقتیں اور تو جہات و عنایات احقر کو قدم به قدم حاصل رہیں۔ رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعة.

حضرت الاستاذ مولانا مفتی محمد عارف عثمانی قاسمی صاحب دامت بر کاتہم استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند ، حضرت الاستاذ مولانا سہراب علی قاسمی دامت برکاتہم آرگنائزر انجمن تعلیمات دین سدھارتھ نگر (یوپی)۔

نیز مادر علمی دار العلوم وقف دیو بند اور جامعہ ضیاء العلوم پونچھ جن کے چشمہ فیض سے آج ایک عالم مستفیض ہورہا ہے، خدا کرے یعلمی مراکز تا قیامت آباد وشاداب رہیں۔ آمین مرحومین نانا، نانی، اور برادر اکبر علی حسین جو کہ 19 سال کی عمر میں اللہ کے پیارے ہو گئے، اللہ رب العالمین ان کی مغفرت فرمائیں اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطا

فرمائے۔ آمین

احقر محمد انس رضا قاسمی بستوی

مورخه : ۲۰ فروری ۲۰۲۰ء

تشکر و امتنان

اولاً میں اس ذات وحدہ لاشریک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کہ جس نے مجھے اس کار خیر کی توفیق و سعادت بخشی۔ بعد ازاں میں اپنے مخلص دوستوں میں مفتی محمد اقبال ضیائی قاسمی صاحب مفتی عبد القيوم والی صاحب فاضل دارالعلوم دیوبند کا تہ دل سے شکر گذار ہوں جنہوں نے اپنی قیمتی اوقات فارغ کر کے مسودے کی تصحیح میں مدد کی ، رفیقہ حیات جنہوں گھریلو مصروفیات سے فارغ رکھا، نیز میرے کرم فرما الحاج حضرت مولانا ڈاکٹر محمد شریف قاسمی صاحب دامت بر کاتہم مدینہ میڈیکل پونچھ ، مفتی عبد الرحیم قاسمی صاحب مہتمم مدرسة التوحيد جامع مسجد تھنہ منڈی راجوری، ڈاکٹر مولانا محمد لقمان صاحب قاسمی ، عزیز ” محمد احمد ابن نظام الدین صاحب میر تھی جنہوں نے اس کتاب کے اشاعت میں مالی معاونت فرمائی، اللہ تعالیٰ جملہ معاونین کو دارین میں بہترین بدلہ نصیب فرمائیں۔ (آمین)

عاجزانہ گذارش

بہر حال یہ ٹوٹی پھوٹی کاوش جو صرف ایک دینی ضرورت سمجھ کر محض رضائے خداوندی کے لئے اسی کی توفیق سے انجام دی گئی ، اب قارئین کی خدمت میں پیش ہے غلطی اور بھول چوک سے بری ہونے کا کون دعویٰ کر سکتا ہے، اس لئے کبھی قارئین سے عاجزانہ گذارش ہے کہ وہ اس کتاب میں اگر کسی طرح کی بھی کوئی قابل اصلاح بات پائیں تو ، احقر کو مطلع فرمائیں، حق سامنے آنے پر احقر کو رجوع کرنے اور تصحیح کرنے میں ان شاء اللہ بھی تامل نہ ہوگا۔ اے اللہ محض اپنے فضل سے اس کتاب کو اپنی خالص رضا کا ذریعہ بنادے اور منصوبہ کے مطابق اس کی تکمیل کی توفیق عطا فرما، اور اس کے مرتب اور اس کے سب معاونین کو آخرت میں سرخ روئی نصیب فرما، آمین یا رب العالمین۔

احقر محمد انس رضا قاسمی بستوی

FAZAIL O ADAAB E IYADAT WA JANAZA

by Muhammad Anas Raza Qasmi Bastavi

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ پی ڈی ایف

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular

درجہ بندی کیٹگری

Amliyat42Arabic books26Audio Books || آڈیو کتابیں9Beliefs || عقائد126Biographies of great people || سیرت اکابر148Biography || سیرت3Biography of Hazrat Muhammad || سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم70Biography of the Companions || سیرت صحابہ109Biography of the Prophets || سیرت انبیاء29Books in other languages1Children || بچوں کے لیے31Corners of human life || انسانی زندگی0Dajjaliyat Signs of Doomsday || دجالیت علامات قیامت39Dars e Nizami various books || درس نظامی مختلف کتب217Denying the hadith || فتنہ انکار حدیث20Dictionaries || لغات اور ڈکشنری42Economy || معیشت36English Books259Fatawa || فتاوٰی39Gardening || گارڈننگ37Hadith || حدیث39Hajj Umrah || حج عمرہ40Hakeem Muhammad Iqbal56Health14Health || طب و صحت210History7History || تاریخ141Jurisprudence || فقہ2Jurisprudential issues || فقہی مسائل176Latest || تازہ ترین2768Magazine || میگزین19Magic giants || جادو جنات53Novel || ناول47Nukat e Quran10Nukta17Online Quran Teaching32Poetry || شاعری7Politics || سیاست70Principles of Hadith || اصول حدیث49Principles of Jurisprudence || اصول فقہ28Quran || قرآن70Quranic Sciences || علوم قرآن62Roza/Ramazan || روزہ56Sabaq.pk4Sacrifice || قربانی19Salah || نماز55School Books41Science and technology || سائنس و ٹیکنالوجی39Selected columns || منتخب تحریریں6Sermons and advice || وعظ و نصیحت289Shah Waliullah || شاہ ولی اللہ محدث دہلوی40Society || معاشرت48Sources of Hadith || مصادر احادیث39Traditions || رسومات23Translations and interpretations || تراجم وتفاسیر118Travelogue || سفر نامے10Türkçe (Turkish)4Videos || ویڈیوز86Women || خواتین30Worship || عبادات41Zakat || زکوٰۃ11Zikrullah Prayers || اذکار و دعائیں52Русский(Russian)4د پښتو3قانون مفرد اعضاء48مختلف کتابیں1263مولانا سید عبدالوہاب شیرازی کی کتب27हिन्दी(Hindi)7中文书籍 Chinese6