Saturday, July 27, 2024
HomeLatest || تازہ ترینعبادت میں ریاضت کا حکم

عبادت میں ریاضت کا حکم

عبادت میں ریاضت کا حکم

کلمات با برکات

امین الفقہ حضرت مولانا مفتی محمد جمال الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم نائب شیخ الحدیث وصدر مفتی دارالعلوم حیدر آباد

ابو الحسنات علامہ عبدالحی لکھنوی دایما یہ اپنے دور کے بہت مشہور و معروف عالم دین تھے ، آپ نے بیک وقت محدث ، فقیہ، متکلم ، معقولی ، صاحب افتاء کی حیثیت سے اپنا لوہا اہل علم حلقوں میں منوایا تھا، آپ کی عمر کا کارواں گو بہت قلیل اور مختصر تھا ، لیکن اس میں وہ کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں کہ رہتی دنیا تک انہیں یا درکھا جائے گا، آپ کے اشہب قلم سے نکلی ہوئی تحقیقی تصانیف ورسائل آج اہل علم کی آنکھوں کا سرمہ بنی ہوئی ہیں، اور علماء کو علمی وفکری غذا بہم پہونچا رہی ہیں۔

بڑی مسرت کی بات ہے کہ آپ ریای شمالیہ کے رسائل کا اردو جامہ پہنانے کا بیڑہ عزیز گرامی قدر مفتی محمد عبد الرحمن قاسمی استاذ فقہ و ادب دار العلوم حیدرآباد نے اٹھایا ہے، بحمد اللہ اس سے پہلے الانصاف فی حکم الاعتکاف بنام اعتکاف کا شرعی حکم ایک منصفانه تجزيه ، ردع الاخوان عن محدثات آخر جمعة رمضان بنام رمضان کی بدعات و رسومات اور عمدة الرعایہ فی حل شرح الوقایہ کے مقدمہ کا ترجمہ بنام فقہ اور فقہائے اسلام کیا ہے کا سلیس اور عام فہم ترجمہ کیا تھا، جسے اہل علم نے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک چوتھی کڑی اقامتہ المحجبة على أن الاكثار في التعبد ليس ببدعة کیا ہے، یہ ترجمہ بھی ایسا عمدہ ہے کہ اس کو پڑھنے کے دوران ترجمہ پن کا احساس نہیں ہوتا عزیز موصوف نے الفاظ سے قریب رہ کر مفہوم کی ادائیگی میں بہترین سلیقہ مندی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس ذمہ داری سے بحسن وخوبی عہدہ برآ ہوئے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس رسالے کو بھی اصل کی طرح قبول فرمائے ، انہیں مزید دینی خدمات کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، اور ان کے قلم کو ہمیشہ تازہ اور سرسبز و شاداب رکھے۔ آمین

محمد جمال الدین قاسمی

خادم دار العلوم حیدرآباد

Ibadat mein Riazat ka Hukam

By Maulana Abdul Hai Lakhnavi

Read Online

 

Download (4MB)

Link 1Link 2

اقامۃ الحجۃ علی أن الاکثار فی التعبد لیس ببدعۃ کا عام فہم اردو ترجمہ

مصنف: ابو الحسنات مولانا عبد الحی لکھنوی فرنگی محلی

اردو ترجمہ بنام عبادت میں ریاضت کا حکم

ترجمہ و تحقیق و تعلیق: مفتی عبد الرحمن قاسمی

نظر ثانی: مفتی محمد جمال الدین قاسمی

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular

درجہ بندی کیٹگری

Amliyat42Arabic books26Audio Books || آڈیو کتابیں9Beliefs || عقائد126Biographies of great people || سیرت اکابر148Biography || سیرت3Biography of Hazrat Muhammad || سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم70Biography of the Companions || سیرت صحابہ109Biography of the Prophets || سیرت انبیاء29Books in other languages1Children || بچوں کے لیے31Corners of human life || انسانی زندگی0Dajjaliyat Signs of Doomsday || دجالیت علامات قیامت39Dars e Nizami various books || درس نظامی مختلف کتب217Denying the hadith || فتنہ انکار حدیث20Dictionaries || لغات اور ڈکشنری42Economy || معیشت36English Books259Fatawa || فتاوٰی39Gardening || گارڈننگ37Hadith || حدیث39Hajj Umrah || حج عمرہ40Hakeem Muhammad Iqbal56Health14Health || طب و صحت210History7History || تاریخ141Jurisprudence || فقہ2Jurisprudential issues || فقہی مسائل176Latest || تازہ ترین2768Magazine || میگزین19Magic giants || جادو جنات53Novel || ناول47Nukat e Quran10Nukta17Online Quran Teaching32Poetry || شاعری7Politics || سیاست70Principles of Hadith || اصول حدیث49Principles of Jurisprudence || اصول فقہ28Quran || قرآن70Quranic Sciences || علوم قرآن62Roza/Ramazan || روزہ56Sabaq.pk4Sacrifice || قربانی19Salah || نماز55School Books41Science and technology || سائنس و ٹیکنالوجی39Selected columns || منتخب تحریریں6Sermons and advice || وعظ و نصیحت289Shah Waliullah || شاہ ولی اللہ محدث دہلوی40Society || معاشرت48Sources of Hadith || مصادر احادیث39Traditions || رسومات23Translations and interpretations || تراجم وتفاسیر118Travelogue || سفر نامے10Türkçe (Turkish)4Videos || ویڈیوز86Women || خواتین30Worship || عبادات41Zakat || زکوٰۃ11Zikrullah Prayers || اذکار و دعائیں52Русский(Russian)4د پښتو3قانون مفرد اعضاء48مختلف کتابیں1263مولانا سید عبدالوہاب شیرازی کی کتب27हिन्दी(Hindi)7中文书籍 Chinese6