Saturday, July 27, 2024

حج مبرور

حج مبرور

بسم الله الرحمن الرحیم

نحمده ونصلى على رسوله الكريم

پیش لفظ

حج وعمرہ کے موضوع پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں مگر زمانے کی تیزی سے تبدیلی، حجاج کرام کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ، نیز مقامات مقدسہ میں مسلسل ترمیمات نے بے شمار نے مسائل پیدا کر دئے ہیں۔ جنکا حل پیش کرنے کے لئے دور حاضر کے علماء کرام نے اچھی خاصی تعداد میں کتابیں تحریر فرمائی ہیں، لیکن موضوع کی اہمیت کی بنیاد پر پھر بھی ضرورت باقی ہے۔ چنانچہ بندہ کی زیر نظر کتاب (حج مبرور ) اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

اس پوری کتاب حج مبرور کو نہایت سادہ اور عام فہم زبان میں مرتب کیا گیا ہے تا کہ ایک معمولی پڑھا لکھا شخص بھی آسانی سے استفادہ کر کے حج کے اہم فریضہ کو صحیح طور پر ادا کر سکے۔ اس کتاب میں سب سے پہلے حجاج کرام سے سفر حج شروع کرنے سے قبل ۱۶ امور کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پھر حج کی فرضیت، اہمیت اور حج و عمرہ کے فضائل پر قدرے تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے، اگر چہ احادیث کے صرف ترجمہ پر اکتفا کیا گیا ہے۔ 

حج و عمرہ سے متعلق تمام ضروری مسائل فقہ حنفی کے مطابق نہایت جامع انداز میں ایک خاص ترتیب و تنسیق کے ساتھ ذکر کئے گئے ہیں۔ کیونکہ طواف اور سعی کے ہر چکر کے لئے کوئی مخصوص دعا ضروری نہیں ہے۔ اسلئے طواف اور سعی کے ہر چکر کی الگ الگ دعائیں نہ لکھ کر صرف قرآن وحدیث کی مختصر اور جامع دعائیں مع ترجمہ تحریر کی ہیں، جنکو ہر شخص آسانی سے یاد کر کے طواف اور سعی کے دوران سمجھ کر دھیان اور توجہ کے ساتھ پڑھ سکتا ہے۔ حج و عمرہ سے متعلق خواتین کے خصوصی مسائل ایک مستقل باب (Chapter) میں تفصیل سے تحریر کئے گئے ہیں تا کہ خواتین اپنے مخصوص مسائل سے پوری طرح باخبر رہ کر حج کی ادائیگی کر سکیں۔

مسائل حج کے ساتھ حج کی حقیقت اور روحانیت سے بھی حجاج کرام کو واقف کرانے کے لئے حضرت مولانا منظور نعمانی صاحب رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت قاضی مجاہد الاسلام صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی تحریروں کو ذکر کیا ہے۔ کتاب کے مقدمہ میں بھی اسی اہم موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مدینہ منورہ کے فضائل اسی طرح زیارت مسجد نبوی اور وہاں پہونچکر درود وسلام پڑھنے کی فضیلتیں احادیث صحیحہ کی روشنی میں ذکر کی ہیں۔ نیز مدینہ طیبہ کی زیارت سے متعلق تمام ضروری امور کا بیان الگ الگ ابواب (Chapters) میں کیا ہے۔

مناسک حج کو ذہن نشین کرانے کے لئے مسجد حرام اور مقامات مقدسہ کی تصاویر اور نقشے بھی شامل کئے ہیں۔ کتاب کے آخر میں کعبہ، غلاف کعبہ اور مسجد نبوی کی مختصر تاریخ ، نیز روزمرہ استعمال کے عربی الفاظ اور ان کے معانی بھی تحریر کر دئے ہیں۔

عازمین حج سے درخواست ہے کہ وہ حج سے متعلق دیگر کتابوں کے ساتھ اس کتاب حج مبرور کا بھی مطالعہ فرمائیں اور دوران سفر بھی اس کتاب سے رہنمائی حاصل کریں۔ تمام مقامات مقدسہ خصوصاً میدان عرفات میں بندے کو خصوصی دعاؤں میں یا درکھیں۔

آخر میں اُن تمام احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کتاب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور اسکو شائع کرانے میں اپنا تعاون پیش کیا۔ بالخصوص حضرت مولانا محمد زکریا صاحب سنبھلی کا ممنون ہوں کہ انھوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود کتاب کا مقدمہ تحریر فرمایا۔ عزیز دوست محترم آصف علی خان کا تعاون بھی ہمارے شکریہ کا مستحق ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان تمام حضرات کی خدمات کو قبول فرما کر ان کو جزاء خیر عطا فرمائے۔

رَبَّنَا تَقَبَلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

محمد نجيب سنبهلی قاسمی

مقيم حال

رياض، سعودی عرب

۱۹ جمادى الأولى ١٤٢٤

Hajj E Mabroor

حج مبرو

مفتی فیصل احمد

Read Online

</p>

Download

حج مبرو

محمد نجيب سنبهلی قاسمی

Download

یہ بھی پرھیں: مختصر حج مبرور

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular

درجہ بندی کیٹگری

Amliyat42Arabic books26Audio Books || آڈیو کتابیں9Beliefs || عقائد126Biographies of great people || سیرت اکابر148Biography || سیرت3Biography of Hazrat Muhammad || سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم70Biography of the Companions || سیرت صحابہ109Biography of the Prophets || سیرت انبیاء29Books in other languages1Children || بچوں کے لیے31Corners of human life || انسانی زندگی0Dajjaliyat Signs of Doomsday || دجالیت علامات قیامت39Dars e Nizami various books || درس نظامی مختلف کتب217Denying the hadith || فتنہ انکار حدیث20Dictionaries || لغات اور ڈکشنری42Economy || معیشت36English Books259Fatawa || فتاوٰی39Gardening || گارڈننگ37Hadith || حدیث39Hajj Umrah || حج عمرہ40Hakeem Muhammad Iqbal56Health14Health || طب و صحت210History7History || تاریخ141Jurisprudence || فقہ2Jurisprudential issues || فقہی مسائل176Latest || تازہ ترین2768Magazine || میگزین19Magic giants || جادو جنات53Novel || ناول47Nukat e Quran10Nukta17Online Quran Teaching32Poetry || شاعری7Politics || سیاست70Principles of Hadith || اصول حدیث49Principles of Jurisprudence || اصول فقہ28Quran || قرآن70Quranic Sciences || علوم قرآن62Roza/Ramazan || روزہ56Sabaq.pk4Sacrifice || قربانی19Salah || نماز55School Books41Science and technology || سائنس و ٹیکنالوجی39Selected columns || منتخب تحریریں6Sermons and advice || وعظ و نصیحت289Shah Waliullah || شاہ ولی اللہ محدث دہلوی40Society || معاشرت48Sources of Hadith || مصادر احادیث39Traditions || رسومات23Translations and interpretations || تراجم وتفاسیر118Travelogue || سفر نامے10Türkçe (Turkish)4Videos || ویڈیوز86Women || خواتین30Worship || عبادات41Zakat || زکوٰۃ11Zikrullah Prayers || اذکار و دعائیں52Русский(Russian)4د پښتو3قانون مفرد اعضاء48مختلف کتابیں1263مولانا سید عبدالوہاب شیرازی کی کتب27हिन्दी(Hindi)7中文书籍 Chinese6