Saturday, July 27, 2024
HomeDars e Nizami various books || درس نظامی مختلف کتبتحفۃ القمر اردو شرح نزہۃ النظر

تحفۃ القمر اردو شرح نزہۃ النظر

 تحفۃ القمر اردو شرح نزہۃ النظر

تحفۃ القمر

انتساب

شرح نزهة النظر

مادر علمی دارالعلوم دیو بند کے نام، جو برصغیر میں ثقافت اسلامیہ کا علم بردار، جملہ علوم وفنون کا عموما محافظ وامین اور علوم حدیث کا خصوصا شارح و ترجمان ہے، جس کے اکابر نے برصغیر ہی میں نہیں ؛ بلکہ پورے عالم میں اس علمی و عملی نور کی کرنوں سے ضیا پاشی کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی، جو مشکاۃ نبوت سے نکل کر صحابہ، تابعین، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین، صوفیاء کرام، محدثین عظام اور آخری دور میں مسند البند، امام اکبر حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نور اللہ مرقدہ کے توسط سے ان تک پہنچی۔ (۲) اس عظیم مشفق والدین کے نام، جنھوں نے ہزاروں جتن کر کے، باد مخالف کے سامنے سینہ سپر ہو کر اور نا قابل بیان احوال و آلام کا مردانہ وار مقابلہ کر کے ، اپنے اس سپوت کو زینت علم و عمل سے آراستہ کرنے اور میدان علم وادب کا شہسوار بنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ (۳) جامعہ عربیہ اشرف العلوم کھواں، سیتا مڑھی، بہار کے نام، جس نے کچھ لکھنے، پڑھنے اور کر گذرنے کی راہ پر گامزن کر کے اس کا حوصلہ وسلیقہ عطا کیا۔

محمد شاہد قاسمی مدھوبنی

کلمه تبریک

شرح نزهة النظر

حضرت اقدس مفتی احمد صاحب خانپوری ، صدر مفتی جامعہ تعلیم الدین ڈابھیل گجرات وخلیفہ حضرت فقیہ الامت مفتی محمود حسن گنگوہی مفتی اعظم دارالعلوم دیوبند علاقہ پالنپور کے دعوتی سفر سے واپسی پر شب کا قیام جامعہ فیضان القرآن احمد آباد میں رہا ، وہیں مفتی محمد شاہد قاسمی زید مجدہ سے ملاقات ہوئی، برادر موصوف نے حافظ ابن حجر کی معروف و مقبول کتاب نزہتہ النظر“ پر ان کے شاگر درشید علامہ قاسم بن قطلو بغا کے حواشی “القول المبتکر علی شرح نخبۃ الفکر کی تحقیق وتعلیق کا جو علمی کارنامہ انجام دیا ہے، اس کو مطبوعہ شکل میں پیش کیا، میں نے اس کو مختلف مقامات سے دیکھا، دیکھ کر دلی مسرت ہوئی اور ایسا محسوس ہوا کہ برادر موصوف نے اس میں بڑی محنت اور عرق ریزی کی ہے، اللہ تعالیٰ ان کی اس خدمت کو قبول فرمائے ۔ آمین۔ نخبۃ الفکر اصول حدیث میں ایک مختصر رسالہ ہے، وہ اپنی گونا گوں خصوصیات کی وجہ سے ہمیشہ سے مقبول عام و متداول رہا ہے اور درس نظامی میں شروع ہی سے داخل رہا ہے، اس کی اہمیت کے پیش نظر بہت سے علماء نے اس کی عربی واردو شرحیں تحریر کی ہیں، برادر موصوف نے بھی اب اس کی اردو زبان میں ایک مبسوط شرح تیار کی ہے، میں نے اس کے شروع کے چند صفحات اور مختلف مقامات پر نظر ڈالی ہے، انھوں نے اس کے اندر بھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے، امید ہے کہ یہ شرح اہل علم اور طلبہ کے لئے یکساں مفید ثابت ہو، دل سے دعاء ہے کہ یہ شرح عوام و خواص میں مقبول ہو اور برادر موصوف کی علمی و عملی ترقی کا ذریعہ ہو اور ان کے لیے اللہ تعالی اس کو ذخیرہ آخرت اور صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین املاہ: العبد احمد خانپوری

۲۷؍ جمادی الاولی ۱۴۲۹ھ

 

Tohfatul Qamar Urdu Sharh Nuzhatun Nazar By Mufti Muhammad Shahid Qasmi

تحفۃ القمر اردو شرح نزہۃ النظر

Read Online

Download (8MB)

Link 1      Link 2

درجہ اولی نصاب

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular

درجہ بندی کیٹگری

Amliyat42Arabic books26Audio Books || آڈیو کتابیں9Beliefs || عقائد126Biographies of great people || سیرت اکابر148Biography || سیرت3Biography of Hazrat Muhammad || سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم70Biography of the Companions || سیرت صحابہ109Biography of the Prophets || سیرت انبیاء29Books in other languages1Children || بچوں کے لیے31Corners of human life || انسانی زندگی0Dajjaliyat Signs of Doomsday || دجالیت علامات قیامت39Dars e Nizami various books || درس نظامی مختلف کتب217Denying the hadith || فتنہ انکار حدیث20Dictionaries || لغات اور ڈکشنری42Economy || معیشت36English Books259Fatawa || فتاوٰی39Gardening || گارڈننگ37Hadith || حدیث39Hajj Umrah || حج عمرہ40Hakeem Muhammad Iqbal56Health14Health || طب و صحت210History7History || تاریخ141Jurisprudence || فقہ2Jurisprudential issues || فقہی مسائل176Latest || تازہ ترین2768Magazine || میگزین19Magic giants || جادو جنات53Novel || ناول47Nukat e Quran10Nukta17Online Quran Teaching32Poetry || شاعری7Politics || سیاست70Principles of Hadith || اصول حدیث49Principles of Jurisprudence || اصول فقہ28Quran || قرآن70Quranic Sciences || علوم قرآن62Roza/Ramazan || روزہ56Sabaq.pk4Sacrifice || قربانی19Salah || نماز55School Books41Science and technology || سائنس و ٹیکنالوجی39Selected columns || منتخب تحریریں6Sermons and advice || وعظ و نصیحت289Shah Waliullah || شاہ ولی اللہ محدث دہلوی40Society || معاشرت48Sources of Hadith || مصادر احادیث39Traditions || رسومات23Translations and interpretations || تراجم وتفاسیر118Travelogue || سفر نامے10Türkçe (Turkish)4Videos || ویڈیوز86Women || خواتین30Worship || عبادات41Zakat || زکوٰۃ11Zikrullah Prayers || اذکار و دعائیں52Русский(Russian)4د پښتو3قانون مفرد اعضاء48مختلف کتابیں1263مولانا سید عبدالوہاب شیرازی کی کتب27हिन्दी(Hindi)7中文书籍 Chinese6