Friday, May 17, 2024
HomeHadith || حدیثتحفۃ الامثال

تحفۃ الامثال

تحفۃ الامثال

عرض ناشر

بِسْمِ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ، وَبَعْدُ: مدرسہ تحفیظ القرآن کے بنیادی مقاصد میں ایسی کتابوں کی نشر و اشاعت بھی ہے جو کسی اسلامی موضوع پر لکھی گئی ہوں۔ اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے قرآن کی طرح احادیث مبارکہ کا علم حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ ایک وقت تھا کہ لوگ صرف ایک ایک حدیث کے لیے ہزاروں کلو میٹر کا سفر کیا کرتے تھے، مگر آج علم حدیث سے عام مسلمانوں کی دلچسپی گھٹتی جارہی ہے، اس لیے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ احادیث مبارکہ کو جہاں تک ممکن ہو عام کیا جائے۔ اور رسول اللہ ام کی دعا بھی ہے کہ : « اللہ اس شخص کو تر و تازہ رکھیں جس نے میری حدیث

سنی، پھر اسے یاد کیا اور دوسروں تک پہنچایا ۔ ( سنن ابو داؤد : ۳۶۶۰)۔ اسی مقصد کے تحت، زیر نظر کتاب کی طباعت کی جارہی ہے۔ اس کتاب میں حضرت مؤلف نے صحیح احادیث سے رسول الله السلام کی بیان کردہ مثالوں کو مختلف عنوانات کے تحت جمع کیا ہے۔ ہر حدیث کی اصل عربی عبارت اور اس کے ماخذ کا مکمل حوالہ بھی دیا ہے۔ ترجمہ اور شرح کو اس انداز سے پیش کیا ہے کہ پڑھنے والا ہر حدیث کا معنی و مفہوم خوب اچھی طرح سمجھ سکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امثال الحدیث کے موضوع پر یہ بہت ہی جامع، مانع، تحقیقی اور نافع کتاب ہے اور ہر اس شخص کی ضرورت ہے جو صحیح احادیث کی روشنی میں مثالوں کے ذریعہ دین سمجھنا اور سمجھانا چاہتا ہے۔

مؤلف کتاب، مولانا عبد الباسط قاسمی بن مولانا محمد حنیف بن ابراہیم خان، کا آبائی وطن، انجان شہید، اعظم گڑھ ہے۔ حفظ قرآن کریم، تجوید اور ابتدائی تعلیم اپنے وطن میں حاصل کی، پھر جامعہ حسینیہ جونپور میں عربی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد تکمیل کے لیے دار العلوم دیوبند میں داخلہ لیا۔ ۱۹۹۵ء میں “دار العلوم دیوبند” سے ، سند فضیلت حاصل کرنے کے بعد، “مرکز المعارف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ” دہلی میں انگریزی اور کمپیوٹر سیکھا۔ مرکز المعارف کے ذمہ داروں کی خواہش پر ، ۱۹۹۸ء میں انگریزی ماہنامہ ” ینگ مسلم ڈائجسٹ” بنگلور سے وابستہ ہوگئے، اور ایک ریسرچ اسکالر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ پھر وہاں سے سعودی عرب چلے گئے اور ۲۰۰۶ء سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ زیر نظر کتاب ، انہوں نے وہیں سے تحریر فرمائی ہے جو ان کے عالمانہ ذوق کا بہترین شاہ کار ہے۔ آخر میں اس قابل قدر کتاب کو پیش کرتے ہوئے، ہم ذمہ داران مدرسہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ سبحانہ وتعالی حضرت مؤلف کو جزاء خیر عطافرمائیں۔ اور اس کتاب کے ذریعہ امت کو نفع پہنچائیں۔ آمین، یا رب العالمین۔

عبد العظیم قاسمی

(ناظم مدرسہ تحفیظ القرآن)

Tohfa Tul Amsaal By Maulana Abdul Basit Qasmi

صحیح احادیث میں بیان کی گئی مثالوں کا مجموعہ

Read Online

Download (3MB)

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular