Monday, April 29, 2024
HomeLatest || تازہ ترینعید گاہ کی سنیت

عید گاہ کی سنیت

عید گاہ کی سنیت

عید گاہ کی سنیت تالیف: فضل الرحمن اعظمی

عیدگاہ کی سنیت

عیدین کی نماز شہر کے باہر میدان میں پڑھنا سنتِ مؤکدہ ہے

بسم الله الرحمن الرحيم

الحمد لله الذي اكمل لنا ديننا وجعل فيه شعائره التي فيها تقوى قلوبنا والصلوة والسلام على رسوله النبي الأمي الذي اظهر لنا ديننا وبين لنا سنته التي فيها صلاحنا وفلاحنا وعلى اله واصحابه الذين بلغوا الينا ما فيه صلاح دنيانا ونجاة اخرتنا. اما بعد

اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دین مکمل عطا فرمایا۔ اور آپ کی حیات طیبہ کو پوری انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ بنایا۔ آپ کی ہر ادا، ہر سنت میں خیر و برکت کا سمندر چھپا دیا، اس لئے مسلمان کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو حتی الوسع اختیار کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے ، خواہ وہ سنت انفرادی ہو یا اجتماعی ۔ ان ہی سنتوں میں سے ایک سنت عیدین کی نماز کو آبادی سے باہر نکل کر میدان میں پڑھنا ہے،

آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفاء راشدین نے اس کا اہتمام کیا، مسجد نبوی کی فضیلت کے باوجود اس کو چھوڑا اور میدان میں نکل کر عیدین کی نماز پڑھتے رہے اور اس کا حکم بھی دیا، آج جبکہ بہت سی جگہ لوگ مساجد ہی میں عیدین کی نماز پڑھتے ہیں، مساجد کو چھوڑ کر باہر نہیں نکلنا چاہتے باوجود یکہ باہر نکل کر میدان میں پڑھنے پر قدرت حاصل ہے اس صورت حال کو دیکھ کر ضرورت سمجھی گئی کہ اس سنت کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی جائے، اسی ضرورت کے لئے یہ کتابچہ لکھا گیا ہے۔ امید ہے کہ آپ لوگ اس سنت کو زندہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور عید گاہ بنانے کی فکر اور باہر نکل کر عیدین کی نماز پڑھنے کی پوری جد و جہد کریں گے ، جو اس سنت کے احیاء میں کوشاں ہوگا وہ اجر جزیل کا مستحق ہوگا ، اخیر میں بعض جزئیات بھی درج کر دی گئی ہیں، تا کہ اس سنت پر عمل کرنے پر علماء نے جو سہولتیں دی ہیں ان کا بھی علم ہو جائے ۔

اللهم وفقنا لما تحب وترضى واجعل أخرتنا خيراً من الاولى

Eidgah Ki Sunniyat

By Shaykh Fazlur Rahman Azami

Read Online

Version 1

Download

Version 1 [2]

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular