Sunday, April 28, 2024
HomeHealth || طب و صحتپورن ایڈکشن

پورن ایڈکشن

پورن ایڈکشن (خطرات، اسباب، چھٹکارا)

عرفان احمد

تنبیه

یہ کتاب 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ہے۔ اس میں کسی کے ذاتی اور انفرادی سوالات کا جواب نہیں دیا گیا ہے اور نہ یہ کتاب کسی تھیراپی (علاج) کا متبادل ہے۔ اس کتاب کا مقصد پورن ایڈکشن سے چھٹکارے کے لیے ان نو جوانوں اور پختہ کار افراد کی رہنمائی کرتا ہے جو پورن کے تباہ کن اثرات سے بچنا اور پورن سے آزاد زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ یہ کتاب ان والدین کے لیے بھی ایک اچھی گائیڈ بک ثابت ہو سکتی ہے جو اپنے بچوں کو پورن کے سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے موثر لائحہ عمل کی تلاش میں ہیں۔

عرض ناشر

آپ سوشل میڈیا اٹھالیجیے، آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ اردو کی مختلف ویب سائٹس پر وہی مضامین اور بلاگز زیادہ پڑھے جاتے ہیں جن میں سیکس کا تذکرہ ہو: خواہ وہ اجتماعی زیادتی کا معاملہ ہو یا لڑکی کے اپنے آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگنے کا قصہ، مرکز توجہ Sex ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ناظرین و قارئین کا ذوق ہے۔ بلاگز لکھنے والے اور ویڈیوز بنانے والے یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ ہم اگر اپنے مواد میں سیکس کا تڑکا لگا ئیں گے تو زیادہ لوگ آئیں گے اور ہمیں زیادہ پیسہ ملے گا۔

دیگر نشوں مثلاً ہیروئن، آئس، افیم، الکحل وغیرہ کی طرح پورن ایڈکشن بھی ایک نشہ ہے۔ جیسے دیگر چیزوں کی لت آدمی کو لگ جاتی ہے، ایسے ہی پورن (Porn) کی لت بھی لگ جاتی ہے اور وہ شخص Porn addiction میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ چنانچہ جیسے دیگر نشوں میں مبتلا افراد قابل رحم ہیں کہ ان کا ہاتھ پکڑ کر ان کا علاج کرایا اور انہیں اس لت سے چھٹکارا دلایا جائے، اسی طرح پورن ایڈکشن میں مبتلا لوگ بھی رحم اور توجہ کے طالب ہیں کہ سمجھ دار اور باشعور افراد اس جانب آئیں اور ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اس لت سے دور کر دیں۔

پورن ایڈکشن کوئی معمولی لت نہیں ؛ اس سے دین اور دنیا دونوں تباہ ہو جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ پورن ایڈکشن کی وجہ کیا ہے؟ غور کیجیے کہ چھ سات برس کے بچے کو یہ لت نہیں ہوگی، کیوں کہ اس کے اندر یہ خواہش اور طلب ہی نہیں ۔ لہذا، اسے یہ بیماری نہیں ہوگی۔ دراصل جنس کی بھوک (Sexual desire) بالکل ایسی ہی ایک بھوک ہے جیسے جسمانی بھوک ہے۔ ہمیں جب بھوک لگتی ہے تو ہمارے اندر کھانا کھانے کی طلب پیدا ہوتی ہے اور ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ جلد از جلد یہ بھوک مٹائی جائے۔ ایسے ہی انسان ایک عمر میں جنسی بھوک میں ایسا مبتلا ہوتا ہے کہ اسے کوئی بیان، کوئی خوف کوئی تحریر متاثر نہیں کر پاتی۔ ہر شئے اس کے لیے بے اثر ہو جاتی ہے۔

پورن ایڈکشن

اصل سوال یہ نہیں کہ کون اس کا ذمے دار ہے، قابل غور پہلو یہ ہے کہ اس سے نمٹا کیسے جائے؟ کیوں کہ پورن ایک سونامی کی طرح پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ یہ صرف مسلم معاشرے کا مسئلہ ہی نہیں، مغرب بھی اس سے شدید متاثر ہے۔ بیماری جو بھی ہو، اس کے علاج کا پہلا قدم یہ ہے کہ اسے بیماری تسلیم کیا جائے۔ اس کے بعد ، اگلا کام اس بیماری کا علاج کرنا ہے۔ مغرب میں اس موضوع پر کئی ادارے غیر تجارتی اور غیر کاروباری بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ مختلف دورانیوں کے کورسز کروائے جاتے ہیں۔ ماہرین نفسیات، کاونسلرز اور کوچز انفرادی طور پر پورن ایڈکشن میں مبتلا افراد کی ماہرانہ رہنمائی کرتے ہیں۔

پاکستانی معاشرے میں بھی بدلت عفریت کی طرح پھیل چکی ہے۔ کوئی قانونی یا اخلاقی پابندی بظاہر اس کے آگے بند باندھنے میں کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔ اس پر مستزاد، ہم اس موضوع پر بات کرنے کوبھی تیار نہیں! بھلا بیماری کا علاج اس پر بات کیے بغیر، اس پر غور کیے بغیر کیسے ممکن ہے؟ اسلام چونکہ مکمل ضابطہ حیات پیش کرتا ہے، اس لیے آپ دیکھیں گے کہ اسلام میں اگر عبادات کے احکام وضاحت سے موجود ہیں تو سیکس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بھی تفصیلی اصول وضوابط بیان کر دیئے گئے ہیں، حتی کہ میاں بیوی کے درمیان پوشیدہ تعلق کی چھوٹی چھوٹی باتیں تک بتائی گئی ہیں اور ہر موقعے کی دعاؤں کی بھی تعلیم دی گئی ہے۔

اس کتاب کا بنیادی مقصد پورن ایڈکشن کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر بات کرنا، اسے سنجیدہ اور عقلی بنیادوں پر سمجھنا، اور خود کو اور اپنی نسلوں کو اس سونامی سے بچانے کے لیے عملی تدابیر بتاتا ہے۔

جو لوگ پورن کے چنگل میں پھنے ہوئے ہیں ۔ ان کی عمر چاہے کچھ بھی ہو ان کے لیے اس جال سے نکلنا آسان نہیں۔ بعض افراد کو اس میں کئی کئی سال لگ جاتے ہیں۔ لیکن، جولوگ پختہ عزم کے ساتھ پورن سے نجات کے لیے کام کرتے ہیں، اللہ کے فضل اور توفیق سے وہ اس سے مکمل نجات حاصل کر لیتے ہیں۔ آپ کی ذمے داری اس کتاب میں دی گئی معلومات کو پڑھنا اور ان تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ پورن کی لت (Porn Addiction) اس وقت پوری دنیا میں اتنی عام ہو چکی ہے کہ فطری شرم و جھجک کے باوجود میں نے اس حساس لیکن اہم موضوع پر کام کرنے اور گفتگو پہلی کیشنز سے یہ کتاب شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں عرفان بھائی (سید عرفان احمد ) کا بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پورن ایڈکشن کے موضوع پر تحقیق اور اس کتاب کی تصنیف کا بیڑا اٹھایا؟ اور میرے اس فیصلے کو عملی جامہ پہنتا یا۔ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب اس موضوع پر اردو داں طبقے کے لیے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگی ، اور وہ اسے دور جدید کی اس خطرناک بیماری سے چھٹکارا پانے میں مفید پائیں گے۔

ذیشان الحسن عثمانی

یکم اگست 2023 ء نیویارک، امریکہ

Porn Addiction (Dangers, Causes, Remedy)

Irfan Ahmed

Read Online

Download PDF

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular