Sunday, April 28, 2024
HomeLatest || تازہ ترینمیرا مطب حکیم محمد احمد سلیمی

میرا مطب حکیم محمد احمد سلیمی

میرا مطب حکیم محمد احمد سلیمی

کچھ اس کتاب کے بارے!

ہم یہ تو جانتے ہیں کہ ہم نے طبیہ کالج سے فاضل الطب والجراحت کا نصاب مکمل کیا ہے اور قومی کونسل برائے طب سے علاج معالجہ کرنے کا اجازت نامہ بھی رکھتے ہیں یہ بات بھی ہمارے علم میں ہے کہ ہم طبی ایکٹ 1965 ء کی رو سے بھی پریکٹس کرنے کا مکمل قانونی اور آئینی اختیار رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس بات سے بھی آگاہ ہیں کہ ہمیں بطور طبیب / حکیم پریکٹ کرنے کیلئے ہیلتھ کئیر کمیشن سے بھی رجسٹرڈ ہونا ہوگا اور ہیلتھ کئیر کمیشن کی طرف سے ہمیں باقاعدہ طور پر لائسنس بھی جاری کیا جائے گا جو ہماری پریکٹس کے سرکاری اجازت نامے کے طور پر ہمیں قانونی تحفظ فراہم کرے گا۔ ان تمام باتوں کے متعلق معلومات رکھنے کے باوجود ہم اس بات سے بے خبر ہیں کہ 1965ء کے طبی ایکٹ کے تحت ہمیں کیا اختیارات اور مراعات حاصل ہیں یا ہیلتھ کئیر کمیشن کے ضابطوں کے مطابق ہمیں کیا قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔ کیوں کہ کچھ پرو پیگیرز  نے ہیلتھ کئیر کمیشن کے حوالے سے ایک طبیب کو اتنا بدظن اور خوف زدہ کر دیا ہے کہ وہ کمیشن کا نام سنتے ہی پریشان ہو جاتا ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب کمیشن کے ارباب اختیار مطب/ کلینک کے معائنے کیلئے آتے ہیں تو ہمارا کلینک ان کے بتائے ہوئے تقاضوں کے مطابق نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کی ایک عام وجہ یہ بھی ہے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے مہیا کیا جانے والا کتا بچہ ( خدمات کے کم از کم معیار ( MSDS) اول تو ہمارے مطالعے سے محروم رہتا ہے اور اگر ہم اس کو دیکھ بھی لیں تو ہمارا ذ ہن ایہام کا شکار ہو جاتا ہے۔ کیوں کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے نظام زندگی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں ہمیں بہت مشکل پیش آتی ہے اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ علاج معالجے کے میدان میں قانون نے ہمیں جو اختیارات دیئے ہیں ہم ان سے نابلد ہیں۔ ہمیں اپنے مطلب / کلینک کو کس طرح آپ ٹو ڈیٹ رکھنا ہے اور کون کونسی دوا ئیں ہم استعمال کر سکتے ہیں، ہم ان حدود سے نا آشنا ہیں۔ اس لئے کوئی بھی چیکنگ انسپکٹر ہمارے پاس معائنے کی غرض سے آتا ہے تو ہم الجھن کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ اس کی وجہ بھی یہ ہے کہ ہمارے کلینکس کی مطلوبہ طبی دستاویزات نا مکمل ہوتی ہیں حتی کہ ہم اس بات سے ہی بے خبر ہوتے ہیں کہ ہم اپنے مطلب کے مریضوں کیلئے ہر دواء تیار کر کے مطب میں رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ حکومت نے عملی مطلب کیلئے جو سہولیات و مراعات دی ہوئی ہیں ان کا کوئی قانونی ثبوت ہمارے پاس نہیں ہوتا یعنی حجامہ ، جراحت صغیر و یا مرکبات تیار کر کے مطب میں رکھنے کے متعلق سرکاری جواز بھی ہمارے پاس نہیں ہوتے ان تمام امور پر ” جناب حکیم محمد احمد سلیمی نے کھلے دل سے قلم اٹھا کر ہر طبیب کیلئے آسانی فراہم کرکے مطلب کی تکمیل کیلئے بہترین راستہ مہیا کر دیا ہے، بلکہ ان تمام سرکاری خطوط کی نقل بھی فراہم کر دی ہے، جو اطباء کیلئے وقتافوقتا مختلف مواقع پر حکومت کے کار پردازان سے جاری کروائے گئے ۔ ان تمام خطوط کی نقول ایک کامل طبیب کے پاس لازمی موجود ہونی چاہئیں، تا کہ طبیب کا مطب مکمل ہو اور معائنے کیلئے آنے والے ہر شخص کو مکمل جواز فراہم کیا سکے۔ ہمارے خیال میں یہ کتاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی فراہم کردہ ” کتاب کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرے گی اور اطباء حکماء کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوگی۔

میرا مطب

سچ پوچھئے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے ایک احمد سلیمی کے اندر بھی آدمی رہتے ہیں۔۔۔ جن میں ایک آدمی ہر وقت یہی سوچتا رہتا ہے۔ کہ طبیب کو آسانی کس طرح مہیا کی جاسکتی ہے۔۔۔۔ اور احمد سلیمی کا یہ روپ بہت ہی دل کش اور قابل رشک ہے۔۔۔۔ یہ کتاب اسی خلوص اور محبت کی بہترین آئینہ دار ہے۔

حکیم خلیق الرحمن رحیم یارخان

Mera Matab

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں

اصول طب

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular