Saturday, April 27, 2024
HomeHealth || طب و صحتماڈرن ہربل ریسرچ

ماڈرن ہربل ریسرچ

ماڈرن ہربل ریسرچ

دیباچه ماڈرن ہربل ریسرچ

الحمد لله رب العالمين والصلوة والسلام على خير خلقه محمد

رسول الله خاتم الانبياء والمرسلين صلى الله علیه و آله و سلم.

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلسل چار سال کی انتھک محنت سے طبی ریسرچ سینٹر کی پہلی کتاب “ماڈرن ہربل ریسرچ تکمیل کے مراحل طے کر کے اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے ہم اپنی تمام ٹیم بشمول محترم گروپ ایڈمنز PDF ٹیم اور گروپ کے تمام ممبران کے پر خلوص تعاون کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ مالک کائنات آپ کی مساعی جمیلہ کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے۔

کئی سالوں کی محنت شاقہ میں آپ سب احباب نے بڑھ چڑھ کر جو تعاون کی ہے اور اپنے صدری اور خاندانی مجربات بجل شکنی کرتے ہوئے گروپ کی نذر کیے ہیں یہ ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ مقبولہ شمار ہوتے ہوئے ان شاء اللہ اس فن شریف کی ترویج و ترقی میں مینارہ نور قرار پائیں گے۔ یہ ہماری پہلی ادنی سے کاوش ہے اور طب کی ترقی میں پہلا قدم ہے۔ گروپ میں ریسرچ و تحقیق کا سلسلہ اس شد و مد سے جاری ہے۔ لہذا تمام اطبائے کرام سے گزارش ہے کہ جو نسخہ جات آپ بنا ئیں ان کا رزلٹ 7429740-0305 کے علاوہ PDF ٹیم کے ممبران کے دیئے گئے کسی بھی نمبر کے نمبر پر ضرور بہ ضرور واٹس ایپ کرنا اپنی ذمہ داری سمجھیں تا کہ کتاب کے آنے والے ایڈیشن میں مزید بہتری اور اصلاح کی جاسکے اور نسخہ بات کا فیصدی رزلٹ شمار کرنے میں آسانی ہو۔ کتاب کا پہلا باب فرسٹ ایڈ اور ایمر جنسی علاج پر مشتمل ہے۔ کتاب میں موجود نوے فیصد (%90) ایسے اکسیری نسخہ جات ہیں جو مختلف قسم کے عسر العلاج اور موذی امراض کا تین سے سات دن میں مکمل علاج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میڈیکل سائنس میں آپریشن کرنا عام رواج بن چکا ہے

اس تکلیف دن اور مہنگی چیر پھاڑ سے دکھی انسانیت کو محفوظ رکھنے کے لیے آپریشن سے بچانے والے نسخہ جات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ مثلا دل کے والٹر کی بندش ، رقم میں فائیرائیڈ اور سٹ، رحم کا کینسر ٹیسٹیکل ویری کوسل بلا تیج ، دماغ کی رسولیاں، جسمانی گلٹیاں، گلے کے ٹانسلو، تھائیرائیڈ گلینڈ، پستہ، گردہ، مثانہ کی پتھریاں، اپنڈکس، بواسیر، بھگندر، ناسور، گینگرین، آنتوں میں گرد پڑنا ، پاؤں کی چنڈیاں، سے، پاؤں کے انگوٹھے کے ناخن کا جنس جانا، وغیر ہم ۔ کتاب ہذا کی ایک اہم خصوصیت جو اسے باقی کتب سے ممتاز کرتی ہے وہ نسخہ جات کے ساتھ تشخیصی پوائنٹس اور محل استعمال بھی درج ہے اس لیے وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ ان شاء اللہ ماڈرن ہربل ریسرچ آپ کے مطلب کے نوے فیصد معالجہ کا احاطہ کرے گی۔

الحمد للہ ہم سب نے ہر قسم کے بغض و عناد اور حسد کے کثیف جذبات سے بالا تر ہو کر صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور انسانیت کی خدمت کے لیے یہ کتاب تصنیف کی ہے۔ اللہ کریم حاسدین کے شر سے ہم سب کو محفوظ رحکے اور طبی تحقیقی ریسرچ کی اگلی کاوش اس سے بھی بہتر ہو اور اطبائے ذی وقار اور دکھی انسانیت کے لیے مشعل راہ قرار پائے۔

طالب دعا

حکیم احمد نواز انصاری سرگودھا، 7429740-0305

ڈاکٹر طاہر شبیر ملہی ، وہاڑی، 7192604-0300

Modern Herbal Research

آن لائن پڑھیں

Modern Herbal Research ماڈرن ہربل ریسرچ

ڈاون لوڈ کریں

Download PDF Modern Herbal Research Book

اصول طب

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular