Monday, May 20, 2024
HomeLatest || تازہ ترینعمرہ گائیڈنس مکمل

عمرہ گائیڈنس مکمل

عمرہ گائیڈنس

عمرہ کا طریقہ

میقات اس مقام کو کہتے ہیں جسے سے پہلے پہلے احرام باندھنا ضروری ہوتا ہے۔ سعودی عرب سے باہر کی دنیا سے جو بھی عمرہ کے لیے روانہ ہوتا ہے چونکہ وہ میقات سے گزرتے وقت جہاز میں بیٹھا ہوتا ہے اس لیے  اگر ممکن ہو تو میقات پر ورنہ گھر میں پہلے آپ غسل کرکے احرام کی چادریں باندھ لیں اور دونوں کاندھے ڈھانپتے ہوۓ  2 رکعت نفل ادا کریں، پھر اگر میقات پر احرام باندھا ہو تو وہیں تلبیہ پڑھ کر عمرہ کی  نیت کریں، اور گھر یا اپنے شہر میں غسل کرکے  احرام باندھا ہو تو فی الحال نیت نہ کریں، یہاں تک کہ جب جہازپرواز کرجائے تو میقات آنے سے پہلے عمرے کی نیت کرکے تلبیہ پڑھیں، اور پھر دوران سفر مسجد الحرام تک  تلبیہ  کا ورد کرتے رہیں۔

جب جدہ سے بذریعہ بس اپنے ہوٹل پر پہنچیں تو جلدی نہ کریں بلکہ تسلی کے ساتھ اپنا سامان ہوٹل میں رکھیں، اور دو چار گھنٹے آرام کرلیں ، سو جائیں تاکہ سفر کی تھکاوٹ ختم ہو جائے اور عمرہ تسلی کے ساتھ ہو جائے۔ اگر آپ آرام نہیں کریں گے اور فورا عمرہ کی ادائیگی کے لیے جائیں گے تو آدھا عمرہ کرنے کے بعد یعنی طواف وغیرہ کے بعد اتنے تھک جائیں گے کہ اب آپ کو اس بات کی جلدی ہو گئی کہ میرا عمرہ جلدی جلدی مکمل ہو اور میں جا کر آرام کروں۔ اس لیے آرام پہلے کریں اور پھر تسلی سے عمرہ کریں۔ یہ بہت ہی اہم نکتہ ہے جسے اچھی طرح یاد رکھیں۔

314744 350064865062541 456757971 n

 

آن لائن احرام خریدنے کے لیے یہاں اس تصویر پر کلک کریں

Umrah Ihram online Shopping for women

Hajj Umrah bag

بیت اللہ میں داخل ہوتے ہوئے کوشش کریں کہ باب السلام سے داخل ہوں، اگر فرض نماز کی جماعت کا وقت نہ ہو تو پہلا کام طواف کا ہی کریں ۔ مطاف میں داخل ہوتے ہوئے اضطباع (دائیاں کاندھا ننگا) کرلیں،طواف حجر اسود سے شروع کریں،  طواف شروع کرنے سے پہلے طواف کی نیت کریں، پھر حجر اسود کی سیدھ میں کھڑے ہوکر جیسے نماز میں تکبیر تحریمہ کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں اسی طرح دونوں کانوں تک ہاتھ اٹھاکر تکبیر وتہلیل کہیں،  بسم الله , الله أکبرکہہ کر حجر اسود کو بوسہ دیں (اگر ممکن نہ ہو تو ) اسے ہاتھ لگا کر چوم لیں، (اور اگر یہ بھی ممکن نہیں) تو صرف ہاتھ سے اشارہ کر دیں ، (آج کل چوں کہ حجر اسود پر خوشبو لگی ہوتی ہے اس لیے احرام کی حالت میں اسے ہاتھ نہ لگائیں)اور پھر کل سات چکر کعبۃ اللہ کے لگائیں , پہلے تین چکروں میں ممکن ہوتو رمل کریں ( یعنی کاندھے ہلاتے ہوئے آہستہ دوڑیں )،

aid1068656 v4 728px 1068656 20

ہر چکر کی کوئی خاص دعا تو نہیں، لیکن آپ چند ایک دعائیں ضرور یاد کر لیں، یا دعاوں کی چھوٹی سی کتاب ہاتھ میں رکھیں، اور دورانِ طواف اللہ وحدہ لا شریک کی زیادہ سے زیادہ تسبیح بیان کریں، 

Rukan Yamani

  ہر چکر میں رکنِ یمانی کا استلام کریں (یعنی صرف دائیں ہاتھ سے رکن یمانی کو چھوئیں), اگر موقعہ نہ ملے تو اور کچھ نہ کریں(یعنی اشارہ کرنا یا اسے بوسہ دینا درست نہیں)،  رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعاپڑھیں:

ربنا آتنا في الدنیا حسنةً وفي الآخرة حسنةً وقنا عذاب النار”۔

طواف کے سات چکروں کے بعد مقامِ ابراہیم علیہ السلام کے پاس دو رکعتیں نماز برائے طواف ادا کر لیں، اگر وہاں جگہ نہ ملے تو کہیں بھی پڑھ لیں۔  پھر آبِ زم زم (خوب) سیر ہو کر پییں، 

Capture 1

ممکن ہو تو ملتزم سے چمٹ کر خوب دعائیں کریں، (آج کل یہاں بھی خوشبو لگی ہوئی ہوتی ہے، اس لیے ملتزم سے چمٹے بغیر اس کی سیدھ میں کھڑے ہوکر دعا مانگ لیں)

d65d32ddfbc6336a1ea3a1d2abe482ac

 

ان ویڈیوز کو دیکھیں ان میں بھی عمرہ گائیڈنس دی گئی ہے۔

عمرہ پر جانے کے لیے ضروری سامان۔ پانچ چیزیں ضرور لے کر جائیں، تین چیزیں ہینڈ کیری بیگ میں نہ رکھیں۔ عمرہ پر جانے سے پندرہ دن پہلے یہ کام روزانہ شروع کردیں۔

احرام پہننے یا باندھنے کا درست طریقہ کار۔ عمرہ پر جانے سے پہلے دو تین بار گھر میں احرام باندھنے کی پریکٹس کرلیں۔

عمرہ کرنے کا مکمل طریقہ بیت اللہ پر پہلی نظر پڑنے سے کیا ہوتا ہے اور خانہ کعبہ پر پہلی نظر ڈالنے کا طریقہ کیا ہے۔ سعی کیسے کی جائے، عمرہ میں کیا کیا کرنا ہے اور عمرہ کب مکمل ہوتا ہے۔

Hajj and Umrah Travel and Tour

عمرہ کرنے والوں کے لیے مکہ کے ہوٹل کے بارے معلوماتی ویڈیو۔ مکہ میں کبری کیا اور کہاں ہے۔ ہوٹل کبری کے اندر لینا چاہیے یا کبری سے باہر؟

مدینہ میں ہوٹل کے ریٹ اور فاصلہ۔ مدینہ میں کون سا ہوٹل بک کریں۔

حج اور عمرہ کے وزٹ میں زائرین کو مکہ کی زیارات کرائی جاتی ہیں۔ یہ کون کون سی زیارات ہیں اور پاکستانی وہاں پر کیا کیا بدعات کرتے ہیں، جانیےاس ویڈیو میں۔

حرم سے غار ثور تک کا سفر اور اہم معلومات پر مبنی ولاگ دیکھیں۔ نوٹ: اس ویڈیو کا اگلا حصہ یعنی پارٹ 6 ضرور دیکھیں، جس میں غار ثور کی اصل حقیقت اور فلسفہ اور حاصل ہونے والا سبق بتایا گیا ہے۔

مدینہ میں زیارات کیسے کریں ؟ زیارات کرنے کے کتنے ذرائع ہیں۔؟ سب سے بہترین ذریعہ کون سا ہے۔؟

مدینہ میں مارکیٹوں کے ریٹ کیا ہیں۔ کون سی چیز کہاں سے سستی ملتی ہے۔

مکہ مکرمہ میں مارکیٹ کیسی ہیں اور مکہ کی مارکیٹوں میں چیزوں کے ریٹ کیا ہیں۔؟

حجراسود کی صفائی کیسے کی جاتی ہے؟ حجراسود تک پہنچنے اور چومنے کا آسان طریقہ اور فارمولا۔ حجراسود کی صفائی کا خوبصورت منظر دیکھیں۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اللہ کے ذکر میں مشغول یہ بزرگ ہستیاں کون ہیں ؟ مسجد نبوی میں افطاری کا اہتمام کیسے کیا جاتا ہے؟ مسجد نبوی میں ریاض الجنۃ کی صورتحال اور دیگر معلومات پر مبنی ویڈیو۔

RELATED ARTICLES
توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular

درجہ بندی کیٹگری

Amliyat42Arabic books26Audio Books || آڈیو کتابیں9Beliefs || عقائد124Biographies of great people || سیرت اکابر145Biography || سیرت3Biography of Hazrat Muhammad || سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم71Biography of the Companions || سیرت صحابہ109Biography of the Prophets || سیرت انبیاء29Books in other languages0Children || بچوں کے لیے31Corners of human life || انسانی زندگی0Dajjaliyat Signs of Doomsday || دجالیت علامات قیامت39Dars e Nizami various books || درس نظامی مختلف کتب214Denying the hadith || فتنہ انکار حدیث20Dictionaries || لغات اور ڈکشنری42Economy || معیشت36English Books251Fatawa || فتاوٰی39Gardening || گارڈننگ34Hadith || حدیث42Hajj Umrah || حج عمرہ39Hakeem Muhammad Iqbal56Health14Health || طب و صحت190History7History || تاریخ141Jurisprudence || فقہ2Jurisprudential issues || فقہی مسائل173Latest || تازہ ترین2680Magazine || میگزین19Magic giants || جادو جنات53Novel || ناول47Nukat e Quran10Nukta17Online Quran Teaching32Poetry || شاعری7Politics || سیاست70Principles of Hadith || اصول حدیث48Principles of Jurisprudence || اصول فقہ28Quran || قرآن70Quranic Sciences || علوم قرآن62Roza/Ramazan || روزہ56Sabaq.pk4Sacrifice || قربانی17Salah || نماز55School Books41Science and technology || سائنس و ٹیکنالوجی34Selected columns || منتخب تحریریں7Sermons and advice || وعظ و نصیحت281Shah Waliullah || شاہ ولی اللہ محدث دہلوی40Society || معاشرت48Sources of Hadith || مصادر احادیث39Traditions || رسومات23Translations and interpretations || تراجم وتفاسیر119Travelogue || سفر نامے10Türkçe (Turkish)4Videos || ویڈیوز86Women || خواتین29Worship || عبادات42Zakat || زکوٰۃ11Zikrullah Prayers || اذکار و دعائیں46Русский(Russian)4د پښتو1قانون مفرد اعضاء44مختلف کتابیں1265مولانا سید عبدالوہاب شیرازی کی کتب27हिन्दी(Hindi)7中文书籍 Chinese6