Saturday, April 27, 2024
HomeLatest || تازہ ترینبہار مسلم انڈیپنڈنٹ پارٹی

بہار مسلم انڈیپنڈنٹ پارٹی

بہار مسلم انڈیپنڈنٹ پارٹی

بہار مسلم انڈی پنڈنٹ پارٹی – تاسیس سے اقتدار تک

(غیر اسلامی ہندوستان میں اسلامی سیاست کا نقش اولین)

حرف آغاز

ایک زمانہ تک مسلمانوں نے اس ملک میں حکومت کی ، پھر اپنی کمزرویوں اور دشمن کی عیاریوں کی بنا پر انگریزوں کے جبر و استبداد کا شکار ہوئے اور بالآخر اس ملک کی صدیوں پرانی اسلامی حکومت کا خاتمہ ہو گیا، اور ہندستان برطانوی حکومت کا حصہ بن گیا، جس کا تسلط ۱۹۴۷ء میں ہندستان کی آزادی تک بر قرار رہا، اس دور استعمار میں ایک مرد غیور حضرت مولانا ابو الحاسن محمد سجاد اور ان کے رفقاء کار کی جد و جہد سے ایک مسلم پارٹی وجود میں آئی، اور صوبہ کہار میں ایک ایسی حکومت کی داغ بیل ڈالی گئی ، جو خالص اسلامی اصول امن و انصاف پر مبنی تھی ، گو کہ اس کا عرصہ بہت مختصر رہا، لیکن سیاست و حکمرانی میں اس نے ایسا نقش قائم کیا جو تاریخ کی جبین پر ہمیشہ یاد گار رہے گا ان شاء اللہ ۔

مگر آج کے دور میں تاریخ کا یہ روشن باب گرد آلود ہو تا جارہا ہے اور آج کی نسل اس شاندار تاریخ کو فراموش کرتی جارہی ہے، میں نے حیات ابو المحاسن میں مستقل اس کے لئے ایک باب قائم کر کے اس موضوع کی تمام تفصیلات جمع کر دی ہیں ، مگر کتنوں کو توفیق ہوگی کہ وہ اس کا مطالعہ کریں، اس باب کی اہمیت کے پیش نظر بعض احباب کا تقاضا ہوا کہ اس کو مستقل کتابی صورت میں شائع کیا جائے ، اس لئے اب یہ مستقل کتاب کی صورت میں پیش کی جارہی ہے ، اللہ پاک اس کو قبول فرمائے آمین اختر امام عادل قاسمی جامعه ربانی منور واشریف بہار

۱۲ / صفر المظفر ۱۴۲۵ھ مطابق ۳ / ستمبر ۲۰۱۳ء بروز اتوار

Bihar Muslim Independent Party

By Mufti Akhtar Imam Adil

Read Online

Download (1MB)

Link 1      Link 2

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular