Saturday, April 27, 2024

الادعیۃ الماثورۃ

الادعیۃ الماثورۃ

الادعیۃ الماثورۃ الصحیحۃ عن رسول اللہ ﷺ

مرتب: مولانا مفتی ناصر حسین قاسمی

تمہیدی کلمات

اللہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے ، کہ رب ذوالجلال نے بندہ سے آج ایسے کام کی ابتداء کر دیا، جس کی مدتوں سے خواہش تھی ، بندہ کو شروع سے ہی خواہش تھی اور اس کے لیے دعا گو بھی تھا کہ اللہ رب العزت بندہ سے اپنے دین متین کی خدمت لے لیں، لہذا بندہ اپنی طرف سے سبب اختیار کرتے ہوئے عربی زبان میں علم حدیث کے موضوع پر محدثین کی عبارات و تشریحات کو دھیرے دھیرے جمع کرتا رہا، ادھر بار بارفقاء کرام اور دیگر احباب کی جانب سے دعا اور دوسرے موضوعات پر سوال بھی کیے جاتے رہے، نیز بعض رفقا کی طرف سے یہ خواہش بھی ظاہر کی جاتی رہی کہ وہ دعائیں جو صحیح حدیث سے ثابت ہیں ان کو جمع کر دیں، لیکن میں ان کی خواہش کو جمع کرنے کے وعدہ پر ٹالتا رہا۔

ایک دن یوں ہوا کہ مشکوۃ شریف کے درس کے دوران جب کتاب الدعوات کے اسباق شروع ہوئے تو دل میں یہ بات آئی کہ اس کو جمع کر لیا جائے تو بہتر ہوگا ، چناں چہ مشکوۃ المصابیح ، صحاح ستہ اور دوسری کتابوں کی مدد سے یہ مختصر رسالہ تیار کر لیا گیا

جو الحمد للہ! اب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ بڑی ناشکری ہوگی اگر یہاں والدین، اساتذہ کرام، چچا مرحوم ، تمام همشیره و بہنوئی ، برادر مکرم حافظ سرور عالم اور رفیق درس مفتی صادق قمر قاسمی (استاذ حدیث دار العلوم سبیل السلام حیدر آباد ) کا ذکر نہ کیا جائے ، کہ ان تمام حضرات (بطورِ خاص برادر مکرم کے ہر طرح کے تعاون اور حوصلہ افزائی ہی کی وجہ سے بندہ مکمل انہاک کے ساتھ تعلیمی میدان کو عبور کر پایا ، بندہ ان لوگوں کا صلہ باری تعالیٰ کے سپرد کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو دنیا و آخرت میں بہترین بدلہ عطا فرمائے ، آمین۔

احادیث صحیحہ کے مطابق آج قبولیت دعا کا دن ہے اور قبولیت دعا کا وقت بھی داخل ہو گیا ہے ، تو ایک بار پھر اپنے مالک کے سامنے دست دراز ہوں کہ اے اللہ تو نے اپنے فضل و کرم سے کتاب کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے، تو اپنے فضل و کرم سے اس کا نفع بھی ایسے عام و تام فرما دے جیسے بخاری شریف کا فرمایا ہے، اور کتاب کو میرے لیے ذخیرہ آخرت بنا دے، بلاشبہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ (ان الله علی کل

شيء قدير)

ناصر حسین دربھنگہ فاضل دارالعلوم دیو بند

شیخ الحدیث مدرسہ حافظیہ عربیہ مظاہر العلوم تال چکور ( ملکی پاژه ) لال باغ مرشد آباد ور محرم الحرام ۵۱۴۴۵، ۲۸ جولائی ۲۰۲۳ء بروز جمعه، به وقت قبيل المغرب

رابطہ نمبر: 9997642253

Al Adiyah Al Mathurah

By Mufti Nasir Husain Qasmi

Read Online

Al Adiyah Al Mathurah By Mufti Nasir Husain Qasmi الادعیۃ الماثورۃ
الادعیۃ الماثورۃ

Download (3MB)

Link 1      Link 2

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular