Sunday, April 28, 2024
HomeHealth || طب و صحتاصول علاج نظامی

اصول علاج نظامی

اصول علاج نظامی

تقريظ ڈاکٹر ناز یہ شمشاد بی یو ایم ایس ایم ایس (اے ایم یو)

کتاب اصول علاج نظامی کا میں نے بغور مطالعہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر جلال الدی: انصاری نے کافی محنت و سلیقہ سے تسلسل کے ساتھ زیر نظر کتاب لکھ کر طب یونانی کے تصنیہ: و تالیف کے سلسلہ کو آگے بڑھایا ہے ۔میں پختہ یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ یہ کتاب طرہ یونانی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد واحد کے لئے کارآمد ثابت ہوگی، چاہے وہ طالب علم ہوا ۔ یا مطب کرنے والے معالجین یہاں تک کہ اساتذہ حضرات کے لئے بھی مفید ثابہ: ہوگی۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مقبول و معروف فرمائے اور شاگرد ڈاکٹر جلال الدین انصاری کے علم و صلاحیتوں میں برکت عطا فرمائے اور نظر بد سے محفوظ فرمائے ۔ آمین۔

Dr. NAZIA SHAMSHAD B.U.M.S., M.S. (AMU) HOD & Asso. Professor

Dept. of ILMUL QABALA WA AMARAZ E NISWA University College of Unani, Tonk,(Raj)

Dr. JALALUDDIN ANSARI

اصول علاج نظامی پیش لفظ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے اور ہر نیک کام کو کرنے کی توفیق اسی کی طرف سے ہوتی ہے۔ اس کتاب کا آغاز کرنے اور انجام تک پہنچانے میں اسی کی مدد شامل حال رہی۔ اسی سے آغاز کرتا ہوں کہ علم طب معدوم تھا بقراط نے ایجاد کیا، مردہ تھا جالینوس نے زندہ کیا متفرق تھا رازی نے جمع کیا، ناقص تھا ابن سینا نے مکمل کیا۔

اس کتاب کو منظر عام پر لانے کے تین اہم مقاصد میں: پہلا مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی طالب علم اصول علاج کے موضوع پر ترتیب کے ساتھ مکمل معلومات حاصل کرنا چا ہے وہ UNDER GRADUATION سطح پر ہو یا حکومت کے مقابلہ جاتی امتحانات تو اس میں یہ کتاب بہترین کامیابی سے ہم کنار کرے گی۔

دوسرا مقصد اساتذہ سے متعلق ہے کہ وہ اس کتاب کی روشنی میں NCISM کے منظور شدہ نصاب کے مطابق ایک جامع ترین EXAMINATION PAPER ترتیب دے سکتے ہیں۔ تیسرا مقصد مطب کرنے والے معالجین سے متعلق ہے کہ وہ اس کتاب کی روشنی میں علاج ومعالجا میں بھر پور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

کتاب اصول علاج نظامی میں ابتدا اصول علاج کے عام قوانین کو ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے تاکہ اس کی مدد سے اصول علاج نظامی کو سمجھنا سہل ہو سکے۔ بعدہ اصول علاج نظامی کو بیان کیا گیا ہے اور ہر ایک نظام انسان کے مخصوص عمومی اصول علاج پھر اس نظام کے مخصوص کچھ امراض کے اصول علاج کو الگ سے بیان کیا گیا ہے۔ اپنے زمانہ طالب علمی (UNDER GRADUATION) میں جب اصول علاج کے موضوع پر مطالعہ کی عرض سے مکمل معلومات کسی ایک کتاب میں فراہم نہ ہوسکیں تو مختلف کتابیں تلاشنی پڑیں خصوص طب یونانی کا CLASSICAL LITERATURE اور ان کتابوں کو پڑنا اور جھن ہر ایک طالب علم کے لئے سہل نہیں تھا۔ اس وقت یہ عزم کیا تھا کہ طب یونانی کے ان قدیم معالجاتی راز ہائے سربستہ کومنظر عام پر لایا جائے، اس سے پہلے کے دیر ہو جائے۔ انہیں فکروں اور کاوشوں کا نچوڑ میری یہ کتاب اصول علاج نظامی ہے۔ میں اپنی اس ادنی کاوش میں کس حد تک کامیاب رہا ہوں یہ اہل علم و فن کے لے کرنے کی چیز ہے۔ مزاج فطرت انسانی میں خامیوں کا امکان یقینی ہے لہذا ارباب نظر سے پر خلوص گزارش ہے کہ اگر اس کاوش میں کسی بھی قسم کی کوئی لغزش یا غلطی پائیں تواس کی نشاندہی فرما کر مطلع کریں، کرم ہوگا۔ اخیر میں تمام اساتذہ اکرام، یونیورسٹی کالج آف یونانی ،ٹونک کا بے پناہ شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی رہنمائی اور دعاؤں سے ناچیز اس لائق ہوا کہ کچھ رقم کر سکے۔

خاکسار

جالال الدین انصاری بی۔ یو۔ایم۔ایس۔

یو نیورسٹی کالج آف یونانی ٹونک (راجستھان) موبائل نمبر : -9413786871

email: jalalansari123@gmail.com

Usool E Ilaaj Nizami

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ

 

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular