Thursday, March 28, 2024
HomeMagazine || میگزینماہنامہ البرہان جون 2015

ماہنامہ البرہان جون 2015

ماہنامہ البرہان میگزین لاہور

ڈاکٹر امین

monthly-al-burhan-dr-ameen-amin

فکر و نظر

اردو کا مقدمہ اردو کا مقدمہ اس وقت سپر یم کورٹ میں ہے۔ عدالت عظمی حکومت سے سی سے باز پرس کر رہی ہے کہ وہ آ بینی تقاضے کے مطابق اردو کو دفتری اور سرکاری زبان کیوں نہیں بنائی اور حکومت لیت ولعل سے کام لے رہی ہے کہ اس کے پاس ایسا نہ کرنے کا کوئی جواز اور معقول بهانه موجود نہیں ۔ ہم یہاں سپریم کورٹ کے معززج صاحبان کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہیں گے کہ حکومت اگر ان کے دباؤ پر اردو کو دفتری اور سرکاری زبان بنانے کا اعلان کر بھی دیتی ہے تو اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں جب تک حکومت مندرجہ ذیل اقدامات نہ کرے:

– اردو کو دفتری اور سرکاری زبان بنانے کا مطلب یہ ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر، پارلیمنٹ اور ہر کی عدالتوں میں اردو ملا ذريعه اظہار بن جائے خصوصا اندرون و بیرون ملک ری تقریبات میں مملکت کے نمائندے (صدر، وزیراعظم، وزراء… وغیرہ ) لازم اردو میں گفتگو کر ہیں۔

۲- اردو کو ہرٹ پر ذریعہ تعلیم بنایا جائے۔ اس کا بالواسطہ مطلب یہ ہے کہ انگریزی کو فری علیم بنانے پر پابندی لگا دی جائے۔

۳- مقابلے کے امتحانات کی زبان اردو ہونی چاہیے۔

زیادہ بہتر ہوگا کہ اردو کودفتری اور سرکاری زبان قرار دیتے وقت مملکت اپنی اسانی پالیسی کا واضح اظہار کر دے جس کے لیے دو مزید اقدامات ( پاکستانی بچوں کو مسلمان بنانے اور مغرب کی ذہنی غلامی سے بچانے کے لیے ضروری ہیں:

ا- دستور پاکستان کی رو سے چونکہ قرآن حکیم کے ساتھ عربی زبان کی تعلیم بھی لازمی ہے لہذا مسلمان طلبہ کے لیے تیسری جماعت سے بارہویں تک آسان قرآنی عربی زبان کی تعلیم طریق مباشر سے ہلکے پھلکے انداز میں لازمی قرار دے دی جائے۔

– انگر یز ی کو چھٹی جماعت سے اختیاری مضمون قرار دے دیا جائے تا کہ جو اسے پڑھنا چاہتا ہو وہ پڑھ لے (اس سے پہلے اسے بطورمضمون بھی پڑھانے کی اجازت نہ ہو)

مندرجہ بال پالیسی کے نفاذ کے لیے صرف ضروری قانون سازی کی جائے بلکہ اس کے عملی نفاذ کے لیے ضروری ادارے مشن کمیٹیاں بھی بنائی جائیں تا کملی پیش رفت حقیقت کا روپ دھا سکے۔

Read Online

monthly-al-burhan-dr-ameen-amin

Download PDF

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular