Friday, March 29, 2024

محاضرات سیرت

محاضرات سیرت

پیش لفظ

زیر نظر کتاب محاضرات سیرت کی چھوٹی سی کڑی ہے۔ اس سے قبل محاضرات قرآنی محاضرات حدیث اورحاضرات فقہ کے نام سے تین جلدیں پیش کی جا چکی ہیں ۔ خالق کائنات کا یہ بے پایاں فضل و کرم ہے کہ اس نے تصرف میتونیت اور صلاحیت ارزانی فرمائی کہ اس سللمحاضرات کو اس کے علمی معیار اور اس کے حقیر مؤلف کی اہلیت اور اوقات سے کہیں بڑھ کر مقبولیت عطا فرمائی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس ناچیز کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے قارئین کے لئے مفید اور مولف کے لیے نجات کا ذریہ بنائے۔

زیر نظر کتاب سیرت سے نہیں علم سیرت سے بحث کرتی ہے۔ سیرت پر اردو زبان میں سینکڑوں کیا ہزاروں کتابیں موجود ہیں ۔ سیرت کے اس کتب خانے میں درجنوں کتابیں تاریخ سیرت میں نمایاں ترین جگہ پانے کی سمت ہیں اور ایک سے ایک بڑھ کر ہیں ۔ تاہم ہماری زبان میں تاریخ سیرت تدوین سیرت اور مناک سیرت پر مواد نسبتا کمیاب ہے۔ اردو دان قارئین سیرت کی بنیادی معلومات اور اہم وقائع سے واقفیت حاصل کرنا چاہیں تو اس کا کافی سامان ہماری زبان میں موجود ہے۔ لیکن سیرت کا بیلم کن کن مراحل سے گزرا، کن کن مقاصد کے پیش نظر سیرت نگاروں نے یہ سارالٹر مرتب کیا اس پر اردو زبان میں مواد کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

مزید براں بعض مغربی مصنفین نے سیرت کے ابتدائی مصادر و مآخذ کے بارے میں شبہات کا اظہار کیا ہے اور ابتدائی سیرت نگاروں کی کاوشوں کی علمی حیثیت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ ہمارا مغربی تعلیم یافتہ طبقہ مغرب سے آنے والی ہر رطب و یا بستر مرکوفت کا بے تل نمونہ بجھتا ہے۔ اس طبقے کے بارے میں حکیم الامت حضرت علامہ اقبال نے آج سے اسی نوے

سال پیشتر فرمایا تھا کہ مسلمانوں کا جد تعلیم یافت طبقه نهایت پست فطرت ہے۔ فطرت کی یہ پستی آج انتہاؤں کو چھوتی محسوس ہوتی ہے۔ اب اس کے اثرات قرآن مجید حدیث رسول فقہ اسلامی اور سیرت پاک کے ذخائر پر عدم اعتماد کی صورتوں میں سامنے آنے لگے ہیں ۔ ان حالات میں فن سیرت کی ابتدائی تدوین تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر محمود احمد غازی

Muhazirat e Seerat

By Shaykh Dr Mehmood Ahmad Ghazi (r.a)

Read Online

 

Download(153mb)

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular