Friday, April 19, 2024
HomeLatest || تازہ ترینکہانیو کی دنیا

کہانیو کی دنیا

کہانیو کی دنیا

مقدمہ

کسی اللہ والے کی مجلس میں حاضرین سے پوچھا گیا کہ اس دور میں سب سے زیادہ مشکل کام کیا ہے؟ مختلف لوگوں نے اپنی اپنی سوچ اور علم کے مطابق جواب دیا۔ اکثر لوگوں کی رائے تھی کہ حلال کمانا یا سچ بولنا اس دور کا مشکل ترین کام ہے مگر سوال کرنے والے نے خود اس سوال کا جواب یہ دیا کہ اس دور کا مشکل ترین کام اپنے بچوں کی اسلامی خطوط پر تربیت کرنا ہے۔

ظاہر ہے کہ کچھ کھانے پینے کی چیز ہیں جنہیں خراب ہونے سے بچانے کے لیے رستے میں رکھا جائے یا دیگر انتظامات کیے جائیں۔ بچے سونے چاندی کی طرح بھی نہیں کہ انہیں تجوری میں بند کر کے خطرات سے محفوظ کر دیا جائے۔

اس ساری صورت حال کے باعث سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم کیا کریں؟ اس سوال کا آسان اور قابل عمل جواب یہ ہے کہ اپنے بچوں کے وقت میں الله تعالی کے حضور الحاح وزاری کے ساتھ دعا کرنے کے علاوہ عملی نمونہ اپنی سیرت و کردار سے پیش کیا جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے بچوں پر اچھے اثرات پڑتے ہوں اور برے اثرات سے ان کی حفاظت ہوتی ہو اور بس! بظاہر قانون خداوندی میں ہے کہ جو کچھ انسان کے بس میں ہو وہ کر ڈالے تو جو کچھ انسان کے بس میں نہیں ہوتا اس کا انتظام الله تعالی فرما دیتے ہیں ۔ لیکن یہ انتظام بقدر جذ بہ و کاوش ہوا کرتا ہے۔ جتنی کوشش انسان نے کی ہوگی اور جتنا اخلاص انسان کے اندر ہوگا، اللہ تعالی کی مددبھی اسی کے بقدرائے گی۔

محض اللہ ہی کی توفیق سے بندہ کو حضرات اساتذہ کرام کی سر پرستی میں کچھ کام کرنے کا موقع ملا۔ چنانچہ اس سلسلے کی پہلی کاوش ذوق و شوق‘‘ کے نام سے پانچ حصوں پرمشتمل شائع ہو چکی ہے اور اب الحمدلہ ننھے منے نونہالان امت کے لئے تربیتی کہانیوں پرمشتمل کتاب ”کہانیوں کی دنیا کے نام سے پیش خدمت ہے۔ اللہ رب العزت اس کوقبول فرمائے اور اس کو نافع عام وتنام بتائے۔

اس سلسلے میں بندہ ان حضرات کا تہہ دل سے شکر گزار ہے جنہوں نے بندے کی وقتا فو قیا حوصلہ افزائی اور رہنمائی فرمائی جن میں خصوصا اساتذہ مدرسہ بیت اعلم واسا تذہ جامعہ فاروقیہ واسا تذہ دار العلوم واساته جامعة العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاون، احباب شعب تصنیف و تالیف مدرسہ بیت اعلم اور محترم بھائی واصف منظور صاحب دامت برکاتھم شامل ہیں ۔ الله رب العزت ان اکابرین کا سایہ ہم پر سلامت رکھے اور ہمیں ان سے استفادہ کی توفیق عطا فرمائے۔

آپ تمام حضرات اور خصوصا اہل علم احباب سے درخواست ہے ک غلطی پر بندہ کو ضرور متنبہ فرمائیں اور اللہ رب العزت سے بندہ کے لئے بھی دعا فرمائیں کہ الله رب العزت مرتے دم تک دین کا کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

محمد سعد

Kahaniyon Ki Duny

Read Online

Version 1

Download

Version 1 [12]

RELATED ARTICLES
  1. Here we have the solution for every thing; our IT experts will provide
    you Microsoft free MCITP: Enterprise Administrator questions with solutions.
    Ebooks are available in PDF format also and some of websites provides booklet in various formats like Audio textbook so it becomes more easy to understand these books.
    You don’t have to add that you are also being a cheapskate, or maybe you could take advantage of a teachable moment about sticking to a budget.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular