Thursday, April 25, 2024
HomeLatest || تازہ تریناسلام کا نظام اراضی

اسلام کا نظام اراضی

اسلام کا نظام اراضی

نظام الاراضی کے تعلق بعض اکابر علماء کی رائیں

جمادی الثانی ۱۳۹۷داوری ۱۹۴۸ء میں جب احقر کا کراچی پہنچنا دستور اسلامی کا خاکہ تیار کرنے کے سلسلہ میں ہوا تو اسی مقصد کے لئے ہندوستان سے حضرت مولانا مناظر احسن گیلانی اور ڈاکٹر مولانا حمید الله حیدرآبادی بھی تشریف لائے ان کی معیت ہی میں اس مقصد کے لئے کام کیا گیا۔ زیرنظر کتاب اسلام کا نظام اراضی اس وقت ابتدائی تین باب اور حصہ دوم لکھا ہوا تھا۔ حصہ اول کے آخری تین باب لکھنا باقی تھے اسی حالت میں اس کا مسودہ اتفاقا ان علماء دین کی نظر سے گزرا اور انہوں نے اپنے تاثرات قلمبند فر مادیئے۔

اس کی نوبت نہ آئی کہ دوسرے اکابر علماء کی خدمت میں پیش کر کے آرا حاصل کرنے کا اہتمام کیا جاتا اس لئے اس وقت انہی دو بزرگوں کی رائیں درج کی جاتی ہیں۔

از حضرت مولانا مناظر احسن گیلانی


بسم الله الرحمن الرحيم

مخدوی دکتری مولانا محمد شفیع صاحب کی کتاب ” الكم الا راضی‘‘ کے مسودے کے مطالعہ کی سعادت خاکسار کو بھی حاصل ہوئی۔ اراضی کے متعلق اسلائی وثائق میں جو منتشر معلومات پائے جاتے ہیں مولانا نے دین اور علم دونوں کی بڑی خدمت ان معلومات کو اس کتاب میں جمع کر کے انجام دی ہے۔ جہاں تک خاکسار کی رسائی ہے اس کی بنیاد پر کہہ سکتا ہے کہ اس مسئلہ کے متعلق جوہری معلومات تقریبا اس کتاب میں سمٹ گئے ہیں مجھے اس کی بھی خوشی ہوئی کہ قرآن وسنت اور فقہی کتابوں کے ساتھ ساتھ مولانا نے تاریخ اور معاشیات کی کتابوں کی معلومات سے مسائل

کے حل کرنے میں بجائے احتراز کے کافی فائدہ اٹھایا ہے اور یہی میرا خیال ہے کہ اسلامی حقائق و معارف کوخ نشین تعبیروں میں ہمارے علماء اب تک پیش کرنے پر قادر نہیں ہو سکتے جب تک کہ اسلامیات کے ساتھ عصری علوم اور ان علوم کی کتا ہیں جن زبانوں میں ہیں ان سے واقفیت حاصل نہ کریں ۔ آخر میں دعا ہے کہ خدا مولانا کی عمر اور وقت میں برکت عطا فرمائے


زیرنظر کتاب احکام الااراضی کی تکمیل

یہ کتاب ایک حد تک مکمل اور مفید ہے اس کو اسی حالت میں شائع کر دیا جائے ۔ جن ابواب جد یدہ کا اس میں اضافہ کرنا ہے اگر میں نہ کر سکا تو کوئی دوسرا اللہ کا بندہ کرے گا۔

اس کتاب کے مسائل کو چھ ابواب تقسیم کیا تھا

باب اول:…………… بلا تفریق خصوصیت ممالک اراضی مزروعہ و مسکون کے شرعی احکام۔

باب دوم……..اول فتح کے وقت اراضی ہندوستان کے احکام۔

باب سوم: انگریزی عہد میں احکام اراضی ہند۔

باب چہارم: تقسیم ہند کے بعد پاکستان اور ہندوستان کی زمینوں کے احکام۔

باب پنجم: ہندو پاک میں اراضی اوقاف کے احکام۔

باب ششم: دونوں ملکوں اور ان کی زمینوں میں عشر و خراج کے احکام۔

ان چھ ابواب میں سے پہلے تین باب اور ان کے من میں مختصر تاریخ فتح الہند پہلے ہی قیام دیوبند کے زمانہ میں لکھے جا چکے تھے۔ آخری تین ہاب کی تکمیل اب سولہ سال کے بعد ہورہی۔ والله الموفق والمعين۔

و

خدا کا شکر ہے کہ تفسیر آٹھ جلدوں میں مکمل ہو کر مصنف کی زندگی میں ہی شائع ہوئی اور مقبول عوام و خواص

ہے۔ (ناشر)

Islam Ka Nizam -e- Araazi

By Shaykh Mufti Muhammad Shafi (r.a)

Read Online

Download PDF

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular