Thursday, April 25, 2024

ناگ پھنی

ناگ پھنی

ناگ پھنی یہ پودا کتنی بیماریوں کا علاج ہے۔؟ کیا یہی زقوم (تھور) ہے۔؟ زبردست معلوماتی

یہ پھل دراصل کولیسٹرول گھٹانے کے لئے بڑا مفید ھے۔ جن لوگوں کے دل کی شریانیں کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے تنگ ھو گئی ھوں، یا بلڈ پریشر کی شکایت ھو یا انجائنا کے مریض، ان کے لئے بہت مفید ھے۔ اس کے ایکسٹریکٹ کی بنی گولیاں اور کیپسول بھی ایک زمانے میں جرمنی اور امریکہ سے آتے تھے۔ ھو سکتا ھے کہ اب بھی دستیاب ھوں۔ اس کے لئے کسی بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹور کی فارمیسی کو دیکھنا چاہئے۔

یہ پھل اور اس سے بنی گولیاں نہ صرف کولیسٹرول اور امراض قلب کے لئے مفید ہیں بلکہ دیگر کئی امراض میں ان کا استعمال کیا جاتا ھے۔ مغرب میں اس کا استعمال نشے کی زیادتی دور کرنے کے لئے صدیوں سے استعمال ھو رہا ھے ۔ بہت زیادہ شراب نوشی کے بعد ہوش و حواس گم ھونے اور سر درد دور کرنے کے لئے یہ ایک تیر بہدف دوا سمجھی جاتی ھے۔ عمل انہضام کے عمل کو بہتر بناتی ھے۔ ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتی ھے۔ مدافعتی نظام بہتر بناتی ھے۔ خون کی وریدوں کو مضبوط کرتی ھے۔ الزائمر کا خطرہ کم کرتی ھے، وزن میں کمی کی کوششوں میں مدد، اور پورے جسم میں سوجن کو ختم کرتی ھے۔ اسہال، یہ بھی وائرل انفیکشن سے لڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ھے.اس کے دیگر فوائد میں جسم کے مدافعتی نظام کو تقویت دینا، ہڈیوں اور بافتوں کو مضبوط بنانا، بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں اور مہروں کی بیماریوں اور کمزوری سے بچانا، خون کی پیداوار میں اضافہ کرنا، خون کی شریانوں کی لچک اور مضبوطی میں اضافہ کرنا، ( اگر غور سے اس پھل کو دیکھئے تو اس کے شکل کافی حد تک دل سے مشابہ ھوتی ھے)، ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی، دل کے دورے سے بچائو، کینسر کا علاج اور کینسر سے بچائو. اینٹی اوکسیڈنٹ، جوڑوں اور پٹھوں کی سوزش۔ خاص طور پر امراض قلب کے لئے بہت مفید ھے۔

یعنی اگر اس کے مجموعی فوائد پر ایک نظر ڈالی جائے تو یہ انسانی جسم کے لئے ایک بہترین ٹانک ھے خاص طور پر تیس اور چالیس سال کی عمر کے بعد پیدا ھونے والی بیماریوں اور پیچیدگیوں سے بچائو کے لئے اس کا استعمال انتہائی مفید ھے۔

ویڈیو یہاں دیکھیں

How to Grow Naag Phanni | Prickly Pear | Medical benefits

prickly pear naag phanni cactus medical benefits how to grow

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular