Friday, April 19, 2024
HomeLatest || تازہ تریندین پر چلنا مشکل کیوں ہوگیا

دین پر چلنا مشکل کیوں ہوگیا

دین پر چلنا مشکل کیوں ہوگیا

اس کو غور سے پڑھنے سے انسان کو عجیب و مفید معلومات ملیں گی۔ اس کے دل کی آنکھ کھلے گی اور زندگی میں انقلاب آئے گا انشاء الله تعالی۔ اللہ تعالی پڑھنے والوں کے لئے قبولیت کے ساتھ دین پر چلنا آسان فرمادیں ۔ آمین

بڑے غور کی بات

تبلیغی حضرات تبلیغ میں سال لگاتے ہیں اور بیرون ممالک کا سفر بھی کرتے ہیں ۔سال بھر بچوں اور کاروبارکو چھوڑ کر سفر کی مشکلات اور خرچہ برداشت کرتے ہیں ۔ یہ حضرات کیا وجہ ہے کہ اتنی مشکلات برداشت کرتے ہیں اور کیا چاہتے ہیں؟ یہ حضرات اللہ تعالی کو راضی کرنا چاہتے ہیں، جنت چاہتے ہیں، جہنم سے حفاظت چاہتے ہیں ، ہم اتنے بے ہمت ہیں کہ اتنا مجاہد نہیں کر سکتے ۔ مدارس میں طلباء کرام آٹھ دس سال رہتے ہیں ۔ ماں باپ، کاروبار،خواہشات سب چھوڑ کر کیا چاہتے ہیں ۔ یہ حضرات اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا چاہتے ہیں، جنت چاہتے ہیں، جہنم سے ڈرتے ہیں ۔ ہم اتنی ہمت بھی نہیں کر سکتے ۔ مجاہدین کفار کے مقابلے میں اپنی جان (روح) اور سر کے سودے پر لگے ہوۓ ہیں ۔ اپنے ماں باپ، کاروبار تو در کنار جان ( سر ) کا خیال بھی چھوڑ دیا۔ یہ حضرات کیا چاہتے ہیں؟ یہ حضرات اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا چاہتے ہیں، جنت چاہتے ہیں ، جہنم سے حفاظت چاہتے ہیں۔

ہم تو اتنے بے ہمت ہیں کہ جہادتو در کنار جہاد کا نام بھی نہیں لے سکتے ۔ بی تو آسان کام ہے کہ ہر نماز کے ساتھ مرشد کامل کے بتاۓ ہوۓ ذکر واذ کار پانچ دس منٹ یا فارغ اوقات میں کر لیں چاہے دن ہو یا رات ۔ اس سے بھی اللہ تعالی کی رضا حاصل ہوتی ہے، جنت ملتی ہے ، جہنم سے حفاظت اور شیطان علیہ اللعنت سے حفاظت ہوتی ہے۔ یہ کیا مشکل ہے؟ لیکن اگر انسان یہ کہتا ہے کہ میں یہ بھی نہیں کرسکتا مجھے اتنی فرصت بھی نہیں ہے تو یہ انسان اپنے بارے میں غور کرے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوئی فکر ہے ، جنت کا کوئی شوق ہے اور جہنم کا کوئی ڈر ہے؟ ملک کے بادشاہ سے دوستی بنانا آسان نہیں ۔اللہ تعالی جو ہمارا خالق و مالک سے اس سے دوستی بنانا کیسے آسان ہوگا ؟ چھوٹا سا مکان بنانا آسان نہیں ہے۔ جنت حاصل کرنا کیسے آسان ہوگا جو ساری دنیا سے دس گنا بڑی ادنی جنتی کا مقام ہے اور اسے ملے گی ۔حکومت کی جیل سے بچنا آسان نہیں تو جہنم جواللہ تعالی کی جیل ہے اس سے بچنا کیسے آسان ہوگا ؟ ان سب کے لئے مجاہدے کی ضرورت ہے ورنہ موت کے بعد پتہ چلے گا۔ اللہ تعالی ہم سب کو مسیح سمجھ نصیب کرے اور اپنی رضا مندی اور جنت نصیب فرماۓ اور اپنی ناراضگی اور جہنم سے حفاظت فرمائے۔ آمین آمین آمین۔

ایک کیلئے نماز پڑھنا مشکل دوسرے کیلئے چھوڑ نامشکل )

سوال:

ایک آدمی کے لئے نماز پڑھنا مشکل ہے اور دوسرے کے لئے نماز چھوڑ نا مشکل ہے۔ایک کے لئے اپنی صورت ، سیرت ،لباس اور عادات سنت کے مطابق بنانا مشکل ہے اور دوسرے کے لئے سنت کے خلاف کرنا مشکل ہے۔ایک کے لئے داڑھی رکھنا مشکل ہے اور دوسرے کے لئے داڑھی منڈوانا مشکل ہے۔ایک کے لئے دینی تعلیم حاصل کرنا مشکل ہے اور دوسرے کے لئے دینی تعلیم چھوڑ نا مشکل ہے۔ایک کے لئے بچوں کو دینی مدرسہ میں داخلہ دلانا مشکل ہے اور دوسرے کے لئے بچوں کو انگریزی سکولوں میں داخلہ دلا نا مشکل ہے۔ایک کے لئے اللہ تعالی کو راضی کرنے کے لئے مسجد کی طرف جانا مشکل ہے لیکن چند روپے حاصل کرنے کے لئے بیرون ملک جانا آسان ہے ۔ دوسرے کے لئے مسجد چھوڑ نا مشکل ہے اور دین کی دعوت کے لئے بیرون ملک جانا آسان ہے ۔ایک کے لئے صبح کی نماز پڑھنا مشکل ہے اور رات ایک بجے تک ٹی وی ، کیبل اور انٹرنیٹ کے لئے جاگنا آسان ہے ۔ دوسرے کے لئے ٹی وی دیکھنا اور بغیر ضرورت

Deen Per Chalna Mushkil Q Hogaya

Read Online

 

[18 M]

By Shaykh Muhibbullah (DB)

Download

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular