Wednesday, April 24, 2024
HomeLatest || تازہ ترینانبیاء کرام انسائیکلوپیڈیا

انبیاء کرام انسائیکلوپیڈیا

انبیاء کرام انسائیکلوپیڈیا

انبیاء کرام انسائیکلوپیڈیا تالیف: ڈاکٹر ذوالفقار کاظم

عرض مؤلف

بسم الله الرحمن الرحيم

خدائے رحیم و کریم خالق و مالک کل جهان ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔ اس خدائے بزرگ و برتر کی عظمتوں اور شان کا مکمل بیان ممکن نہیں ہے۔ اس لامکان ولامحدود ہستی کی عنایات اور نوازشات کا احاطہ کوئی نہیں کر سکا۔ کائنات کا ہر ذی روح اور ہر ذرہ اس کی ثنا خوانی بیان کر رہا ہے۔

دوسری مخلوقات کی طرح انسان کی بھی تخلیق کی۔ اسے صرف اشرف مخلوقات بنایا بلکہ زمین پر اپنا نائب مقرر کیا۔ اول البشر حضرت آدم علیہ السلام سے نسل انسانی کا آغاز ہوا اور تا قیامت ہے سلسلہ جاری رہے گا۔ الله وحده الاشریک لہ کی عبادت کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کے بہتر اور جائز طریقے اختیار کرنا بھی اس کا مقصد حیات کیا۔ حضرت آدم علیہ السلام کے بعد ان کی اولاد ہدایت پر گامزن رہی۔ پھر انسان کے ازلی دشمن شیطان نے اسے راہ راست سے ہٹانا شروع کر دیا۔ مختلف ادوار میں جب بھی نسل انسانی نے سرکشی اختیار کی، رحیم و کریم ذات  نے اس کی ہدایت کے لئے انبیاء علیہ السلام کو مبعوث فرمایا۔ انبیاء علیہم السلام نے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ انسان اس دنیا میں بھی پاک و صاف اور کامیاب زندگی گزار سکے اور آخرت میں بھی سرخرو ہو سکے۔

سیدنا حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک انبیاءعلیہم السلام کا ایک طویل سلسلہ ہے جن کی اصل تعداد اور کاموں کا علم صرف الله تعالی کو ہے۔ تاہم بہت سے انبیاءعلیہم السلام کے تذکرے قرآن حکیم، دیگر آسمانی کتب اور کتب توارت و تفاسیر میں موجود ہیں۔

Anbiya Kiram Encyclopedia

By Dr. Zulfiqar Kazim

Read Online

Download (9MB)

ink 1       Link 2

سیکولرازم كا تعارف اور تباہ کاریاں

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular