Thursday, April 25, 2024
HomeLatest || تازہ ترینماہنامہ البرہان

ماہنامہ البرہان

ماہنامہ البرہان میگزین لاہور

ڈاکٹر امین

ماہنامہ البرہان لاہور فکر و نظر

جنگ غلاماں

حامد میر پر حملہ، جیپور جنگ کی آئی ایس آئی چیف کے خلاف محاذ آرائی ، فوج کا جوابی وار، اس کے حق میں ریلیاں، پر جیو کی طرف سے توہین اہل بیت عوام میں اشتعال لیکن حکومت کی طرف سے خاموشی اور جیوکی بالواسط هایت…. اس کے باوجود کہ مخاصمت اسے ماضی میں ڈس چکی ہے۔

میڈیا، فوج اور حکومت ۔ ان تینوں میں ایک قدر مشترک ہے: امریکہ کی غلامی – ہماری حکومت اور فوج کا موقف پہلے دن سے یہ ہے کہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ ( دراصل مسلم امت کے خلاف جنگ ان کی اپنی جنگ ہے، اور میڈیا ان کا حمایتی ہے۔

ان اداروں کے کچھ اپنے خصوصی امتیازات بھی ہیں مثلا ہمارا میڈیا (خصوصا جیوگروپ ) ناچ گانے اور فحاشی و عریانی کے ذریعے مغربی اور ہند و پچ کو پاکستان میں فروغ دے رہا ہے اور اسلامی اقدار تباہ کر کے اور قوم کے اخلاق بگاڑ کر سیکولرزم اور لادینیت کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ پاکستانی مفادات کے مقابلے میں انڈو امرین لابی کو پروموٹ کر رہا ہے لیکن حکومت اور فوج) خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔

فوج ملک کے اندر آپریشن کرتی ہے اور اس کی ایجنسیاں جس کو چاہتی ہیں اٹھا لے جاتی ہیں، عدالتیں چن چن کر تھک گئی ہیں لیکن حکومت بے حس رہتی ہے۔

ہماری حکومت پرویزمشرف (جے عصر حاضر کا میر جعفر کہا جاتا ہے ) کے بعد دوسری سول حکومت ہے لیکن امریکہ و یورپ کے حوالے سے ابھی تک یہ اپنی پالیسی پر نظرثانی نہیں کر سکی۔ اسلام اور پاکستان کے خلاف میڈ یا پر جو چاہے ہوتا رہے اس مسلم لیگی حکومت کی خوبی یہ ہے کہ میں سے مس نہیں ہوتی، بے حرکت رہتی ہے۔

چربی شور شراب کیا ہے؟ میں تو سمجھ نہیں آتی سوائے اس کے کہ یہ جنگ غلاماں ہے۔ جی ہاں! یہ غلاموں کی جنگ ہے۔ کوئی چھوٹا غلام، کوئی بڑا۔ ذاتی اور گروہی مفادات کی جنگ، حصہ رسدی کی جنگ، رشک و حسد اور امریکی کی غلامی کی دوڑ میں آگے نکلنے کی جنگ ……….

انا لله وانا اليه راجعون

AL BUHRAN MAY 2014

Read Online

monthly-al-burhan-dr-ameen-amin

Download PDF

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular