Saturday, April 20, 2024
HomeMagazine || میگزینماہنامہ البرہان جولائی 2015

ماہنامہ البرہان جولائی 2015

ماہنامہ البرہان جولائی 2015 میگزین لاہور

ڈاکٹر امین

monthly-al-burhan-dr-ameen-amin

جولائی ۲۰۱۵ء فکر و نظر

ياليت قومي يعلمون

ان دنوں سیاست دانوں اور سول اور ملٹری بیورو کریسی کی کرپشن کے قصے ہر فرد کی زبان پر ہیں قتل و غارت گری عام ہے، تین تین سال کی بچیوں کے ساتھ زنا بالجبر کے واقعات عام ہورہے ہیں ۔ کئی لوگ بے روزگاری اور بھوک سے تنگ آ کر خودکشی کر رہے ہیں ضمیر فروش دہشت گردوں کے گروہ ہر صوبے میں دندنا رہے ہیں۔ غرض مادہ پرستی ، بداخلاقی ، بد دیانتی، اضطراب اور بے سکونی کا ایک عفریت ہے جس نے افراد معاشرہ کو اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے۔

اور باسمتی یہ کہ بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہیں اس طوفان سے بچنے کا خیال ہے اور امت کو اس خوفناک بحران سے نکالنے کی تڑپ جن کے اندر موجود ہے۔

ہمارے نزدیک اس بڑھتے ہوئے اخلاقی بحران کا سبب یہ ہے کہ اس معاشرے میں سارے کام ہورہے ہیں لیکن جو کام نہیں ہور ہا وہ انسان سازی کا کام ہے، وہ مسلمان سازی کا کام ہے، وہ کردار سازی کا کام ہے۔ یہ کام بھی ہوسکتا ہے جب دلوں میں ایمان کی آبیاری کی جائے، لوگوں کے دلوں میں آخرت کا خوف پیدا کیا جائے ، رزائل اخلاق سے بچنے اور فضائل اخلاق پر عمل کرنے کی ان کی ٹھنڈے

دل سے برسوں تربیت کی جائے۔ یہ کام درس گاہوں میں ہوتا ہے اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہوتا ہے لیکن ہم نے ان دونوں اداروں کو تیر کی بجائے تخریب کی راہ پر گارکھا ہے۔ دونوں شعبوں پر اسلام اور مسلم دشمن مغربی فکر و تہذیب کا رنگ غالب ہے۔ دین ان میں بگاڑ پیدا کرنے کے لیے کثیر سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ترغیب و ترہیب کا ہر ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور یہ سب کچھ وہ ہمارے ہاتھوں کرارہا ہے لیکن ہم بے حسی اور خواب غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

اے وہ لوگو! جو ملت کا درد رکھتے ہو، جو اس کی کشتی کو ڈوبنے سے بچانا چاہتے ہو! اگر تم اصلاح احوال کے خواہاں ہو تو انسان سازی کی فیکٹریاں لگاؤ، کردار سازی کا کام کرو۔ اپینعلی نظام اور تعلیمی اداروں کی اصلاح کرو۔ ان سے تعمیر شخصیت کا کام لو تعلیم وتر کیے کا یہ کام قرآن کا

علم ہے، پی پیغمبروں کی سنت ہے، قوموں کی اصلاح و بگاڑ کا پیمانہ ہے۔ اگر یہ کام کرو گے تو اچھے انسان بنیں گے، اچھا معاشرہ بنے گا اور اچھی ریاست وجود میں آئے گی اور اگر یہ کام نہیں کرو گے تو تباہی تمہارا مقدر ہوگی ۔ یہ بات سمجھنے کے لیے بقراط کی عقل کی ضرورت ہے نہ افلاطون کی فراست کی قر آنیم کی ایک آیت ہی اس کے لیے کافی ہے۔ باليت قومي يعلمون

Read Online

monthly-al-burhan-dr-ameen-amin

Download PDF

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular