Wednesday, April 24, 2024

دو شیخ

دو شیخ

مفتی اعظم مفتی محمد شفیع

عارف بااللہ ڈاکٹر عبدالحی عارفی

عرض مؤلف

بسم الله الرحمن الرحيم الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفی

أما بعد! ۔ اللہ جل شانہ کا بے پایاں کرم اور بڑا ہی فضل واحسان ہے کہ اس نے اس نالائق کو سیدی و سندی  مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب قدس سرہ کی خدمت میں رہنے کا موقع عطا فرمایا ، حضرت کے علوم و فیوض سے استفادہ کی توفیق بخشی ۔ بندہ پر تو نہیں کہہ سکتا کہ جس طرح ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے تھا، اس طرح فائدہ اٹھایا لیکن ان کو دیکھنے، ان کی باتیں سنتے نصیحت فرمانے اور اصلاح و تربیت فرمانے کو دیکھا اور علم ہوا کہ متقی، پرہیز گار، عالم ربانی اور اللہ تعالی کے ولی کیسے ہوتے ہیں؟ اللہ تعالی حضرت والا کے درجات بلند فرمائیں اور ان کی خدمات عالیہ کا بہتر سے بہتر بدلہ عطا فرمائیں۔ آمین

حضرت والا کی وفات پر البلاغ کے مفتی اعظم نمبر کے لئے ایک مضمون ناچیز نے لکھا تھا ، مناسب معلوم ہوا کہ اس کو الگ سے شائع کیا جائے تا کہ عام لوگ بھی حضرت والا کی باتوں سے فائدہ اٹھائیں ، نیز ابلاغ کے مفتی اعظم نمبر کے لئے احقر کے والد ماجد حضرت مولانا مفتی عبد اکیم صاحب نے بھی ایک جاندار مضمون دوی حضرت مفتی اعظم پاکستان لکھا تھا وہ بھی نافع اور مفید ہے وہ بھی اس کے ساتھ شائع ہورہا ہے۔

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے بعد نا چیز کو سیدی حضرت ڈاکٹر محمد عبدائی عارفی قدس سرہ کی خدمت میں حاضری کا موقعہ ملا اور حضرت کی مجالس سے بھی بہت فائدہ ہوا، حضرت کے وصال کے بعد البلاغ کے خصوصی عارفی نمبر کے لئے بھی ایک مضمون لکھنے کا موقعہ ملا تھا، اس میں حضرت عارفی قدس سرہ کی عارفانه اور حکیمانہ باتیں جمع کی ہیں ۔ جو اکثر حضرت کی زبانی سنیں تھیں، عام لوگوں کے نفع کے لئے وہ مضمون بھی شائع کیا جارہا ہے۔

حضرت والد صاحب نے بھی حضرت عار کے ارشادات جمع فرمائے تھے، وہ بھی شامل کئے جارہے ہیں، اللہ تعالی ان چاروں مضامین کو قبول فرمائیں اور مسلمانوں کے لئے نافع اور مفید بنائیں ۔ آمین

بنده عبدالروف سکھروی

2 Shaykh

By Shaykh Mufti Abdur Rauf Sakharvi

Read Online

Version 1

Download

Version 1 [58]

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular