Thursday, April 25, 2024
HomeLatest || تازہ ترینھم کیوں کفر سے اسلام میں داخل ھوئیں؟

ھم کیوں کفر سے اسلام میں داخل ھوئیں؟

ھم کیوں کفر سے اسلام میں داخل ھوئیں؟

ہم کیوں کفر سے اسلام میں داخل ہوئیں

پیش لفظ

محترم قارئین مسلمان ہونا یہ اللہ تعالیٰ کی اتنی بڑی نعمت ہے کہ اس نعمت کے مقابلہ میں دنیا جہاں کی تمام نعمتیں پیچ اور بے حیثیت ہیں ۔ اسلام کتنی عظیم نعمت ہے اس کا احساس مجھے اور زیادہ بڑھ گیا جب بندہ نے مختلف رسائل میں یہودیت اور عیسائیت سے اسلام لانے والوں کے حالات کو پڑھا اس وقت بندہ کے دل میں یہ داعیہ پیدا ہوا کہ ان نو مسلموں کے ایمان افروز اور سحر انگیز حالات کو کتابی شکل دی جائے۔

تا کہ لوگوں میں ان حالات کو پڑھ کر اللہ کے شکر کا داعیہ پیدا ہو اور لوگوں کو یہ معلوم ہو سکے دین اسلام میں کفار کس تیزی سے داخل ہورہے ہیں، اس وقت اسلام دنیا لا مذہب ہے جس کے سائے میں دنیا بھر کے مسلم جوق در جوق داخل ہورہے ہیں۔

کی مقبولیت کا یہ عالم ہے وہاں ہر سال ایک لاکھ پینتیس ہزار غیر مسلم مسلمان ہو رہے ہیں۔ اس وقت صرف امریکہ کی جیلوں میں اسلام کو قبول کرنے والوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہے اور اس وقت امریکہ میں دو ہزار سے زائد مساجد ہیں۔“

اس میں کوئی شک نہیں کہ یورپ میں عیسائیت دم تو ڑ رہی ہے اس کے پیروکار دن بدن گھٹ رہے ہیں، اتوار کے دن گرجا گھروں میں عبادات میں دن بدن کمی ہو رہی ہے، نئی نسل عبادات سے کوسوں دور نظر آتی ہے اس وجہ سے کئی گر جا گھر ویران ہو چکے ہیں اور ان میں سے بعض مسجد بنے کا شرف حاصل کر چکے ہیں، اور بعض تجارتی اسٹوروں میں تبدیل ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ ہوتے رہیں گے۔ اب رہا یہ سوال لوگ جوق در جوق اسلام میں کیوں داخل ہورہے ہیں ؟ تو اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ جن میں سے ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اسلام کے علاوہ جتنے بھی مذاہب باطلہ ہیں ان میں آپس میں تضاد ہے، ان کی کتابوں تک میں تحریف کر دی گئی ہے۔ ان مذاہب ہم کیوں کفر سے اسلام میں داخل ہوئیں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سکون قلب صرف دین اسلام میں رکھا ہے۔ اور اس کا اعتراف مغربی دانشور بھی کرتے ہیں۔ ایک امریکن نے اسلام قبول کرنے کی یہ وجہ بتلائی کہ امریکہ میں سکون حاصل کرنے کے لئے میں نے ہر طرح کی عیاشیوں کو اختیار کیا حالانکہ میرے پاس ڈالر کی فراوانی تھی لیکن مجھے حقیقی سکون ملا تو صرف اور صرف اسلام سے ملا۔ اسی طرح ایک جرمنی کے نو مسلم نے لکھا ہے کہ میں نے مسلمان ہونے سے پہلے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کس مجھے مسلمانوں کی عبادات میں نماز کا پتا چلا تو میں نے نماز پڑھی تو مجھے نماز میں بے حد سکون اور آرام ملا، اسی سکون کی خاطر میں دو گھنٹے تک نماز پڑھتا رہا۔ اسی طرح کچھ مردو عورتوں کو دین اسلام کے داعیوں نے قرآن مجید دیا اور انہوں نے اس کے ترجمے کو پڑھا جس کو پڑھ کر ان کے دل میں اسلام کی حقانیت اتر گئی۔ اور بعض لوگ تو پادریوں کے اعمال ، ان کے آپس کے اختلافات اور ان کے جنسی کرتوت کو دیکھ کر اسلام کی طرف راغب ہوئے۔ بعض لوگ مسلمانوں کے کردار، اخلاق اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے معمور اعمال صالحہ کو دیکھ کر اسلام میں داخل ہوئے۔

لہذا میری تمام مسلمانوں سے گذارش ہے کہ اللہ تعالی انہیں اسلام جیسی نعمت عطا کی ہے تو اس نعمت کا زیادہ سے زیادہ شکر ادا کریں اور زبانی شکر کے ساتھ ساتھ بدنی شکر بھی ادا کریں ۔ بدنی شکر یہ ہے کہ ہم اپنے جسم کے ایک ایک عضو کو سنت کے سانچے میں ھالیں ہماری چال، رہن سہن، اوڑھنا بچھونا، کاروبار ہر چیز سنت کے مطابق ہوگی تو اسلام جیسی نعمت کا حقیقی شکر ہوگا اور پھر انشاء اللہ لوگ ہمیں دیکھ کر اسلام کے سائے میں آتے چلے جائیں ۔ مجھے اللہ تعالیٰ سے قوی امید ہے کہ یہ کتاب تاریکی میں روشن چراغ ثابت ہوگی۔ جن حضرات کو اس کتاب سے نفع ہو ان سے میری گذارش ہے کہ احقر راقم الحروف اور ماہ میں کتاب کو اپنی خاص دعاؤں میں یا درکھیں۔

محمد انور بن اختر

كان الله له عوضا عن كل شئ

 

Read Online

 

HAM Q KUFR SE ISLAM ME DAKHIL HOEEN 0000

Download (14MB)
Link 1      Link 2

قانون مفرد اعضاء اور طب یونانی کی کتب

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular