Wednesday, April 24, 2024

کتاب الفرائض آسان سراجی

کتاب الفرائض آسان سراجی

آسان سراجی

تاثرات اور دعائیں:

مخدوم گرامی قدر نمونۂ اسلاف حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم مہتمم و شیخ الحدیث دار العلوم دیوبند

باسمہ سبحانہ تعالیٰ

علم الفرائض کو علوم شرعیہ میں ایک خاص مقام حاصل ہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس علم کا تعلق حقوق العباد کی ادائیگی سے ہے، جس میں کوتاہی کا ارتکاب جرمِ عظیم اور موجب غضب الہی ہے، کسی بھی عالم دین اور بالخصوص مفتیانِ کرام کے لئے علم المیراث سے واقفیت انتہائی ضروری ہے۔ ادھر درس نظامی میں علم الفرائض سے متعلق ”السراجی فی المیراث وہ اکلوتی کتاب ہے جو شامل نصاب ہے، اور تقسیم میراث سے متعلق تمام اُصول اور قواعد کو حاوی ہے ۔ صورت حال یہ ہے کہ اگر کتاب سمجھ کر پڑھی جائے اور طالب علم کو اس فن سے مناسبت ہو جائے ، تو انتہائی دلچسپ فن ہے، اور اگر گرفت میں نہ آسکے تو خالی ہاتھ ، یہاں درمیان کی کوئی بات ہی نہیں ہے۔ پیش نظر کتاب مکر می جناب مولا نا مفتی محمد سلمان صاحب منصور پوری اُستاذ فقہ وحدیث دارالعلوم دیوبند کے درسی افادات کا مجموعہ ہے، اللہ تعالیٰ نے موصوف کو جس طرح تفہیم کی اعلیٰ صلاحیت سے نوازا ہے، اُس کا نمونہ اس کتاب میں موجود ہے۔ اس کتاب میں سراچی کے مضامین کو اس قدر سہل کر دیا گیا ہے کہ اگر طالب علم آب بھی نہ سمجھے تو اُسے خدا ہی سمجھے۔

رزلٹ وفاق المدارس العربیہ پاکستان 2023

کتاب الفرائض ( آسان سراجی تاثرات اور دعائیں حیرت اس بات پر ہے کہ چار ماہ کی مختصر مدت میں مکمل سراجی کی تشریح، ترتیب اور کتابت کے مراحل سے گذرتے ہوئے اب کتاب طباعت کے قریب ہے، اس عمل میں جہاں مفتی صاحب زید مجدہم کی محنت و تو جہات کا بنیادی حصہ ہے، وہیں اُن کے تلامذہ میں مفتی محمد اسامہ عظیم شاہجہاں پوری اور اُن کے رفقاء درس کی کاوش بھی قابل ستائش ہے۔

اللہ تعالیٰ اس محنت کو قبول فرمائے ، اور طلبہ علوم کے لئے نافع بنائے ، آمین۔

( حضرت مولانا مفتی ) ابوالقاسم نعمانی غفرلہ ( صاحب)

مہتمم دار العلوم دیوبند

۲۱ ؍ ربیع الاول ۱۴۴۴ھ

تقریط:

محترم المقام، مخدوم معظم ، حضرت الاستاذ مولا نا مفتی حبیب الرحمن صاحب خیر آبادی دامت برکاتہم صدر مفتی دارالعلوم دیوبند

باسمہ سبحانہ تعالیٰ

عزیز محترم مفتی سید محمد سلمان صاحب منصور پوری اطال اللہ حیاتہ، سراجی پڑھاتے وقت آپ نے طلبہ کو جو امالی اور افادات لکھوائے ہیں، جن کو عزیزم اُسامہ عظیم شاہ جہاں پوری متعلم تحمیل افتاء دارالعلوم دیو بند نے یکجا کیا ہے، آپ نے مجھ نا چیز کو دیکھنے کے لئے دیا، آپ کے حکم کی تعمیل میں میں نے اول سے اخیر تک دیکھا، ماشاء اللہ آپ نے سراجی کو سمجھنا طلبہ کے لئے سہل بنا دیا ہے۔ علم فرائض بلاشبہ بہت اہم علم ہے، رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پڑھنے پڑھانے کی تاکید فرمائی ہے، اور یہ بھی فرمایا کہ دنیا کے علوم میں سب سے پہلے یہ علم اٹھایا جائے گا“۔ اور ایک دوسری حدیث میں یوں ارشاد فرمایا کہ علم فرائض کو سیکھو ؟ کیوں کہ یہ تمام علوم میں نصف علم کی حیثیت رکھتا ہے“۔ اس لئے علماء نے اس علم کے پڑھنے پڑھانے پر ہمیشہ لوگوں کو توجہ دلائی اور اس کے لئے محنتیں بھی کیں۔ الحمد للہ آج چودھویں صدی تک برابر اس کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو توفیق عطا فرمائی کہ آپ کو سراجی کے املاء کرانے اور افادات کے لکھوانے کے ذریعہ انہیں شہسواروں کے لشکر میں داخل فرما دیا، اللہ تعالیٰ آپ کی محنت، کاوش اور عرق ریزی کو قبول فرمائے اور آپ کو اور عزیزم اُسامہ عظیم سلمہ کو بہت بہت جزائے خیر عطا فرمائے اور دونوں کے لئے ذریعہ آخرت بنائے ، آمین۔

( حضرت مولانا ) حبیب الرحمن خیر آبادی (صاحب) عفا اللہ عنہ

مفتی دارالعلوم دیوبند

۱۸ ؍ ربیع الاول ۱۴۴۴ھ

Kitab ul Faraiz Asan Siraji By Mufti Muhammad Salman Mansoorpuri

آسان سراجی ڈاون لوڈ

Read Online

Download (6MB)

Link 1        Link 2

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular